آقائے دوجہاں کی خدمت میں میرے دو پسندیدہ اشعار

عمرمختارعاجز

لائبریرین
میں نے یہ مراسلہ آقائے دو جہاں کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرنے کے لیے شروع کیاہے
تمام محفلین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی اپنی پسند کے کم از کم دو اشعار ضرور لکھیں۔

کلیمے کہ چرخ فلک طور اوست ہمہ نورہا پرتو نور اوست
تو اصل وجود آمدی از نخست دگر ہر چہ موجود شد فرع تست
ندانم کدا میں سخن گویمت کہ والا تیری زانچہ من گویمت
چہ وصفت کند سعدی ناتمام علیک الصلاۃ اے نبی والسلام

ترجمہ:
آپ وہ کلیم ہیں جن کا طورعرش مجید ہے۔تمام نور آپ کے نور کے عکس ہیں۔
آپ ابتدا ہی سے وجود ممکنات کی جڑہیں۔آپ کے علاوہ جو بھی موجود ہوا آپ ہی کی شاخ ہے۔
حضور آپ کی نعت کہنے کے لیے میرے علمی ذخیرہ میں الفاظ نہیں ہیں۔میں جو کچھ بھی کہوں نیچے رہ جائے گااور آپ کا مقام اس کہیں زیادہ بلند ہے۔
یارسول اللہ آپ پر صلوۃ و السلام ہو۔سعدی بیچارہ آپ کی نعت کیا بیان کرسکتا ہے۔
(شیخ سعدی شیرازی)
 

زبیر مرزا

محفلین
وہ شرحِ احکامِ حق تعالٰی
وہ خود ہی قانون خود حوالہ
وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
وہ آپ مہتاب آپ ہالہ
وہ عکس بھی اور آئینہ بھی
وہ نکتہ بھی خط بھی دائرہ بھی
وہ خود نظارہ ہے خود نظر بھی
مرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عظیم تر ہے
:rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose::rose:
کلام - مظفروارثی
 

زبیر مرزا

محفلین
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا


مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا


فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ
یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ

صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
 
اے کہ ترے وجود پر، خالقِ دو جہاں کو ناز
اے کہ ترا وجود ہے، وجہِ وجودِ کائنات۔۔
اے کہ ترا سرِ نیاز، حدِّ کمالِ بندگی۔۔۔۔۔
اے کہ ترا مقامِ عشق، قربِ تمامِ عینِ ذات
ترے بیاں سے کُھل گئیں، تیرے عمل سے حل ہوئیں
منطقیوں کی الجھنیں، فلسفیوں کی مشکلات
مدحتِ شاہِ دوسرا،مجھ سے بیاں ہو کس طرح
تنگ مرے تصورات، پست مرے تخیلات
 

نیلم

محفلین
قیامت کا منظر بڑا پُرخطر ہے
مگر مصطفی :pbuh: کا جو دیوانہ ہوگا
و ہ پُل سے گزر جائے گا وجد کرکے
نارا نبی کا لگاتے لگاتے ۔
،،،،
میرا یہ ہے ایمان میرا یہ یقین ہے
میرے مصطفی :pbuh: سا نہ کوئی حسین ہے
حُسن اُن کا دیکھا ہے جب سے کمر نے نکلتا ہے منہ کو چُھپاتے چُھپاتے
 

نایاب

لائبریرین
قیامت کا منظر بڑا پُرخطر ہے
مگر مصطفی :pbuh: کا جو دیوانہ ہوگا
و ہ پُل سے گزر جائے گا وجد کرکے
نعرہ نبی کا لگاتے لگاتے ۔
،،،،
میرا یہ ہے ایمان میرا یہ یقین ہے
میرے مصطفی :pbuh: سا نہ کوئی حسین ہے
حُسن اُن کا دیکھا ہے جب سےقمر نے
نکلتا ہے منہ کو چُھپاتے چُھپاتے

بلا شک " بعد از خدا بزرگ توئی "
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
 

مہ جبین

محفلین
ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلادیئے ہیں
جس راہ چل گئے ہیں کوچے بسا دیئے ہیں

جب آگئیں ہیں جوشِ رحمت پہ انکی آنکھیں
جلتے بجھا دیئے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں

فاضلِ بریلوی امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ
 

زبیر مرزا

محفلین
جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام
ہاتھ جس سَمت اٹھا غنی کردیا
موجِ بحرِ سماحت پہ لاکھوں سلام
 

جیہ

لائبریرین
کہ صورت د محمد نہ وے پیدا
پیدا کڑی بہ خدائے نہ وہ دا دا دنیا

(رحمان بابا)

اگر محمد صلی اللہ علیکم وسلم کی صورت پیدا نہ ہوتی تو اللہ یہ دنیا بھی نہ پیدا کرتا
 

نیلم

محفلین
مجھ میں ان کی ثناء کا سلیقہ کہاں وہ شہِ دو جہاں وہ کہاں میں کہاں
اُن کا مدَح سرا خالقِِ این و آں وہ رسولِ زماں وہ کہاں میں کہاں

اُن کے دامن سے وابستہ میری نجات اُن پہ قربان میری حیات و ممات
میں گنہگار وہ شافعِ عاصیاں ، بے کسوں کی اماں وہ کہاں میں کہاں
 
Top