آصف زرداری کا دماغ چھوٹا ہوگیا ہے، ترجمان پمز اسپتال

جاسم محمد

محفلین
آصف زرداری کا دماغ چھوٹا ہوگیا ہے، ترجمان پمز اسپتال
ویب ڈیسک
پير 9 دسمبر 2019
1910579-asifzardari-1575913116.jpg

سابق صدر کے میڈیکل بورڑ میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ترجمان پمز

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ترجمان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا دماغ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا ہے جس کا ایم آر آئی سے پتا چلا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پمز اسپتال کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ آصف علی زرداری کی ایم آر آئی رپورٹ میں ان کا دماغ چھوٹا ظاہر ہوا ہے، ایم آر آئی سمیت دیگر رپورٹس آفیشلی طور پر جلد ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد جاری کی جائیں گی، دماغ کی رگیں سکڑنے کی وجہ سے بھی دماغ چھوٹا ہونا رپورٹ میں آ سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر کے میڈیکل بورڈ میں مزید ڈاکٹرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور بوڈر میں کارڈیک اور نیورو سرجن ڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں جب کہ آصف زرداری کے ذاتی معالج کے لیے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ یا ہے اور پمز کے میڈیکل بوڈر کو ڈاکٹر ندیم قمر کے ساتھ سابق صدر کے علاج میں مشاورت کے لیے مراسلہ موصول ہوچکا ہے۔ ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، مہروں، بلڈپریشر کے امراض میں مبتلا ہیں اور پمز کے کارڈیک وارڈ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے داخل ہیں،جب کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے والد کی صحت کے حوالے سے ذاتی معالج کو بھی اجازات دینے پر اصرار کیا جا رہا تھا۔
 

جاسم محمد

محفلین
نواز شریف کا دماغ ۸۰ فیصد بند ہے۔ زرداری کا دماغ چھوٹا ہو گیا ہے۔ اگر ڈاکٹر عمران خان نہ آتا تو ہمیں کیسے پتا چلتا کہ پاکستان میں کیسے کیسے مریض حکومتیں کرتے رہے ہیں۔
805-DB1-B9-E354-44-C2-9-EE7-CA7-BE459-F04-B.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
جو کہتے تھے عمران خان کو اپنے دماغ کا علاج کروانا چاہیے وہ خود آج اپنے دماغوں کا علاج کروا رہے ہیں
 

فرقان احمد

محفلین
چلیے صاحب! یہ بھی غنیمت ہے کہ کم از کم دماغ تو ہے ، جبھی تو بند ہوا، یا سکڑ گیا۔ مالک صحت عطا کرے!
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
ویسے تو سبھی سیاسی فنکاروں کے دماغ ایک جیسے ہی ہیں، فی الحال ایک کے دماغ کے سکڑنے کی کنفرمیشن ہوئی ہے، سب کا ایک بار چیک اپ کریں، ایسی بونگیاں تو سبھی مارتے ہیں جن کا اس دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ایک بار سب کا میڈیکل چیک ہو جائے تو بہتر رہے گا، کیونکہ جب ایک عام رضاکار جو کہ باقاعدہ سپاہی بھی نہیں ہوتا کا میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے تو جو ملک کی باگ ڈور چلاتے ہیں ان سب کا چیک اپ تو ایک بڑے میڈیکل بورڈ کی موجودگی میں ہونا بہت ضروری ہو گیا ہے، یقین کریں اگر ایسا ہو گیا تو آپ کو ٪99 نئے لوگ ڈھونڈنے پڑیں گے۔ اس میڈیکل چیک اپ نے بڑے بڑے بت زمین بوس کر دینے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہسپتال کا ترجمان کسی مریض کی نجی میڈیکل تفصیل ایسے کیسے پبلک کر سکتا ہے؟
جب نواز شریف کو شدید علیل ثابت کرکے جیل اور ملک سے نکالنا تھا تو ان کے بلڈ ٹیسٹ کی پل پل کی خبر پاکستانی میڈیا میں رپورٹ ہوتی تھی۔
جیسے نواز شریف کے خون کے پلیٹلس اب دس ہزار رہ گئے ہیں۔ مزید گر کر دو ہزار رہ گئے ہیں۔
اب جبکہ نواز شریف ملک سے باہر چلے گئے ہیں تو کوئی طبی رپورٹ پبلک میں جاری نہیں کی جا رہی۔ اب ان کے ذاتی معالج کہتے ہیں کہ مریض کا طبی ڈیٹا خفیہ ہے۔
یہ ہے پاکستانی میڈیا اور سیاست کا گندا کٹھ جوڑ۔
 
Top