آفس 2003 اور 2007 کے لیے اردو لیگوج انٹرفیس پیک

ناصر عاقل

محفلین
میکرو سافٹ نے آفس 2003 اور 2007 کے لیے اردو لیگوج انٹرفیس پیک لانچ کیا ہے جوکہ اردو سپل چیک بھی کرتا ہے۔ ڈونلوڈ لنک یہ ہے۔
http://www.microsoft.com/downloads/...33-ea45-482d-af08-cd8ea8cbfd53&displaylang=ur
بس انسٹال کریں اور Microsoft Office 2007 Language Settings پر جا کر اردو سلیکٹ کریں۔ نیچے تصویر دیکھیے۔
http://www.esnips.com/doc/3d5ebe37-9916-45d9-82c0-609a5a456d16/mso07a
http://www.esnips.com/doc/27a8ed98-b886-49aa-9aa1-b81dfa3d7cf3/mso07

آپ نے Babylon8 انسٹال کیا ہے تو اور ریادہ فیچرز میں اضافہ ہوگا۔ تصویر دیکھیے۔
http://www.esnips.com/doc/dbe0bc20-6d0d-4338-9aca-ed67914b23c3/mso07b

مزید معلومات کے لیے یہ دھاگہ بھی دیکھے-
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=23051
 

arifkarim

معطل
شکریہ ناصر۔ آفس 2007 کا اردو مواجہ ریلیز ایک اچھی خبر ہے۔ البتہ اسکا اسپیل چیکر تو ہم کئی سالوں سے یہاں‌استعمال کر رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
نہیں بھئی، مایوسی ہوئی۔ رات کو ہی انسٹال کر کے چیک کیا تھا۔ وہی اغلاط لغت میں جاری و ساری ہیں جو پہلے تھیں۔میری لغت باقی الفاظ کا تو اضافہ کرتی ہے لیکن جس کو یہ validلفظ مان لیتا ہے، اس کو تو غلط قرار نہیں دے سکتی !!۔ مثال کے طور پر "شعرو" لفظ درست لفظ ہے اس کے مطابق۔
 
اردو آفس 2007 (اردو مواجہ پیک)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
آج کرلپ کی ویب سائیڈ کھولی تو اس لنک کا پتا چلا۔ میں نے ابھی تک چیک تو نہیں کیا ۔ امید ہے آفس 2003 کی طرح آفس 2007 کا اردو مواجہ پیک بھی شاندار ہوگا۔
مائیکروسافٹ افس 2007 کا اردو مواجہ پیک

والسلام
 

عارف انجم

محفلین
محترم الف عین
اردو آفس ۲۰۰۳ کے برعکس 2007 میں‌ ایک exclude ڈکشنری فائل ۔(ExcludeDictionaryUR0420)بھی شامل کی گئی ہے جس میں‌کوئی بھی لفظ ڈال دیں تو وہ اس کی بلٹ ان ڈکشنری سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ایسے تمام الفاظ جنہیں آپ بلٹ ان ڈکشنری میں‌غلط تصورکرتے ہیں وہ اس فائل میں ڈال کر محفوظ کر دیں۔
ExcludeDictionaryUR0420
نامی فائل آپ کو یہاں‌ملے گی۔
C:\Documents and Settings\user\Application Data\Microsoft\UProof
 

arifkarim

معطل
محترم الف عین
اردو آفس ۲۰۰۳ کے برعکس 2007 میں‌ ایک exclude ڈکشنری فائل ۔(ExcludeDictionaryUR0420)بھی شامل کی گئی ہے جس میں‌کوئی بھی لفظ ڈال دیں تو وہ اس کی بلٹ ان ڈکشنری سے خارج تصور کیا جائے گا۔ ایسے تمام الفاظ جنہیں آپ بلٹ ان ڈکشنری میں‌غلط تصورکرتے ہیں وہ اس فائل میں ڈال کر محفوظ کر دیں۔
ExcludeDictionaryUR0420
نامی فائل آپ کو یہاں‌ملے گی۔
C:\Documents and Settings\user\Application Data\Microsoft\UProof

بہت خوب۔ اچھی خبر ہے! :applause:
 

الف عین

لائبریرین
لیکن یہ بھی تو کارے دارد ہے، ایسے الفاظ دیکھنا جس کو ورڈ جائز قرار دیتا ہے۔ پھر یہ محض یوزر کی اپنی صواب دید پر ہے، جن کو یونیورسلی غلط مانا جانا چاہئے، کچھ علاج اس کابھی اے چارہ گرو ہے کہ نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس کو انسٹال کیا، اور اس کے مینو وغیرہ کو نستعلیق میں دیکھنا چاہا، اس کے لئے ڈسپلے پراپرٹیز میں اپیرینس Appearance کو منتخب کر کے سارے نستعلیق فانٹ کر دئے، لیکن تعجب ہوا کہ اس ترکیب سے یہ مواجہ اردو مینو نہیں دکھاتا؟ 2003 درست دکھاتا تھا، میں نے سکرین شاٹ بھی لگائے ہیں کہیں، میرے آفس کے ٹیوٹوریل میں دیکھ لیں۔
 
کیا اس لڑی سے منسلک کوئی صاحب اب بھی باحیات ہیں یا سب رحمہ اللہ ہوگئے؟ پہلی صورت میں فائدہ حاصل کریں گے دوسری میں فائدہ پہنچائیں گے ان شاء اللہ۔:embarrassed1:

اوپر پیش کردہ لنکس کام نہیں کررہی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا اس لڑی سے منسلک کوئی صاحب اب بھی باحیات ہیں یا سب رحمہ اللہ ہوگئے؟ پہلی صورت میں فائدہ حاصل کریں گے دوسری میں فائدہ پہنچائیں گے ان شاء اللہ۔:embarrassed1:
اوپر پیش کردہ لنکس کام نہیں کررہی ہیں۔
آپ کو کسی اور دھاگے پر یہ لنکس فراہم کر چکا ہوں۔
 
Top