آمدِ سرکارِ دو عالم پورے عالمِ اسلام کو بہت مبارک ہو

محمد فائق

محفلین
#وحدت
مسلمانوں کی بقا کا راز اتحاد و اتفاق میں ہے
سید علی خامنہ ای

نعت

ہے عشقِ محمد ص کا دستور جداگانہ
جینے کی علامت ہے سرکار ص پہ مر جانا

طے کر کے یہ نکلا ہے گھر سے کوئی دیوانہ
اس بار مدینے سے واپس ہی نہیں آنا

جبرئیل ع سے بھی آ گے پہنچے ہیں شبِ اسریٰ
کام آیا ہے ذروں کا قدموں سے لپٹ جانا

تُو ایک وسیلہ ہے آقا کی زیارت کا
اے دستِ اجل تجھسے کس بات کا
گھبرانہ
جا پوچھ لے آدم س سے مٹی ہے خراب اس کی
جس نے بھی محمد ص کو اپنا سا بشر جانا

سلمان ع کا عاشق ہوں بہلول کا شیدا ہوں
کہتی ہے مجھے دنیا دیوانوں کا دیوانہ

حسنین اکبر صاحب
 
Top