آفریدی کا کارنامہ۔۔۔پاکستان کی مزید عزت افزائی

آبی ٹوکول

محفلین
پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر آئی سی سی کے میچ ریفری رنجن مدو گالے نے دو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی شاہد آفریدی پر آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ کے دوران بال کو خراب کرنے کے سبب لگائی گئی۔

شاہد آفریدی آسٹریلیا کے خلاف پانچ فروری کو ملبورن میں اور انیس فروری کو دبئی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کی ٹونٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

آفریدی نے، جو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، پاکستان کی بالنگ کے دوران گیند کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ گراؤنڈ میں لگے ٹی وی کیمروں نے شاہد آفریدی کو گیند کو منہ میں لے کر کاٹتے ہوئے دکھایا۔

یہ قومی ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کھیل کو قانون کے اور اس کی صحیح روح کے مطابق کھیلنے کو یقینی بنائے
مدوگالے
شاہد آفریدی نے اپنی اس غلطی کو تسلیم کیا جس پر میچ ریفری رنجن مدو گالے نے ان پر دو ٹونٹی ٹونٹی میچز کی پابندی عائد کر دی۔

شاہد آفریدی آئی سی سی کے گیند کی حالت خراب کرنے کے جس قانون کے مطابق سزا دی گئی اس قانون میں اس عمل کی سزا ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے یا دو ٹی ٹونٹی میچ ہے۔

رنجن مدو گالے نے فیلڈ ایمپائروں کی جانب سے شاہد آفریدی پر لگائے گئے الزام کی مکمل سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی کیونکہ شاہد آفریدی نے اپنا جرم قبول کر لیا تھا۔

آئی سی سی کے ریفری رنجن مدو گالے نے شاہد آفریدی پر اس غلطی کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ٹیم کے کپتان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ کھیل کو قانون کے اور اس کی صحیح روح کے مطابق کھیلنے کو یقینی بنائے۔

شاہد آفریدی نے اپنے اس عمل پر پچھتاوے کا اظہار کیا اور معافی مانگی۔
 

میر انیس

لائبریرین
شاہد آفریدی جنہوں نے کئی بار پاکستان کا وقار بلند کیا ہے خاص کر ٹوئنٹی 20 کے ورڈ کپ کو جتانے میں انکا بڑا ہاتھ تھا پر ایک ایسے قومی ہیرو سے اس قسم کی بے ایمانی کی توقع نہیں تھی اب ہر شخص صرف ایک بات کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کے بائولرز کو شک کی نگاہ سے دیکھے گا۔ ویسے یہ کیا بے وقوفی نہیں ہے کہ انکو پتہ بھی ہے کہ گرائونڈ کو چاروں طرف سے مختلف کیمروں نے گھیرا ہوا ہوتا ہے اور آپ کسی بھی طرف رخ کریں اپنے آپ کو نگاہوں سے محفوظ نہیں کرسکتے پھر ایسی حرکت کچھ سمجھ نہیں آتی
 

وجی

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے پابندی کچھ کم لگی ہے اس پر کم از کم 5 میچیز کی پابندی لگنی چاہیئے تھی
آپکو شاید یاد ہو کہ 2003 میں شین وارن کا دوپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا تھا تو اس پر ایک سال کی پابندی لگی تھی لیکن اسٹریلیا بورڈ نے جرمانہ بھی لگایا تھا
لیکن پاکستانی حکومت کچھ نہیں کرے گی
 

میر انیس

لائبریرین
پشتو میں دلیرانہ اقدام پر خوشی کے اظہار کے لئے کہتے ہیں
د نر زوئے دے
تو اردو میں وہی ٹرانسلیٹ کر دیا تھا۔
یہ کوئی دلیرانہ قدم نہیں تھا بلکہ میرے نزدیک تو یہ بزدلی ہے مد مقابل کے سامنے ایمانداری سے اپنی ساری صلاحیتیں آزمانہ چاہے شکست ہی ہوجائے یہ ہوتی ہے بہادری ہر حال میں اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا۔ لوگ ویسے ہی پاکستان کی کرکٹ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ایسی باتوں سے تو انکو پاکستان کو بدنام کرنے کا اور زیادہ موقع مل جائے گا نا
 

dxbgraphics

محفلین
ویسے میرا خیال ہے پابندی کچھ کم لگی ہے اس پر کم از کم 5 میچیز کی پابندی لگنی چاہیئے تھی
آپکو شاید یاد ہو کہ 2003 میں شین وارن کا دوپ ٹیسٹ ٹھیک نہیں آیا تھا تو اس پر ایک سال کی پابندی لگی تھی لیکن اسٹریلیا بورڈ نے جرمانہ بھی لگایا تھا
لیکن پاکستانی حکومت کچھ نہیں کرے گی

بالکل بجا فرمایا آپ نے ۔ لیکن اگر یہ پابندی کرکٹ پر ہو اور وہ بھی لائف ٹائم تو کیسا رہے گا :rolleyes:
 

dxbgraphics

محفلین
یہ کوئی دلیرانہ قدم نہیں تھا بلکہ میرے نزدیک تو یہ بزدلی ہے مد مقابل کے سامنے ایمانداری سے اپنی ساری صلاحیتیں آزمانہ چاہے شکست ہی ہوجائے یہ ہوتی ہے بہادری ہر حال میں اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے تھا۔ لوگ ویسے ہی پاکستان کی کرکٹ کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ایسی باتوں سے تو انکو پاکستان کو بدنام کرنے کا اور زیادہ موقع مل جائے گا نا

اجی صاحب جس دن کرکٹ ہوتی ہے کاروبار ٹھپ ہوجاتے ہیں ۔ سکول کالج میں طلباء کی تعداد کم ہوتی ہے ۔ دفاتر میں حاضری ضرورت سے زیادہ کم ہوتی ہے ۔ میرے خیال میں تو کرکٹ کو بلکل خیرباد کہہ کر قومی کھیل ہاکی پر توجہ دینی چاہئے ;)
 

dxbgraphics

محفلین
مغرب میں‌خالی مادہ بھی پیدا کر سکتیں ہیں! :rollingonthefloor:

بلکل ٹھیک۔
لیکن ان کا تو یہ حال ہے کہ دو افراد مل کر صرف ایک بچہ پیدا کرتے ہیں اور اسی تناسب سے یورپ میں آبادی کی رفتار بہت تیزی سے کم ہورہی ہے۔ اور غالبا چند ایک سال پہلے تو پاپ نے تمام عیسائیوں کو طعنہ بھی دیا کہ مسلمانوں سے سبق حاصل کرو اور زیادہ بچے پیدا کرو ;)
 

ترین

محفلین
ایسا پاکستانی کرکٹرز نے پہلی بار نہیں کیا بلکہ اس سے پہلے وسیم اور وقار بی کرتے رہیں ہیں، لیکن شاہد آفریدی کو ان کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے ان سے سبق لینا چاہئے۔
 
Top