"آمد" اور "آمدن"

اک مفلسی کا دور ہے اس پر سخن کا زور
شاعر بنے تو مفلسی دوچند ہو گئی
"آمد" کے ساتھ "آمدنی" کی نہ بن سکی
"آمد" ہوئی تو "آمدنی" بند ہو گئی
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہا
"آمد" کے ساتھ "آمدنی" کی نہ بن سکی
"آمد" ہوئی تو "آمدنی" بند ہو گئی
:rollingonthefloor:
مقدس آپی، یہ پڑھ لیں آ کے، آپ کے مطلب کا قطعہ ہے۔
اوئی چھوٹے بھیا۔۔۔ میرے مطلب کا کیسے چھوٹے بھائی۔۔۔۔
یعنی کہ میری آمد سے ان کی آمدن بند ہو گئی۔۔۔ توبہ توبہ :rollingonthefloor:
 
محمد بلال اعظم محمداحمد
محمد بلال اعظم بھائی، محمد احمد بھائی، پسندیدگی کے لئے شکریہ
ویسے تو میں مزاحیہ شاعری کرتا نہیں، لیکن کبھی کبھی یوں ہی :) خیر آپ نے پسند کیا، بہت نوازش
بلال بھائی آپ نے تو مدیرِ اعلی کو اتنا پریشان کر دیا کہ انہوں نے قطعہ کی لطافت کونظرانداز ہی کردیا، اچھی خاصی داد ملتے ملتے رہ گئی، سب آپ کا ٖقصور ہے :)
 
کیوں مقدس کو پریشاں کردیا اعظم بلال؟
دال جو گلنی تھی میری، گلتے گلتے رہ گئی
آپ کی مستی ہے ساری، آپ کا سارا قصور
داد جو ملنی تھی ہم کو، ملتے ملتے رہ گئی

اچھا نہیں کیا بلال بھائی ؛)
:(
:)
 

شمشاد

لائبریرین
داد کو چھوڑیں، اس سے اچھا پیالہ بھر دال مل جائے۔ ویسے بھی مہنگائی کا زمانہ ہے اور آمدنی بھی بند ہے۔

میری طرف سے بہت سی داد قبول فرمائیں۔
 

مقدس

لائبریرین
کیوں مقدس کو پریشاں کردیا اعظم بلال؟
دال جو گلنی تھی میری، گلتے گلتے رہ گئی
آپ کی مستی ہے ساری، آپ کا سارا قصور
داد جو ملنی تھی ہم کو، ملتے ملتے رہ گئی

اچھا نہیں کیا بلال بھائی ؛)
:(
:)

بھیا۔۔ اپسسس داد تو ملنی چاہیے ناں
بہت اچھا لکھا آپ نے
سچی مچی میں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیوں مقدس کو پریشاں کردیا اعظم بلال؟
دال جو گلنی تھی میری، گلتے گلتے رہ گئی
آپ کی مستی ہے ساری، آپ کا سارا قصور
داد جو ملنی تھی ہم کو، ملتے ملتے رہ گئی

اچھا نہیں کیا بلال بھائی ؛)
:(
:)
واہ
:grin:
چلیں داد نہ سہی، اسی بہانے ہمیں ایک اور مزاحیہ قطعہ پڑھنے کو مل گیا۔
کیا بات ہے آپ کی۔
 
مفلسی میں فلسفہ کام آگیا دلشاد کا
چھوڑیئے، یہ فلسفہ اچھا ہے یا معیوب ہے
جیب کڑکی، پیٹ خالی، جیسے بھی حالات ہوں
مردِ شاعر کی غذا میں دال سب سے خوب ہے
 
(مدیراعلی صاحبہ سے درگزر کی امید اور معذرت کے ساتھ)

اس ادا سے آپ نے "سچی" کہا "مچی" کہا
اس قدر کرسی سے اچھلے ہم زمیں پر ڈھے گئے (گر گئے)
پر نظر "بھیا" کے ظالم لفظ پر جیسے پڑی
دل کے ارماں آنسوئوں میں بہتے بہتے بہہ گئے

 
Top