آسٹریلین اوپن 2017

یاز

محفلین
آسٹریلین اوپن کے فائنل کے بعد پاکستان کی صورتحال
۔ ساری قوم نے پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر خوشیاں منائیں اور فیڈرر کے حق میں نعرے لگائے۔ اسی دوران ٹریفک بلاک رہی اور رہ چلتی خواتین کو بھی تنگ کیا گیا۔ بعض منچلوں نے رافیل نڈال کے پتلے بھی جلائے۔
۔ وزیراعظم نے فیڈرر کو مبارک باد دیتے ہوئے جلد سوئٹزرلینڈ کے دورے پہ آنے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا رافیل نڈال سے ہمدردی کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کو نیک خواہشات کا پیغام بھیجا اور بارسلونا سے میڈرڈ تک موٹروے بنانے کا بھی "سُکا" اعلان کیا۔
۔ ایک مشہور سیاستدان نے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے سیمی فائنل کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔
۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلین اوپن کو سی پیک میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
۔ رنگدار حویلی کے مکین نے بیان داغا ہے کہ اگلا مہینہ فیڈرر کے لئے خطرناک ہے۔ اور اگلا مہینہ خطرناک ثابت نہ ہوا تو اس سے اگلا مہینہ تو ضرور۔
۔ خادمِ اعلٰی کی ہیلی کاپٹر پر رافیل نڈال کے گھر آمد۔ نڈال کی گرل فرینڈ کے سر پر ہاتھ رکھا۔ نڈال کی والدہ سے فائنل کا احوال سن کے آبدیدہ وغیرہ ہوئے، اور پانچ لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا۔ نیز لودھراں اور خانیوال کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کو معطل کر دیا۔
۔ چیف جسٹس نے فائنل کے نتائج کا سو موٹو نوٹس لے لیا۔ ٹرافی پہ حکمِ امتناع جاری۔ پہلی پیشی پر کیس ایک سال کے لئے ملتوی وغیرہ۔
۔ بلاول بھٹو زرداری نے رافیل نڈال سے ہمدردی کرتے ہوئے ان کو رافیل بھٹو نڈال کا اعزازی نام پیش کر دیا۔ بلاشبہ آسٹریلین اوپن بہترین انتقام وغیرہ ہے۔ جیالوں کے بھنگڑے۔
۔ طاہر القادری نے راجر فیڈرر کے خلاف لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان کر دیا۔ قائدِ انقلاب ویڈیو لنک سے شرکت کریں گے، تاہم شہادت پروف کنٹینر علامتی طور پہ جلوس کے ساتھ جائے گا۔
وغیرہ وغیرہ
 

یاز

محفلین
اگر یہ ویب سائٹ سچ کہہ رہی ہے تو فیڈرر صاحب کی رینکنگ میں کچھ بیش بہا اضافہ نہیں ہوا۔ پہلے 17 پہ تھا، اب 10 پہ آ گیا ہے۔
Live ATP Ranking
 
2017_01_29_22_14_46_mh_zpsvhw1rbv1.jpg
 
Top