آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ذرائع

جاسم محمد

محفلین
آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی، ذرائع
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک بدھ 8 مئ 2019
1660449-asianbibix-1557291790-963-640x480.jpg

آسیہ بی بی آزاد شہری ہے جواپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی، ذرائع

اسلام آباد: توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے باہر چلی گئی ہے اور اس کے کینیڈا منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی ہے۔

اس سے قبل بھی آسیہ بی بی کے بیرون ملک روانگنی کی خبریں زیرگردش رہیں تھیں جس پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہے۔

آسیہ مسیح پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔ گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


59638165-2320737614653050-2554468933583241216-n.jpg


آسیہ بی بی کی اہلخانہ سے دوبارہ یکجائی

وزیر خارجہ پومپئو کا بیان

امریکہ اس خبر کا خیرمقدم کرتا ہے کہ آسیہ بی بی بحفاظت اپنے اہلخانہ سے دوبارہ آن ملی ہیں۔ یہ اہم قدم اکتوبر 2018 میں پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں توہین مذہب کے مقدمے میں بری کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ عدالت نے بعدازاں جنوری 2019 میں یہ فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ آسیہ بی بی اب آزاد ہیں اور ہم یکجائی کے بعد ان کے اور اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں ہر جگہ توہین مذہب کے قوانین کی یکساں مخالفت کرتا ہے کہ ان سے بنیادی آزادیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top