آسٹریلیا کی ٹیم کے 6 اہم کھلاڑی ان فٹ ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ مگر پھر بھی آسٹریلیا نے یہ سیریز جیت کر ثابت کر دیا کے وہ حقیقی طور پر ورلڈ چیمپین ٹیم ہے جو کہ ہر ملک کو اُس کے اپنے میدانوں میں شکست دیتی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم کبھی کبھی تو کوئی ایک ،دو میچ ہار جاتی ہے۔مگر پھر بھی اپنی کارکردگی کے معیار کو باقی تمام ٹیموں سے عمدہ اور بلند رکھتی ہے۔