آفس 2007 ایکسل کی ناقص کارکردگی

ذیشان حیدر

محفلین
محترم ساتھیو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ حضرات کو ایک خبر سنانا چاہتاہوں‌کہ آفس 2007 ایکسل کو بغرض حساب کتاب استعمال کیا تو اس میں اغلاط تھیں۔
ملاحظہ فرمائیں۔
آفس 2007 کے کسی سیل میں 77.1*850= لکھا جائے تو جواب 100000 آرہا ہے۔
اب اپنے کیلکولیٹر کے ذریعے 850 ضرب 77٫1لکھیں تو جواب 65535 آیا۔
میں نے اپنے کمپیوٹر میں سے اس کو ان انسٹال کردیا ہے۔
اور کوئی پرانا ورژن کر لیا ہے۔ جو کہ جواب صحیح دے رہا ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
نیٹ پر اس بگ کے متعلق تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ آفس 2007 کے اوائل کا بگ ہے جسے سن 2007 کے آخر میں ہی درست کر لیا گیا تھا۔
جن احباب کے پاس اب بھی یہ ایرر آ رہا ہے انھوں نے یقیناً پَیچ / اپڈیٹس یا آفس 2007 کا کوئی بھی سروس پیک انسٹال نہیں کیا ہوا۔
اس بگ کی تکنیکی وجوہات کے بارے میں جاننے کے لیے یہ آرٹیکل پڑھیے۔
حوالہ 1 اور حوالہ 2
 
mfdarvesh

بہت شکریہ میرے پاس شاید یہی مسئلہ ہے۔ اپڈیٹ کرکے دیکھتا ہوں
 
mfdarvesh

محفلین
جی میں سروس پیک 2 انسٹال کیا ہے اور اب ٹھیک کام ہورہا ہے۔ شکریہ ذیشان اور فاتح صاحب
 
Top