آصف بشرف بھائ بھائ۔۔۔۔۔۔(نظم)

خاور بلال

محفلین
جیسے اس سے پہلے نکلے
زرداری بھی ویسا نکلا
قوم نے پھر سے ناک کٹائ
وردی لائ دیا سلائ
رحمان ملک نے آگ جلائ
ملک قیوم نے کھیر پکائ
کالے کوٹ کی شامت آئ
آصف بشرف بھائ بھائ
شیر نے آخر گھاس ہی کھائ
آس کے پتے جھڑ گئے سارے
شیدے شوکی ڈرگئے سارے
دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس رل گئے سارے
تو اے بھولے پاکستانی
بھول کے سب کچھ کھوجا اب تو
بند کر ٹی وی سوجا اب تو
 

خاور بلال

محفلین
یہ نظم کس نے تخلیق کی ہے اگر کسی کو معلوم ہوتو ضرو بتائے۔ جو بھی ہے اس کے لیے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی آپ نے کہاں سے لی؟
شاعر اپنا اتہ پتہ بتا کر ایجنسی والوں کے ہتھے چڑھ گیا تو؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تم رات کے بارہ بجے کے بعد صرف یہ بتانے آئی ہو کہ زر-داری اور مشرف بھائی بھائی نکلے ۔
 

فرضی

محفلین
یہ نظم کس نے تخلیق کی ہے اگر کسی کو معلوم ہوتو ضرو بتائے۔ جو بھی ہے اس کے لیے دل سے دعائیں نکل رہی ہیں۔

میں نے یہ نظم کچھ دن پہلے بی بی سی اردو پر پڑھی تھی اور اور شاید وسعت اللہ خان صآحب کے نام کے ساتھ شائع کی گئی تھی۔۔ اب باوجود تلاش کے بھی نہیں مل رہی شاید بی بی سی والوں نے ہٹا لی ہے۔

ایک بند جو مجھے بہت اچھا لگا تھا اور میں اس پر بہنت ہنسا تھا وہ آپکی پوسٹ کی گئی نظم میں مختلف ہے۔۔۔ شاید وہ بند اخلاقی تقاضوں کے بر عکس ہے لیکن شعر کا وزن اسی بند سے پورا ہوتا ہے۔

دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس رل گئے سارے

اصل شعر اسطرح تھا ۔۔۔

دعوے سان پے چڑھ گئے سارے
جسٹس وسٹس وڑ گئے سارے
 

زینب

محفلین
یہ تم رات کے بارہ بجے کے بعد صرف یہ بتانے آئی ہو کہ زر-داری اور مشرف بھائی بھائی نکلے ۔


ہاہاہاہا نہیں پا جی یہ تو میں کافی پہلے سے جانتی تھی کہ دونو ملے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اب گورنر پنجاب کی تقرری سے صاف نہیں ہو گیا سب کچھ
 

شمشاد

لائبریرین
سب اندر ہی اندر آپس میں ملے ہوئے ہیں، سب ایکدوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ سودے بازیاں پکی ہیں۔
 

ARHAM

محفلین
سب اندر ہی اندر آپس میں ملے ہوئے ہیں، سب ایکدوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ سودے بازیاں پکی ہیں۔

جی ہاں ۔۔۔۔۔ کسی کی سودے بازیاں مشرف سے دبئی والوں نے کروائیں ۔۔۔

کسی کی ۔۔۔۔۔ سعودیہ والوں نے ۔۔۔۔۔۔۔
پتا نہیں ۔۔۔۔۔ دبئی والوں اور سعودیہ والوں کی اپنی سودے بازیاں کس سے ہوئی ہوئیں تھیں ۔۔۔۔۔ ؟؟
 
Top