مبارکباد آصف کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل مبارک

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ میرے عزیز دوست آصف اقبال نے اپنی پی ایچ ڈی کی کامیاب ڈیفنس کے ساتھ اپنی ڈاکٹریٹ مکمل کر لی ہے۔ میں انہیں اسے اس عظیم کامیابی پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے اور محفل فورم کے لیے باعث فخر موقعہ ہے۔ اللہ تعالی ڈاکٹر آصف کو زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابی عطا کریں اور وہ اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتے رہیں۔
آمین۔
 

ظفری

لائبریرین
پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنا واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ میں اپنی طرف سے بھی ڈاکٹر آصف اقبال کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں ۔ اور جو دعائیں نبیل بھائی نے مانگیں ہیں ۔ وہی دعائیں میرے دل سے بھی آصف بھائی کے لیئے نکل رہیں ہیں ۔ اللہ ان کو ایسے اور بھی امتحان میں بھی کامیاب بنائے آمین
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔ آصف بھائی، میری طرف سے بھی آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو زندگی کے ہر قدم پر کامیاب کرے۔ آمین۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ڈاکٹر بھیا، بہت بہت مبارکباد۔ میرے دانت میں کبھی کبھی درد ہوتا ہے، اس کا کوئی علاج :wink:
 

تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ڈاکٹر بھیا، بہت بہت مبارکباد۔ میرے دانت میں کبھی کبھی درد ہوتا ہے، اس کا کوئی علاج :wink:


یہ کون سا کوئی مشکل کام ہے ۔؟ :? کسی دن جگھڑے میں بھابھی کے آگے منہ کریں مکاُ شکاُ لگا تو دانت نکل کر گر پڑے گا ۔ سمپل 8)

نہ دانت ہوگا نہ درد ۔ :lol:

01hmm.gif
ویسے دن میں کتنی بار دانت صاف کرتے ہیں چھوٹے بھیا ۔؟
مجھے یاد کرنے دیں میں نے آپکے باتھ میں ٹوتھ پیسٹ دیکھی تھی کہ نہیں ۔؟
01hmm.gif
 

باسم

محفلین
ڈاکٹر آصف اقبال کو بہت بہت مبارکباد اور ڈھیر ساری کامیابی کی دعائیں
یہ بھی تو معلوم ہو کس شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو آصف صاحب
اللہ آپ کو ہر امتحان میں کامیاب کرے (آمین)
 

امن ایمان

محفلین
oh.gif
ِ ِ <<<< ۔۔۔ یہ اس لیے کے میرا اندازہ کافی بےوقوفانہ اور غلط نکلا۔۔اس پر مجھے خوشی ہے۔

آصف صاحب آپ کو ڈاکٹر آصف بننے پر بہتتتتت سی مبارکباد۔۔:)
 
Top