آمد برائے اصلاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فخرالزمان

محفلین
السلام علیکم
اردو محفل میں آج ہی شامل ہوا ہوں آپ سب سے التماس ہے کہ بھرپور استقبال کیجیے گا.
میری یہاں آمد کا مقصد شاعری سیکھنا ہے کافی عرصے سے تُک بندی کر رہا ہوں پھر مجھے نیٹ پر عروض ڈاٹ کام کا پتا چلا تو میں نے اپنی ماری ہوئی چولوں کا وزن دیکھا تو کوئی ایک بھی موزوں شعر نہیں ملا.
خیر سیکھنے کی غرض سے ڈھونڈتے ڈھونڈتے یہاں تک آ پہنچا ہوں امید ہے استاد شعرا حضرات نظر کرم فرمائیں گے
√ فرشتو کس حساب میں لگے ہو
رحمتِ کبریا کے قصے کیا ہوئے
یہ ایک شعر پیش کر رہا ہوں جو کہ کسی صورت وزن میں نہیں آرہا اس کا دوسرے مصرعے کا "ہوئے" اضافی ہے تو میں کیا کروں کہ اس کا وزن ٹھیک ہو جائے اور مجھے تقطیع کرنی نہیں آتی کوئی راہنمائی فرما دے
شکریہ
والسلام
فخرالزمان
 
خوش آمدید چھوٹے بھیا۔
اللہ کرے کہ آپ جس مقصد کے لئے آئے ہو وہ پورا ہو سکے۔
تقطیع سمجھنے کے لئے پہلے بحر اور اس کے اوزان کو سمجھنا پڑے گا، آسان لفظوں میں یوں سمجھاؤں کہ آپ 500 روپے میں 4 چیزیں خرید کر لائے، یہ سارا سامان بحر ہے، جو 4 مختلف قیمت کی مختلف چیزیں ہیں یہ اس بحر کے ارکان ہیں، اور کس چیز کی کیا قیمت ہے یہ جانچنا تقطیع کرنا ہے۔ کوشش تو کی ہے کہ آسان لفظوں میں سمجھاسکوں۔ اگر سمجھ نہ بھی آئے تو کوئی بات نہیں ایک ہی دن میں سب کچھ نہیں سیکھا جا سکتا یہ تو آپ بھی سمجھتے ہیں :)
انشاءاللہ کچھ ہی دن میں آپ سب سمجھ جائیں گے۔
 
اس شعر میں کیا آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ اے فرشتو میں نے تو رحمتِ کبریا کے بہت قصے سن رکھے ہیں اگر وہ قصے سچ ہیں تو تم حساب کیوں کر رہے ہو؟
 
آخری تدوین:

بہت شکریہ سر.۔۔
جی اسی امید پر یہاں آیا ہوں.۔
 
جی یہی مطلب ہے میرے
یہ تو فرشتوں کی ڈیوٹی ہے۔ فرشتے انسان تو ہوتے نہیں کہ ڈیوٹی نہ نبھائیں۔
شعر میں خیال کی جدت ضروری ہے لیکن اس کا بیان اس طرح سے ہونا چاہیئے کہ خیال واضع ہو اور شعر کی دلکشی قائم رہے۔
علامہ اقبال کا اندازِ شکوہ کچھ اور تھا اس لئے پزیرائی ملی۔ آپ اقبال کا مطالعہ کریں آپ کو ان کا انداز سمجھ آ جائے گا۔
 
Top