آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز 2017--نامہ اوقات

محمد وارث

لائبریرین
اور آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ کی پانچویں صبح 120 رنز سے فتح حاصل کر کے اس ایشیز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ایشز کا تیسرا ٹیسٹ آج پرتھ میں شروع ہوا ہے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن لگتا ہے کہ ان کا برا وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ دوسرے سیشن کا کھیل جاری ہے اور 119 پر 3 آؤٹ ہیں جن میں بڑے برج یعنی کُک اور کپتان رُوٹ بھی شامل ہیں۔ ایک اوپنر ابھی تک ٹکا ہوا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین

متذکرہ بالا اوپنر (110 ناٹ آؤٹ) اور بیرسٹو(75 ناٹ آؤٹ) نے 174 رن کی پارٹنر شپ کر کے انگلش ٹیم کو مزید برے وقت میں جانے سے بچا لیا ہے۔ آج کا کھیل ہونے تک انگلینڈ نے 4 وکٹ پر 305 رن بنا لیے ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
تیسرا دن تیسرا سیشن (جاری)
آسٹریلیا 471-4
اسمتھ 202 ناٹ آؤٹ
مشیل مارش 130 ناٹ آؤٹ
انگلینڈ کی پہلی اننگ کے بنیاد پہ آسٹریلیا کی مجموعی برتری 68 رن کی ہو گئی ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
آج کے کھیل کے قریب 23 اوور ابھی باقی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا آج آسٹریلیا اپنی اننگ ڈکلیئر کرے گی؟
 
محمد وارث

لائبریرین
آج کے کھیل کے قریب 23 اوور ابھی باقی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا آج آسٹریلیا اپنی اننگ ڈکلیئر کرے گی؟
آسٹریلیا ابھی کل بھی کم از کم پہلا سیشن کھیلیں گے، تیس اوورز میں تیز رن ریٹ سے پہلے سیشن میں 100، 120سے زائد رنز جوڑ کر اپنی لیڈ اڑھائی سو سے اوپر لے جائیں گے۔ بلکہ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ مزید کھیلتے رہیں اور اپنی لیڈ جتنی زیادہ ہو کر لیں، 300 سے بھی اوپر اور پھر انگلینڈ کو تیسری اننگز میں آؤٖٹ کر کے اننگز کی فتح حاصل کریں۔
 
اب تو اسمتھ کے سامنے ایک ہدف اور ہے ٹرپل سنچری۔
 
فہد اشرف

محفلین
چوتھا دن دوسرا سیشن (جاری)
تیسری اننگ
انگلینڈ 30-2
انگلینڈ کو اننگ کی شکست سے بچنے کے لیے ابھی بھی 229 رن درکار ہیں۔
 
فہد اشرف

محفلین
پائین یاز کتھے اوہ ؟
تہاڈے آخری ہوائی باورچی دے ممکنہ آخری دیدار نیں ہو جاؤ نازل مریکا توں ای؟
یاز بھائی امریکہ میں ہیں اور ان کی تمام دلچسپیاں کرکٹ سے بیس بال پہ شفٹ ہو چکی ہیں۔
عبداللہ بھائی اب آپ کی ذمے داری ہے #MakeCricketGreatAgain
 
آخری تدوین:
یاز بھائی امریکہ میں اور ان کی تمام دلچسپیاں کرکٹ سے بیس بال پہ شفٹ ہو چکی ہیں۔
عبداللہ بھائی اب آپ کی ذمے داری ہے #MakeCricketGreatAgain
فیوچر ٹور پروگرام کو دیکھتے ہوئے آپکے ہیش ٹیگ سے اتفاق کرنا کافی مشکل کام ہے جی-
 
محمد وارث

لائبریرین
تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن کا پہلا سیشن گیلی وکٹ کی نذر ہو گیا۔ لیکن آسٹریلیا ابھی تک میچ جیتنے کی اچھی پوزیشن میں ہے۔ 67 اوور باقی ہیں اور انگلینڈ اپنی پانچ وکٹیں کھو چکا ہے۔ انگلینڈ کے لیے پانچ ٹیسٹوں کی ایشز آج ہی ختم ہو سکتی ہے۔
 
Top