آل سعود تیرے حرم کی خیر!

حسینی

محفلین
idr4.gif

http://ummatpublication.com/2013/08/23/news.php?p=idr4.gif#.UhebaDjLXZk
 
یہاں بھی کچھ دل جلوں نے اپنے دل کے پھپھولے پھوڑے ہیں ،جم کر گالیاں برسائی ہیں ۔کوسا ہے ،برا بھلا کہا ہے ۔
لیکن بے چارے اس کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں ۔مجبور جو ہیں بے بس ۔۔۔۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
تلخ سچائی----
مستنصر حسین تاڑڑ صاحب نے اپنی تحریر میں ایک بار سوال اٹھایا تھا اور حیرت کا اظہار کیا تھا کہ خادمِ حرمین الشریفین کہلوانے والے حرم میں داخلے کے دروازوں کو اپنے نام سے کیوں منسوب کیے ہوئے ہیں---کیا کبھی کسی بادشاہ کے محل کے دروازوں کے نام بھی خادموں کے ناموں پر ہوتے ہیں----
 
حسینی

محفلین
بہت تلخ حقائق ہیں ۔ لیکن حیرت ہے کہ یہ کالم امت سے آیا ہے۔

میرے لیے بھی حیرت کا باعث تھا کہ امت میں ایسا کالم کیسے آیا۔۔۔ لیکن ابھی کل منور حسن امیر جماعت اسلامی نے بھی سعودی عرب پر اپنا دل کا بھڑاس نکالا ہے۔۔۔
 
ابن جمال

محفلین
بہت اچھالکھاہے!اللہ جزائے خیر دے لکھنے والوں کو ،اورسمجھ دے ان کو جوبادشاہوں کے افعال کابھی جواز ڈھونڈنے اوراس کو شریعت ثابت کرنے میں لگ جاتے ہیں۔
 
تلخ سچائی----
مستنصر حسین تاڑڑ صاحب نے اپنی تحریر میں ایک بار سوال اٹھایا تھا اور حیرت کا اظہار کیا تھا کہ خادمِ حرمین الشریفین کہلوانے والے حرم میں داخلے کے دروازوں کو اپنے نام سے کیوں منسوب کیے ہوئے ہیں---کیا کبھی کسی بادشاہ کے محل کے دروازوں کے نام بھی خادموں کے ناموں پر ہوتے ہیں----
ویسے میری ذاتی رائے میں کسی دروازے کو اپنے نام سے موسوم کرلینا اتنا بڑا جُرم تو نہیں کہ اِس پر یوں رائے زنی شروع ہو جائے۔ ویسے بھی حکمران بادشاہ ہوں یا نام نہاد جمہوری منتخب افراد سب ایسا ہی کرتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
آل سعود نے زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار مٹا کر اسلامی تاریخ کو دیو مالا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی.
 
Top