آفسیٹ پرنٹنگ یا ذاتی پروفیشنل پرنٹر؟

ویسے آپ اپنے کام چلانے کو کینن کا کوئی A3 کلر پرنٹر لے لیں وہ آپ کو یوز میں 10 تک کا مل جائے گا۔
ویسے میرا خیال تھا کہ اچھا ہیوی ڈیوٹی پرنٹر 70000 سے 90000 روپے تک میں اچھا مل جاتا ہوگا جو ذرا بڑی جابز اٹھا سکے۔ لیکن شاید بات اس سے آگے ہے۔
عام پرنٹرز تو اتنی پرنٹنگ کا بوجھ قطعاً نہیں اٹھا سکیں گے۔ 30000 سے 40000 کی رینج میں کلر پرنٹرز کا ڈیوٹی سائیکل کچھ زیادہ نہیں بتایا جا رہا۔
 
اسد

محفلین
آپ اس کام کے لیے استعمال شدہ کلر لیزر فوٹوکوپیَر بمعہ پرنٹر اٹیچمنٹ(پرنٹر پورٹ) استعمال کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں 50 سے 70 ہزار کے درمیان ایسی مشینیں دستیاب ہونی چاہییں۔ صرف یہ خیال رکھیں کہ فوٹوکوپیَر ڈیجیٹل (انسٹینٹ پرنٹنگ) ہو اور اس میں کھلا ٹونر پڑتا ہو، بوتل یا کارٹریج نہیں۔
 
زبردست!
اسد بھائی بہت شکریہ۔ آپ کوئی ایک آدھ ماڈل بطور مثال بتا سکتے ہیں؟ میں دیکھوں گا۔
 
فرقان احمد

محفلین
اسد صاحب کا بتایا گیا ماڈل اور دیگر پرنٹرز اس ربط پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ چالیس ہزار سے پچاس ہزار تک مذکورہ بالا ماڈل دستیاب ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
مجھے بہت زیادہ تو نہیں معلوم لیکن اگر اپنا پرنٹر خریدنا ہے زیادہ تعداد میں پرنٹ کرنے کے لیے تو ایپسن کا ایکو ٹینک پرنٹنگ سسٹم بہترین آپشن ہے۔ جو تقریباً 25 ہزار روپے میں مل جائے گا۔
ویسے پرنٹنگ پریس سب سے سستا اور بہترین طریقہ ہے۔
 
Top