آل راؤنڈر عبدالرزاق ریٹائر

ساجداقبال

محفلین
8-20-2007_16282_1.gif

پوری ٹیم میں مجھے ایک ہی پلئیر پسند تھا۔۔۔۔۔۔۔وہ بھی چلا گیا۔ :( ۔۔۔اب میچ لگاؤں کس کے لئے؟؟؟:confused:

بی بی سی اردو کی خبر
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مبینہ نامناسب رویئے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ستائیس سالہ عبدالرزاق نے یہ اعلان پیر کے روز لندن میں کیا جہاں وہ انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کی طرف سے کھیلنے کے لئے موجود ہیں۔
مکمل خبر یہاں۔۔۔
 
فر حان

محفلین
عبدالرزاق احتجاجاً ریٹائر ہوگئے ( مکمل خبر )

(بی بی سی اردو)
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مبینہ نامناسب رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ ستائیس سالہ عبدالرزاق نے یہ اعلان پیر کے روز لندن میں کیا جہاں وہ انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کی طرف سے کھیلنے کے لئے موجود ہیں۔واضح رہے کہ عبدالرزاق اور محمد یوسف کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط بھی نہیں کئے ہیں۔

عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ڈراپ کئے جانے کے فیصلے پر سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

46 ٹیسٹ اور231 ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے اور انہوں نے دلبرداشتہ ہوکربطور احتجاج انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ٹیسٹ اور ون ڈے سے بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ انہوں نے ابھی انڈین لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ عبدالرزاق کے علاوہ انضمام الحق، محمد یوسف، عمران فرحت اور اظہرمحمود نے انڈین لیگ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی وہ اس کا باقاعدہ اعلان کرنے والے ہیں۔
 
Attachments

  • 20051215104953razzaq_203.jpg
    20051215104953razzaq_203.jpg
    6.9 KB · مناظر: 2

ساجداقبال

محفلین
انڈین لیگ ہی اچھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کیا یہ مضحکہ خیز بات نہیں کہ 31 سالہ بڈھے مصباح الحق کو تو ٹوئنٹی سکواڈ میں ڈالا گیا لیکن عبدالرزاق جیسے پلئیر کو نہیں؟؟؟ نسیم اشرف نے ٹیم کو زمبابوے والی ٹیم بنا دینا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی اگر مجھے میری مرضی کی چیز نہ ملے تو پھر میں آرام سے بھارت یا انگلستان تشریف لے جاؤں؟
 
ساجداقبال

محفلین
بالکل۔۔۔ہمارے ہاں اکثر کرکٹرز کی روزی روٹی ہی کرکٹ‌ہے۔ جب یہ حال ہوگا تو انہیں مستقبل کے خدشات لاحق ہونا سمجھ میں آنے والی بات ہے۔ جیسے اکثر پاکستانی، پاکستان میں روزگار یا تعلیم کے مواقع کم یا نہ ہونے کیوجہ سے بیرون ملک جاتے ہیں، اسیطرح ایک کرکٹر کا بھی حق ہے کہ وہ اپنے ملک کی بجائے دوسرے ملک جا کر کھیلے۔
 
محفل پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ذاتی حملہ مجھ پر کوئی اثر نہیں‌ کرتا۔ اس لئے اس پر بات فضول ہے

پاکستانی کرکٹر جیسا کہ انٹڑنیشل کرکٹرز ہیں، ان کی باقاعدہ مختلف محکموں‌میں‌نوکری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ٹورنامنٹ کھیلنے، انعامات جیتے پر جو رقم ملتی ہے۔ اگر وہ رقم شمار کی جائے تو شاید مجھ سے زیادہ آپ پریشان ہوں گے۔ اس کے علاوہ یاد رکھیں، عبدالرزاق یا دیگر کرکٹر کاؤنٹی کرکٹ کو ملکی کرکٹ‌ پر ترجیح‌دیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ دیکھ لیں‌ کہ اگر انہیں‌ کسی ٹورنامنٹ‌ سے ڈراپ کیا جاتا ہے تو نتیجہ استعفٰی سامنے آ‌جاتا ہے۔ عبدالرزاق کا جھگڑا کپتانی کی امیدواری سے شروع ہوا تھا۔ اور اس نے کسی نہ کسی بہانے سے یہ کرنا ہی تھا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ساجد اقبال:‌ پیارے بھائی، صرف ایک بات کہنا چاہوں‌گا۔ اگر کوئی پاکستانی تعلیم یا روزگار کے لئے ملک سے باہر جاتا ہے تو کیا وہ پاکستانی اس پاکستانی کے برابر ہے جسے پورے پندرہ کروڑ‌ عوام میں سے چن کر، پوری دنیا کے سامنے پاکستان کو پیش کرنے کے لئے لایا جاتا ہے؟‌ کیا دونوں‌کی نفسیات، حالات و واقعات وغیرہ وغیرہ سب ایک جیسے ہوں‌گے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
محفل پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ذاتی حملہ مجھ پر کوئی اثر نہیں‌ کرتا۔ اس لئے اس پر بات فضول ہے

پاکستانی کرکٹر جیسا کہ انٹڑنیشل کرکٹرز ہیں، ان کی باقاعدہ مختلف محکموں‌میں‌نوکری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ٹورنامنٹ کھیلنے، انعامات جیتے پر جو رقم ملتی ہے۔ اگر وہ رقم شمار کی جائے تو شاید مجھ سے زیادہ آپ پریشان ہوں گے۔ اس کے علاوہ یاد رکھیں، عبدالرزاق یا دیگر کرکٹر کاؤنٹی کرکٹ کو ملکی کرکٹ‌ پر ترجیح‌دیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ دیکھ لیں‌ کہ اگر انہیں‌ کسی ٹورنامنٹ‌ سے ڈراپ کیا جاتا ہے تو نتیجہ استعفٰی سامنے آ‌جاتا ہے۔ عبدالرزاق کا جھگڑا کپتانی کی امیدواری سے شروع ہوا تھا۔ اور اس نے کسی نہ کسی بہانے سے یہ کرنا ہی تھا :)

قیصرانی صاحب، آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں، "روزی روٹی" کا تو مسئلہ ہی نہیں ہے یہ تو کروڑوں کماتے ہیں، اور پھر ذاتی بزنس اور پھر ارب پتی خاندانوں میں شادیاں:)

جب بے شمار پیسہ آجاتا ہے تو پھر طاقت کا خمار چڑھتا ہے، "ملک" اور "ملک کی عزت" انکے نزدیک فضول اور "بچگانہ" باتیں ہیں۔

۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کرکٹرز کے لیے ایک لاکھ ڈالر کا بونس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے سنٹرل کانٹریکٹ پر دستخط کرنے والے کھلاڑیوں کی حب الوطنی اور ملک کے ساتھ وابستگی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

مکمل خبر بی بی سی پر
 
Top