محمد وارث

لائبریرین
"ایک شخص نے آپ (شاہ عبدالعزیز فرزند شاہ ولی اللہ) سے مسئلہ پوچھا کہ مولوی صاحب، یہ طوائف یعنی کسبی عورتیں مرتی ہیں تو انکے جنازے کی نماز پڑھنی درست ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا کہ جو مرد انکے آشنا ہیں، انکی نمازِ جنازہ پڑھتے ہو یا نہیں؟ اس نے عرض کیا کہ ہاں پڑھتے ہیں۔ حضرت نے کہا تو پھر انکی بھی پڑھ لیا کرو۔"

(بحوالہ رودِ کوثر از شیخ محمد اکرام)

(عنوان میں نے دیا ہے)
 

ابوشامل

محفلین
بات تو بہت اعلٰی کہی ہے شاہ عبد العزیز نے، لیکن آپ نے اسے لطائف میں کیوں رکھا یہ سمجھ نہ آیا۔ بہرحال پیش کرنے کا بہت شکریہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فہد صاحب!

اور یہ اسلیئے کہ خود کتاب کے مصنف شیخ اکرام نے اس واقعہ کو 'لطیفہ' کی سرخی دیکر اسکے نیچے لکھا ہے۔ شیخ صاحب نے شاہ صاحب کے چند اور لطائف یا 'لطیف باتیں' انکی لطافت اور بذلہ سنجی کی ضمن میں لکھے ہیں!
 
Top