تعارف آغاز از بسم اللہ و درود بر محمد و آلِ محمد (علیہ السلام)

ابن تراب

محفلین
السلام علیکم

برادران ِ من امید واثق رکھتا ہوں کہ آپ تمام احباب اس محفل میں میری مدد کریں گے۔

دعاؤں کا محتاج
ابن تراب
 

نایاب

لائبریرین
محترم ابن تراب صاحب اردو محفل میں دلی خوش آمدید
اپنے بارے کچھ آگہی سے نوازیں ۔
کہاں سے تعلق ہے ؟ کیا مشاغل ہیں ۔ ؟
 

اشتیاق علی

لائبریرین
السلام علیکم

برادران ِ من امید واثق رکھتا ہوں کہ آپ تمام احباب اس محفل میں میری مدد کریں گے۔

دعاؤں کا محتاج
ابن تراب
ابن تراب بھائی! محفل میں تہہ دل سے خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ کے ساتھ یہاں اچھا وقت گزرے گا۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیے؟
 
KwULv.png
 

ابن تراب

محفلین
تمام احباب کو مجھ ناچیز کا سلام
تاخیر سے جواب دینے کی معذرت کیونکہ بندہ ناچیز عید کی چھٹیوں کے سلسلے میں اپنے آبائی علاقہ میں گیا ہوا تھا اور وہاں مجھے انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہ تھی
میں تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس محفل میں خوش آمدید کہا۔
مزید میرا تعارف یہ ہے کہ اردو سے مجھے بے حد پیار ہے۔ میری اولین کوشش ہوتی ہے کہ جو کام اردو میں ہو سکتا ہے اس کو انگریزی میں کیوں کیا جائے۔ بعض مقامات پر انگریزی ناگزیر ہو جاتی ہے۔
کبھی کبھی شاعری بھی کر لیتا ہوں۔ اگر آپ دوستوں کا ساتھ رہا تو انشاء اللہ تعالیٰ مزہ رہے گا۔
 

ابن تراب

محفلین
حالیہ تو میں لاہور میں رہتا ہوں مگر ویسے جوہرآباد سے تعلق ہے۔
مشاغل میں شاعری پڑھنا اور کچھ لکھنا وغیرہ ہے۔
معاشی اعتبار سے میں سرکاری ملازم ہوں۔
 
خوش آمدید ابن تراب صاحب۔

کس محکمہ میں ملازم ہیں جناب آپ ؟

اردو کی کونسی کتابیں آپ کی پسندیدہ ہیں ؟
 
Top