آف شور کمپنی کیس؛ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا

جاسم محمد

محفلین
آف شور کمپنی کیس؛ نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا

1539336-aleem-1549440849-615-640x480.jpg

وزارت سے مستعفیٰ ہورہا ہوں گرفتاری کا سامنا عدالت میں کروں گا، علیم خان

لاہور: نیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نیب لاہور اپنے اسٹاف کے ہمراہ پیش ہوئے تھے جو باہر کھڑے ان کا انتظار کرتے رہے لیکن علیم خان کے نیب آفس سے باہر نہ آنے پر ان کا اسٹاف اکیلے ہی واپس روانہ ہوگیا۔

بعد ازاں نیب لاہور کی جانب سے علیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نیب نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا ہے، علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ علیم خان کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ نیب بہتر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات سرانجام دے رہا ہے جس میں “پسند نا پسند” کا تصور نہیں، چیئرمین نیب کے ویژن کے مطابق کرپٹ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جب کہ تمام میگا کرپشن مقدمات کی انتہائی شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں جنہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سرکرداں ہیں۔
دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے دوران حراست ہی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوادیا ہے جب کہ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں گرفتاری کے باعث مستعفیٰ ہورہا ہوں اور کیس میں گرفتاری کا سامنا عدالت میں کروں گا۔

واضح رہے نیب لاہور سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد آثاثہ جات بنانے کے الزام پر تحقیقات کر رہی ہے اور وہ اس سے پہلے نیب لاہور میں پہلے 3 بار پیش ہو چکے ہیں اور آخری پیشی پر انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا تھا۔ نیب لاہور نے علیم خان کے ساتھ ان کی اہلیہ، والد اور والدہ کے اثاثوں کی بھی چھان بین شروع کررکھی ہے جب کہ نیب نے علیم خان اور ان کے قریبی عزیز و اقارب کے اثاثہ جات کی چھان بین کے لئے پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھی بھجوائے گئے تھے۔
 
آورکزئی

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔ پتہ نہیں اب کونسا ڈرامہ رچایا جائیگا۔۔۔ لیگی وغیرہ کا تو نہیں پتہ لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ کلیچ چیٹ ملنے والا ہے۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہاہاہا۔۔۔۔ پتہ نہیں اب کونسا ڈرامہ رچایا جائیگا۔۔۔ لیگی وغیرہ کا تو نہیں پتہ لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ کلیچ چیٹ ملنے والا ہے۔۔۔
علیم خان کو گرفتار کرنے والی نیب بہت اچھی ہے لیکن شہباز شریف اور سعد رفیق کو گرفتار کرنے والی نیب سیاسی ہے ،مولانا مسلم لیگ بھٹو
https://www.facebook.com/ufi/reacti...85089527_10156362398539527&av=100010929940136
 
آورکزئی

محفلین
علیم خان کو گرفتار کرنے والی نیب بہت اچھی ہے لیکن شہباز شریف اور سعد رفیق کو گرفتار کرنے والی نیب سیاسی ہے ،مولانا مسلم لیگ بھٹو

بات بدلنے کی مہارت تو کوئی اپ لوگوں سے سیکھ لیں۔۔۔۔۔ ویسے اپ لوگ میرا مطلب ہے نیازی مولانا فضل الرحمان کو کب گرفتار کر رہاہے۔۔؟؟
 
جاسم محمد

محفلین
بات بدلنے کی مہارت تو کوئی اپ لوگوں سے سیکھ لیں۔۔۔۔۔ ویسے اپ لوگ میرا مطلب ہے نیازی مولانا فضل الرحمان کو کب گرفتار کر رہاہے۔۔؟؟
نیب، حکومت، عدلیہ کچھ بھی کر لے۔ عوام نے تہیا کر رکھا ہے کہ اعتراض برائے اعتراض کرنا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
انور لودھی ۔۔ ارشاد بھٹی، ہنزلہ۔۔۔ اور کچھ مزید۔۔۔ ہاہاہا ان پہ تو ہنسی ہی اتی ہے بس
بات بھی تو درست کرتے ہیں۔ جب نیب اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کی پکڑ دھکڑ کر رہی تھی تو پارلیمان اور میڈیا سر پر اٹھایا ہوا تھا کہ یہ سیاسی انتقام ہے۔ تحریک انصاف کے زیر تفتیش وزرا کو بھی نیب پکڑے۔ آج نیب نے ان کی یہ فرمائش بھی پوری کر دی تو فرما رہے ہیں کہ نیب نے “بیلنس” کیا ہے۔ یعنی نیب جو مرضی کر لے اس اپوزیشن نے ڈرامہ بازی سے باز نہیں آنا۔
 
مجھے تو لگتا ہے بالکل بھی درست نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر اگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا۔۔۔ بس یہی تھریڈ یاد رکھنا۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے تو لگتا ہے بالکل بھی درست نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خیر اگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا۔۔۔ بس یہی تھریڈ یاد رکھنا۔۔۔۔
بھئی ہمیں کرپشن پکڑنے اور ریکوری سے غرض ہے۔ کسی بے گناہ کو سزا دے دینے سے یا گناہ گار کو کئی سال جیل ڈال دینے سے لوٹا ہوا مال قومی خزانہ میں واپس آ جائے گا؟ بہتر ہوگا کہ نیب بلا تفریق سب کا کڑا احتساب کرے اور تمام کیسز کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔ فی الحال نیب کی کارکردگی پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ سعودیہ سے ہی سبق سیکھ لیں۔
سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن ختم، اشرافیہ سے 106 بلین ڈالر کی ریکوری
 
جاسم محمد

محفلین
محترم۔۔۔ جاسم صاحب۔۔۔ نیب کی جانبداری سے اپ انکاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
مسئلہ نیب کی جانبداری کا نہیں، کہیں اور ہے۔
بابر اعوان پر ریفرنس بنا، استعفیٰ دے دیا
علیم خان گرفتار ہوا، استعفیٰ بھجوا دیا
اعظم سواتی کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوا، وزیر اعظم نے خود استعفیٰ لیا
خادم اعلیٰ پہ درجن ریفرنسز، گرفتاریاں، بجائے شرم سے ڈوب مرنے کے، ڈھٹائی سے پی اے سی کا چیئرمین بنا ہوا ہے۔
 
Top