آسٹریلین اوپن 2018

سال کا پہلا گرینڈ سلیم میلبورن میں جاری ہے-
ٹورنامنٹ راؤنڈ آف 8 تک پہنچ چُکا ہے-
ابھی تک بہت سے اپ سیٹ بھی ہو چُکےلیکن اچھی خبر یہ کہ فیڈرر اور نڈال بالترتیب ورلڈ نمبر 2 اور 1 کوارٹر فائنل میں پہنچ چُکے ہیں-

وومین کے متعلق بتلاتا چلوں کہ شراپوا جی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چُکی ہیں-
 
ریکارڈ چھ دفعہ کے عالمی چمپئین نواک جوکوچ اور کورین 58 سیڈ کھلاڑی چنگ کے درمیان راؤنڈ آف 16 کا میچ جاری-

ناقابل یقین طور پر چنگ جی 2 سیٹ سے لیڈ کر رہے ہیں جبکہ تیسرا سیٹ 4-4 سے برابر ہے-

اگر چنگ جی یہ میچ جیت جاتے ہیں تو یقینی طور پر یہ انکے کیرئیر کی بہت بڑی فتح ہوگی-
 

زیک

مسافر
ریکارڈ چھ دفعہ کے عالمی چمپئین نواک جوکوچ اور کورین 58 سیڈ کھلاڑی چنگ کے درمیان راؤنڈ آف 16 کا میچ جاری-

ناقابل یقین طور پر چنگ جی 2 سیٹ سے لیڈ کر رہے ہیں جبکہ تیسرا سیٹ 4-4 سے برابر ہے-

اگر چنگ جی یہ میچ جیت جاتے ہیں تو یقینی طور پر یہ انکے کیرئیر کی بہت بڑی فتح ہوگی-
جوکووچ سٹریٹ سیٹس میں آؤٹ
 

فہد اشرف

محفلین
خیر لڑی تو بنی
مردوں کا کوارٹر فائنل کچھ ایسا ہوگا
screenshot2018-01-22--20_59_16.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
رافا جی پانچویں سیٹ میں انجری کی وجہ سے ریٹائر ہو گئے اس طرح چیلیچ جی سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ غمناک است
 
نڈال جی بھی ٹورنامنٹ سے باہر -
مقابلہ تو رافیال جی نے خوب کیا تاہم پانچویں سیٹ میں ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا-

اب ٹورنامنٹ میں ٹاپ 10 میں صرف فیڈرر ہی بچے ہیں جو کہ 19 سیڈ ٹامک برڈیچ کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلیں گے-

آج کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں 5 سیڈ دیمیتروو کو برطانوی کھلاڑی ایڈمنڈ نے ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی-
 
کیرولین ووزنیاکی اور اسپینش کھلاڑی کارلا نوارو کے درمیان دلچسپ کھیل جاری-
میچ ایک- ایک سیٹ سے برابر-
تیسرے سیٹ کا کھیل جاری ہوا چاہتا ہے-

پہلا سیٹ ووزنیاکی جی نے 6-0 سے نوارو کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ دوسرا ٹائی بریک پر نواروو نے اپنے نام کر لیا-
 
بالآخر چوتھی کوشش پر فیڈرر جی نے سرو بریک کر ہی لی-
ٹامک لیڈ فرسٹ سیٹ 5-4
تاہم ابھی بھی برڈیچ جی کے پاس سیٹ اپنے نام کرنے کا ایک موقع باقی لیکن اسکے لئے اسے فیڈرر کی سرو بریک کرنی ہوگی-
 
دو سیٹ پوائنٹس بچانے- چوتھی کوشش ہر بالآخر سر بریک کرنے اور
2-5 سے سیٹ میں پیچھے ہونے کے باوجود
فیڈرر جی نے ٹائی بریک سے سیٹ اپنے نام کر لیا-
کمال ترین است!!
 
فیڈرر جی نے سٹریٹ سیٹس میں برڈیچ جی کو ٹھکانے لگاتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی-
خوبیش است
خوبیش تر است
خوبیش ترین است
 

یاز

محفلین
فیڈرر جی سیمی فائنل میں..... گزشتہ کئی سالوں سے ہر دفعہ یہی لگتا ہے کہ اب کے فیڈرر جی کا گرینڈ سلیم جیتنے کا آخری آخری چانس ہے.
 
Top