آسٹریلیا

تیشہ

محفلین
:( اب کیا فائدہ ؟ اب تو ہم نے قرعہ اندازی کرکے بارسلونا کو نکال لیا ہے ۔
مگر مالٹا ابھی بھی میرا بہت دل ہے جانے کو ،
اس لئے مجھے مالٹا ،۔ گریس ،۔ ۔وغیرہ وغیرہ کے بارے میں معلو مات دے ہی دئجیے گا کہ
بارسلونا کے بعد انہی کی باری آئے گی ۔ ۔
 
تیشہ

محفلین
باجو گوگل پکچرز پر مالٹا لکھ کر سرچ کر لیں۔ تصاویر سے اندازہ ہو جائے گا کہ کیسا ہے؟

وہ تو مجھے زکریا نے نکال کر دیکھا دیا تھا مالٹا بھی اور انکی لینگیوج بھی ۔ ۔ مگر مجھے اگر خود سرچ کرکے نکالنی ہو تو آپ کو کیوں کہتی چھوٹے بھا، ۔۔:( مجھے ابھی تک مالٹا کی ٹھیک سے کوئی تصویر نظر نہیں آئی ۔
مجھے اسکی زبان کے بارے میں جاننا تھا کیا بولتے ہیں وہاں ۔ ۔ زکریا نے بتایا ہے مالٹیز اور انگلش ،
اب آپ سرچ کر کے مجھے بتائیے گا وہاں کوئی ہم جیسوں کے لئے فوڈ 'ہلال فوڈ میسر ہے کہ نہیں :confused:
ایسا نا نہ ہو مالٹے پہنچ تو جائے ہم مگر ہماری من پسند کوئی چیز نہ ہو ۔ کچھ آئیڈیا تو ہو آخر ، ۔ ۔
 
ابوشامل

محفلین
بہت عرصے بعد حاضر ہوا ہوں تو معلوم ہوا کہ قیصرانی بھائی نے "آ" سے شروع ہونے والے ممالک پر وکیپیڈیا اردو کے لیے مضامین کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس پر میں ان کا بے انتہا مشکور ہوں کہ وہ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت وکیپیڈيا کے لیے نکال رہے ہیں۔ اس حوالے سے اگر کبھی بھی میری مدد درکار ہو تو ضرور یادکیجیے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین

شکریہ جناب عزت افزائی کا۔ چند اصطلاحات کا ترجمہ درکار ہے، وہ کسی وقت بتادیجئے گا جیسا کہ ڈیمو گرافی، فلورا فانا وغیرہ جیسی سرخیاں
 
اسی طرح‌کچھ ممالک پر کافی مزاحیہ یا جذباتی پوسٹس لکھی گئی ہیں۔ آسٹریلیا پر لکھا تھا کہ اسے منہ کی کھانی پڑی۔ کیا اسے ایسے ہی چلنے دیا جائے؟ میں نے تو پورا مضمون دیکھا تو کافی مزاحیہ لگا، آدھے حصے میں تو صرف اس ڈاکٹر کے کیس کو ڈسکس کیا گیا تھا :)میں نے پورا مضمون ہٹا کر انگریزی سے ترجمہ شدہ لکھ دیا۔
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ جناب عزت افزائی کا۔ چند اصطلاحات کا ترجمہ درکار ہے، وہ کسی وقت بتادیجئے گا جیسا کہ ڈیمو گرافی، فلورا فانا وغیرہ جیسی سرخیاں
برادر قیصرانی demography کو اردو میں علوم النفوسیات کہتے ہیں اب اس سے ملتا جلتا ایسا لفظ استعمال کرنا پڑے جو وہاں مطلب کو پورا کرے۔ flora and fauna کے لیے نباتات و جمادات کیسا رہے گا؟ ان دونوں اصطلاحات کے بارے میں اگر کوئی اور دوست مزید بہتر رائے دینا چاہے تو most welcome۔

اسی طرح‌کچھ ممالک پر کافی مزاحیہ یا جذباتی پوسٹس لکھی گئی ہیں۔ آسٹریلیا پر لکھا تھا کہ اسے منہ کی کھانی پڑی۔ کیا اسے ایسے ہی چلنے دیا جائے؟ میں نے تو پورا مضمون دیکھا تو کافی مزاحیہ لگا، آدھے حصے میں تو صرف اس ڈاکٹر کے کیس کو ڈسکس کیا گیا تھا میں نے پورا مضمون ہٹا کر انگریزی سے ترجمہ شدہ لکھ دیا۔
نہیں ایسے نہیں چلنا چاہیے! آپ نے اچھا کیا کہ اس کی جگہ اپنا مضمون ڈال دیا۔ ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ
 
Top