arifkarim
معطل
اللہ اللہ کرکے ’’حضرت‘‘ مائکروسافٹ صاحب نے اپنا جدید ومعروف ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سسٹم آفس ۲۰۱۰ اپنے ’’خاص‘‘ چہیتوں کیلئے ریلیز کر دیا ہے۔ گو کہ انکی ویب سائٹ اسوقت تک بیٹا سے ’’ابا‘‘ پر اپڈیٹ نہیں ہوگی جب تک یہ پراڈکٹ مارکیٹ میں نہ آجائے۔ یوں شوقین افراد متعدد خفیہ ویب سائٹس پر جاکر اس پیکیج سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
چونکہ میرے پاس ۶۴ بٹ ونڈوز ۷ الٹی میٹ کا سسٹم ہے، اسلئے مجبوراً اسی پر ابتدائی چیکنگ کر سکا ہوں:
دیکھنے میں اور کام کرنے میں بہت ہی لطف اندوز ہے۔ خاص کر کھول بند کی رفتار میں بہت تیزی آئی ہے۔ نیز بڑی دستاویزات کیساتھ کام کرتے وقت کریش بھی نہیں ہوتا!
پرانے ورژن (آفس ۲۰۰۷) کی نسبت نیا یونی اسکرائب استعمال کر رہا ہے جسکی بدولت نستعلیقی فانٹس سے متعلق اسپیسنگ کے مسائل ختم ہو گئے ہیں۔ نیز جو قرآنی فانٹس درست رینڈر نہیں ہوتے تھے، وہ بھی ۱۰۰ فیصد بالکل درست چل رہے ہیں، الحمدللہ۔
ٹیکسٹ آپشنز میں کچھ نئے اوپن ٹائپ فیچرز شامل کئے ہیں۔ اب آیا انکی مدد سے اردو و عربی و لاطینی فانٹس میں کیسے جدت پیدا کی جا سکتی ہے، اس سے متعلق کافی ٹیسٹنگ درکار ہوگی۔ یقیناً یہ کام وولٹ کے ماہرین کر سکتے ہیں۔
اردو، عربی و لاطینی زبانوں کے پروفنگ ٹولز مطلوبہ بلڈ (۶۴ یا ۳۲ بٹ) کے لحاظ سے الگ سے اتارے جا سکتے ہیں۔ فی الحال اردو والا درست کام کر رہا ہے۔ عربی و نارویجن والا بعد میں چیک کروں گا۔
یاد رہے کہ آفس کا یہ والا ورژن پرانے کمپیوٹرز پر کافی گراں گزر سکتا ہے۔ پورا پیکیج کم از کم ۳ جی بی سے اوپر کا ہے۔ مزید:
http://www.microsoft.com/office/2010/en/professional-plus-edition/default.aspx
چونکہ میرے پاس ۶۴ بٹ ونڈوز ۷ الٹی میٹ کا سسٹم ہے، اسلئے مجبوراً اسی پر ابتدائی چیکنگ کر سکا ہوں:
پرانے ورژن (آفس ۲۰۰۷) کی نسبت نیا یونی اسکرائب استعمال کر رہا ہے جسکی بدولت نستعلیقی فانٹس سے متعلق اسپیسنگ کے مسائل ختم ہو گئے ہیں۔ نیز جو قرآنی فانٹس درست رینڈر نہیں ہوتے تھے، وہ بھی ۱۰۰ فیصد بالکل درست چل رہے ہیں، الحمدللہ۔
یاد رہے کہ آفس کا یہ والا ورژن پرانے کمپیوٹرز پر کافی گراں گزر سکتا ہے۔ پورا پیکیج کم از کم ۳ جی بی سے اوپر کا ہے۔ مزید:
http://www.microsoft.com/office/2010/en/professional-plus-edition/default.aspx
مدیر کی آخری تدوین: