آف لائین اردو انگلش ڈکشنری (یونیکوڈ)

رضا

معطل
  • <LI dir=rtl style="MARGIN-LEFT: 0in; DIRECTION: rtl; LINE-HEIGHT: 150%; MARGIN-RIGHT: 0.5in; TEXT-ALIGN: right">stardict-3.0.2.exeاس لنک سےفائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اسے اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ بہتر ہو گا کہ انسٹالیشن کی آپشن تبدیل نہ کریں۔ مشکلات سے بچنے کے لیے پروگرام کو ایڈمینسٹریٹر کے لوگ ان سے انسٹال کریں
  • AbuBakar's EnglUrdu Dictionary.rar فائل کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کو WinRar کی مدد سے اس فولڈر میں ان زپ کر لیں: C:\Program Files\StarDict\dic

یعنی ڈکشنری کے بنیادی فولڈر کے اندرdic کا فولڈر تلاش کر کے اس میں نیا ان زپ کیا گیا فولڈر پیسٹ کر دیں
 
ہماری لغت کمیونٹی نے تیار کی اور اسے بغیر کسی چارج کے پیش کیا گیا۔ آپ چاہیں تو اس کے الفاظ کو شامل کرکے اپنی لغت کو مزید بہتر کرلیں۔ بلکہ کر ہی لیں اچھا رہے گا۔

لیکن یہ ملے گی کہاں سے ؟ لنک بتا دیں تو مہربانی ہو گی
 
آج کل سوفٹویر میں خود کو اپڈیٹ کرنے کی صلاحیت عام ہے۔ کوئی بعید نہیں ہے کہ لغت اطلاقیوں میں بھی یہ فیچر شامل ہونے لگے۔

میں کافی دیر سے اچھی انگلش ڈکشنری تلاش کر رہا تھا لیکن اتنا اچھا سافٹ وئیر ابھی تک نہیں ملا جو کہ مفت بھی ہو۔ جہاں تک ورڈ لسٹ کا تعلق ہے تو اسے کمپائل کرنے اور سافٹ وئیر سے کمپیٹیبل بنانے (یا فارمیٹ کرنے) میں اچھی خاصی محنت کرنا پڑتی ہے۔

ویسے اس ڈکشنری کی ورڈ لسٹ بہت سی دوسری زبانوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ حتی کہ انگلش بھی! ڈکشنری مینیجر میں جا کر کل الفاظ کی تعداد دیکھ سکتے ہیں
 
اس والے ربط کی فائل خراب لگتی ہے۔میرے پاس بھی چالو نہیں ہوئی تو پھر میں نے درج ذیل لنک سے اتاری ہے۔
http://nchc.dl.sourceforge.net/sourceforge/stardict/stardict-3.0.1.exe

رضا بھائی آپ نے یہ لنک ڈھونڈ ہی لیا۔
میں بھی اپنے کمپیوٹر پر یہی ورژن استعمال کر رہا تھا لیکن بعد والی ورژن کا سائز کم ہونے اور اس میں انگلش کی ڈیفالٹ ڈکشنری کے نہ ہونے کی وجہ سے اس کو ترجیح دی۔
 

دوست

محفلین
سائنسدان بھائی ایک بار پھر درخواست کروں گا کہ اردو ویب لغت کی ڈکشنری فائل کو بھی اس میں شامل کرلیں۔ یہ ایکس ایم ایل فارمیٹ میں ہے۔
سٹار ڈکشنری بہت محنت سے لکھی گئی ایپلی کیشن ہے۔ اس کو چلائیں اور اس کے بعد جہاں جہاں آپ کا کرسر جائے گا وہاں‌موجود ٹیکسٹ کا مطلب یہ ٹول ٹپ میں بتاتی جاتی ہے۔ ورڈ پروسیسر میں‌لکھے گئے الفاظ کا ترجمہ معلوم کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے اس سے۔
 
سائنسدان آپ نے عمدہ کام کیا ہے اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اگر آپ چاہیں تو ہم مل کر اسے کافی بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہاں کئی احباب ہیں جو پروف ریڈنگ میں بھی حصہ لے سکتے ہیں اور ڈکشنری کے لیے مزید الفاظ بھی جمع کیے جا سکتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت ہی شاندار لغت ہے۔ چند ہفتوں سے استعمال کر رہا ہوں۔ دراصل خود ساختہ محفل بدر تھا، اس دوران بلاگرز میٹنگ میں فہیم نے مجھے اس لغت کے بارے میں بتایا۔ میں نے ڈاؤن لوڈ کی۔ یقین جانیں اب ترجمے کے کام کے لیے جو 4 لغات میں استعمال کرتا تھا ان چاروں کو کھول کر بھی نہیں دیکھتا۔
ذخیرۂ الفاظ بہت زیادہ ہے، کئی انگریزی اصطلاحات کے اصطلاحاتی ترجمے ہی ہیں نہ کہ طویل جملے لکھ کر پریشان کرنے والے۔ پھر سب سے بڑی خاصیت یہ کہ لفظ کے اوپر ماؤس کا کرسر لے جائیں اور مطلب پا لیں۔ مال چائنا کا ہے لیکن ہے زبردست :)
سائنسدان صاحب! آپ نے بہت محنت کی ہے، تقریباً سوا لاکھ الفاظ کو اکٹھا کرنا ہی بہت بڑا کام ہے۔
گو کہ اردو ویب لغت بڑی محنت و جانفشانی سے تیار کی گئی اور اس میں تمام صارفین کی عرق ریزیاں شامل تھیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کام کو روک نہ دیا جائے بلکہ وقتاً فوقتاً اس میں نئی الفاظ و اصطلاحات شامل کرتے رہیں۔ دوسری بات سافٹ ویئر کو کسی اور سافٹ ویئر پر منحصر نہ رکھیں جیسا کہ اردو ویب لغت کے لیے ڈاٹ نیٹ فریم ورک ضروری ہے۔ اس لحاظ سے مجھے اسٹار ڈکشنری زیادہ اچھی لگی کہ اس کی کوئی انحصاریت (dependancy) نہیں ہے۔
 

ہادی

محفلین
ڈکشنری میں اعراب کی سہولت نہیں ہوتی کیا ؟ تلفظ وغیرہ ٹھیک سے معلوم ہوتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
سٹار ڈکشنری کے لیے اردو ڈکشنری کیسے انسٹال کرنی ہے
ویسے تو اردو ڈکشنری فائلوں کے ساتھ ایک Readme فائل بھی ہے جس میں ہدایات درج ہیں لیکن مختصراً یہ کہ جو ڈکشنری کی کمپریسڈ فائل سے تین فائلیں باہر نکالیں اور انہیں Program Files\StarDict\dic میں پیسٹ کر دیں۔ اسٹار ڈکشنری پروگرام کو ری اسٹارٹ کریں اور مزے کریں۔ خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں آپ دیگر زبانوں کی لغات بھی شامل کر سکتے ہیں لیکن اب تک میں جتنی استعمال کر چکا ہوں سب سے ضخیم اردو لغت ہی ہے :)
 
Top