آمریت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آج تیز ترین سیکرٹ سروس سے مجھے اطلاع ملی کہ لائبریری ٹیم کے گروپ کا ناظم بھی ہے کوئی میں نے سوچا کہ اور کون شگفتہ ہی ہوں گی کہ وہ ہی سربراہ ہیں اور ناظم بھی وہی ہوں گی۔ مجھے سے پوچھا گیا کہ معلوم ہے کہ لائبریری کا نا ظم کون ہے میں نے کہا کہ شگفتہ اور کون مگر جواب ملا کہ جا کر دیکھیں ذرا۔ جا کر دیکھا تو آنکھوں کو یقین نہیں آیا کہ جو دیکھا وہ سچ ہے اور کیسے سچ ہے ، بیٹھ کر اوسان بحال کیے اور پانی کا گلاس پیا اور پھر دیکھا مگر وہاں ٹیم ممبران میں تو سب کا نام تھا مگر ناظم میں شگفتہ کا نہیں بلکہ اپنے جن ہاتھی قیصرانی کا نام تھا۔ قیصرانی کو بھی شاید ابھی پتہ نہ ہو کہ وہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا مگر شگفتہ کو ممبران کی فہرست میں دیکھ کر میں تو وہیں کا وہیں رہ گیا۔

نبیل اپنی شہنشاہت سے باز نہیں آئے نہ تم اور منفرد ممبر کی بات سچ کر دکھائی نہ کہ کام کے بندے پر ہی مہربان ہوتے ہو تم باتیں کرنے والوں پر نہیں ۔ ہم سب کی متفقہ لیڈر کو تم نے کرسی صدارت سے اتارا کیسے اور ہمیں بتایا تک نہیں ، نہ کوئی رائے دہی ، نہ مشاورت نہ ووٹنگ کر ڈالا ایک اور جرنیلی فیصلہ۔ گروپ کے ممبر کے سامنے استعفی کا بٹن دباتے دباتے رک گیا میں کہ استعفوں کی دھمکی ذرا بچا کر رکھ لوں میں۔ منفرد ممبر کی دوربینی اور گیرائی کو آج میں بھی مان گیا کہ نبیل کے فیصلوں پر کیسی تنقیدی اور گہری نظر ہے ۔

نبیل کٹہرے میں آؤ اور بتاؤ کہ یہ آمرانہ فیصلہ تم نے کیا تو کیا کیسے اور اتنی جلدی پوچھے بغیر فیصلہ کرنے کی ضرورت کیوں ، کب اور کیسے پیش آئی ؟ (ابھی تو میں لائبریری نائب کے لیے قیصرانی اور ماورا سے جوڑ توڑ میں مصروف تھا اور ڈیل ہونے ہی والی تھی کہ یہ فیصلہ ہوگیا)
 

ماوراء

محفلین
میں ذرا پہلے منفرد ممبر کی دوربینی اور اس کی باتیں سچ ہونے پر خوش ہو لوں۔ پھر اس کے بعد میں یہاں آتی ہوں۔ :p lol
 

شمشاد

لائبریرین
واقعی حیران کن بات ہے کہ بغیر مشاورت کے یہ فیصلہ کیا گیا۔

شگفتہ صاحبہ کا یہی قصور ہے ناں کہ انہوں نے گولڈ میڈل کیوں لیا؟
کیا اسی بات کی سزا دی گئی ہے انہیں؟
 

زیک

مسافر
مبارک ہو قیصرانی۔

جن ہاتھی کو ناظم بنانے سے کئی فوائد ہو سکتے ہیں۔ کیا پتہ کہ لائبریری میں بھی جناتی خصوصیات آ جائیں یا جنات لائبریری کےے لئے کتابیں برقیانے لگیں (جاوید اقبال؟) :)

ویسے شگفتہ کو نہیں ہٹایا گیا کہ شگفتہ پہلے بھی گروپ ناظم نہ تھیں۔
 

پاکستانی

محفلین
اوپر کے پیغامات پڑھ کر لگا کہ واقعی یہ بہت بڑی زیادتی ہے مگر زکریا نے اب واضح کر دیا ہے کہ ‘شگفتہ پہلے بھی گروپ ناظم نہ تھیں‘

اور پھر یہ مارشل لا ۔۔۔۔ سمجھ سے بالاتر ہے، ویسے اصل چکر کیا ہے۔


بہرحال قیصرانی بھائی نیا عہدہ مبارک ہو
 
گروپ ناظم پہلے کوئی بھی نہیں تھا مگر لائبریری کی سربراہ اور لیڈر شگفتہ کو مانا گیا تھا اور اس حساب سے گروپ ناظم بھی انہی کو بننا چاہیے تھا اور اگر تبدیلی لانی تھی تو اس کے لیے کچھ مشاورت ہونی چاہیے تھی مگر یہ فیصلہ لائبریری ٹیم کی غالب اکثریت کو بتائے بغیر کیا گیا جس پر سوال اٹھانے کے لیے یہ پوسٹ کی گئی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر کافی عجیب لگ رہا ہے۔ مجھے کوئی شوق نہیں ہے اپنی مرضی جتانے کا۔ میرے خیال میں میں نے لائبریری پراجیکٹ کی فعالیت کے لیے بہتر فیصلہ کیا تھا۔ پہلے شاکر لائبریری ٹیم گروپ کے ناظم تھے۔ اب وہ لوکلائزیشن کے کام میں زیادہ مصروف ہیں، اس لیے میں نے منصور کو لائبریری ٹیم گروپ کا ناظم بنا دیا۔ اس کا اس پراجیکٹ کی سربراہی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروپ کا ناظم خود سے اس گروپ میں مزید ارکان کو شامل کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں منصور یہ کام سنبھالنے کے لیے موزوں تھے۔ اگر آپ دوستوں کو یہ بات پسند نہیں آئی تو میں معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ اس پراجیکٹ کے کام میں دخل نہیں دوں گا۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔ :lol:



منصور بہت بہت مبارک ہو!!!


مجھے آج ہی اس دھماکے کی اطلاع ملی۔ ویسے یہ بھی محفل کے اصول میں لکھ دیں۔ کہ دھماکے کرنے سے پہلے رائے لے لی جائے کہ دھماکہ کہاں اور کیوں کیا جانا چاہیے۔ :p

(ویسے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ میں نے باقیوں کے دردناک پیغامات پڑھ کر یہ بات کہی ہے۔ lol)
 

دوست

محفلین
چلو جان دیو یارا۔
تسی لوگ تا غصہ ہی کر گئے ہو گویا۔ نظامت نال بھلا کی فرق پے جائے گا۔ گل اے ہے کہ بندہ ٹھیک ہو۔ اور دیکھو شگفتہ بہن کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یعنی ایتھے تا اے معاملہ لگدا ے مدعی سست گواہ چست گویا۔ :arrow: :arrow:
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

مجھے اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر کافی عجیب لگ رہا ہے۔ مجھے کوئی شوق نہیں ہے اپنی مرضی جتانے کا۔ میرے خیال میں میں نے لائبریری پراجیکٹ کی فعالیت کے لیے بہتر فیصلہ کیا تھا۔ پہلے شاکر لائبریری ٹیم گروپ کے ناظم تھے۔ اب وہ لوکلائزیشن کے کام میں زیادہ مصروف ہیں، اس لیے میں نے منصور کو لائبریری ٹیم گروپ کا ناظم بنا دیا۔ اس کا اس پراجیکٹ کی سربراہی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروپ کا ناظم خود سے اس گروپ میں مزید ارکان کو شامل کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں منصور یہ کام سنبھالنے کے لیے موزوں تھے۔ اگر آپ دوستوں کو یہ بات پسند نہیں آئی تو میں معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ اس پراجیکٹ کے کام میں دخل نہیں دوں گا۔

والسلام

وعلیکم السلام۔

آپ ناظم اعلٰی ہیں۔ جو چاہے کر سکتے ہیں۔

پہلے جب آپ نے شاکر بھائی کو گروپ کا ناظم بنایا ہو گا اس وقت لائبریری کے ارکان بھی دو تین ہی ہوں گے، اب جبکہ اس ٹیم کے 20 اراکین ہیں، تو کم از کم آپ کو ایک دفعہ پوچھنا نہیں تو بتانا تو چاہیے تھا کہ میں یہ تبدیلی کرنے جا رہا ہوں۔

پسند اور ناپسند کا تو آپ نے موقع ہی نہیں دیا۔
 
جواب

فورم مجھے اس لیے پسند ہے کہ یہاں تنازعات کا موقع کسی کو نہیں‌ملتا اور سب ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ اردو وکی پیڈیا پر جاکر دیکھیے وہاں تو لڑائی ہی لڑائی ہے۔ اس لیے وہاں کسی بھی Talkپر تبصرہ کیے بغیر میں‌ پوسٹ کرتا رہتاہوں۔ لیکن یہ پوسٹ پڑھ کر دکھ ہوا۔ یہ اتنی بڑی بات نہیں‌جس کا بتنگڑ بنایا جائے۔ گروپ ناظم کوئی بھی ہو جذبہ ایک ہونا چاہیے۔ اردو کی خدمت۔ کیا گروپ ناظم کو کیا کوئی سرخاب کے پر لگے ہوتے ہیں۔ شگفتہ صاحبہ کی خدمات ہم سب جانتے ہیں۔ اب اگر وہ گروپ ناظم ہیں یا نہیں۔ اس سے ان کے رتبے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

اس لیے خدارا ایسی بحث سے دور ہی رہنا بہتر ہے۔
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

مجھے اس دھاگے کا عنوان دیکھ کر کافی عجیب لگ رہا ہے۔ مجھے کوئی شوق نہیں ہے اپنی مرضی جتانے کا۔ میرے خیال میں میں نے لائبریری پراجیکٹ کی فعالیت کے لیے بہتر فیصلہ کیا تھا۔ پہلے شاکر لائبریری ٹیم گروپ کے ناظم تھے۔ اب وہ لوکلائزیشن کے کام میں زیادہ مصروف ہیں، اس لیے میں نے منصور کو لائبریری ٹیم گروپ کا ناظم بنا دیا۔ اس کا اس پراجیکٹ کی سربراہی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروپ کا ناظم خود سے اس گروپ میں مزید ارکان کو شامل کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں منصور یہ کام سنبھالنے کے لیے موزوں تھے۔ اگر آپ دوستوں کو یہ بات پسند نہیں آئی تو میں معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ اس پراجیکٹ کے کام میں دخل نہیں دوں گا۔

والسلام

نبیل مجھے بھی کافی عجیب لگا تھا جب یہ فیصلہ ہم میں سے کسی کو بتائے بغیر کردیا تھا اور اس کے بعد بھی یہی کہنا ہے کہ کوئی شوق نہیں ہے مرضی جتانے کا چہ معنی دارد ۔ گروپ کے ناظم کے پاس وہ اختیارات ہیں جو اسے سربراہ بناتے ہیں اور اگر سربراہ ٹیم کے ارکان میں سے ہیں تو پھر وہ سربراہ کیسے ہے۔

تنقید کا مقصد یہی ہے کہ آئیندہ وہ کام نہ ہو جیسے اب ہوگئے ہیں یا ہوتے آئے ہیں اور ایک بہتر جمہوری انداز میں مشاورت کے ذریعے کام ہو جس سے سب کو اپنی شمولیت اور حق رائے دہی کا احساس بھی ہو۔ آخری جملوں سے لگتا ہے کہ تمہیں اچھا نہیں لگا جبکہ اختلاف رائے کو برداشت کرنا ہی اصل ہنر ہے جب آپ مشترکہ طور پر کوئی کام کریں اور وقت پر صحیح تنقید بھی ۔ میں اس معاملے کو نظر انداز کرسکتا تھا مگر مجھے اس اقدام پر ممبران میں بے دلی محسوس ہوئی اس لیے میں نے اس کا اظہار ضروری سمجھا اور میں سمجھتا ہوں اس امر سے کوئی انکار نہیں کرے گا کہ مشترکہ فیصلہ کی قوت انفرادی فیصلوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اس سے اجتماعیت کا احساس بھی ابھرتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آمریت کا لفظ دیکھ کر مجھے یہی لگا کہ شاید کوئی سیاسی موضوع یا عنوان غلطی سے ادھر پوسٹ ہو گیا ہے ۔ لیکن یہاں تو مجھے اپنا نام بھی نظر آرہا ہے یہ تو کچھ اپنی کہانی لگ رہی ہے :) میں پہلے سارے پیغامات تفصیل سے سیاق و سباق کے ساتھ پڑھ لوں۔ آج یا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر ایک خبر بھی ملنے کی امید ہے یہاں شیئر کرنے کے لئے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس موضوع پر مزید گفتگو وقت کے ضیاع کے مترادف ہوگی۔ لائبریری ٹیم کا وقت بہت قیمتی ہے۔ یہ پراجیکٹ رفتار پکڑنے کے باوجود اپنی ابتدائی سٹیج میں ہے اور بلاوجہ کے تنازعے اس کی ٹیم سپرٹ کو متاثر کر سکتے ہیں۔

میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں کہ میں بر وقت باقیوں کو اس تبدیلی کے بارے میں مطلع نہیں کر سکا۔ میرا اندازہ نہیں تھا کہ کوئی کسی یوزر گروپ کے موڈریٹر کا پتا بھی رکھتا ہے۔ بہر حال ایک مرتبہ پھر معذرت چاہتا ہوں اور آئندہ اس کا خیال رکھوں گا۔

یہاں میں ایک مرتبہ پھر لائبریری پراجیکٹ پر ذمہ داریوں کی تقسیم پر روشنی ڈالتا ہوں۔ سب سے پہلے ایک چیز کو ذہن نشین کریں کہ ہم سب بطور ٹیم کام کرتے ہیں۔ ٹیم کا لیڈر کام کی بہتر کوآرڈینیشن اور پلاننگ کے لیے ہوتا ہے اور اس میں تمام اختیارات کا مرتکز ہونا ضروری نہیں ہے۔ لائبریری گروپ کے موڈریٹر کو آپ اس پراجیکٹ کی ٹیکنکل اسسٹنس سمجھ لیں۔ لائبریری گروپ میں نئے ارکان شامل کرنے کا کام اب تک میں اور زکریا کرتے آئے ہیں۔ کم از کم یہ کام گروپ موڈریٹر کے ہاتھ میں آ جائے تو ایڈمن کا کام کچھ آسان ہو سکتا ہے۔ اب تک وکی پر زمرہ جات بنانے اور اس پر مواد کو ترتیب دینے میں جس مستعدی کا مظاہرہ کیا ہے اس اعتبار سے مجھے وہ بطور گروپ موڈریٹر موزوں لگے۔ خود شگفتہ ان سے وکی پر نئے زمرہ جات بنانے کے لیے کہتی رہی ہیں۔ شگفتہ بلاشبہ اس پراجیکٹ کو بہترین انداز میں لیڈ کر رہی ہیں اور اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے تمام دوست لائق تحسین ہیں۔

آخر میں میں ایک مرتبہ ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دوں گا۔ میں‌ ایک الگ پوسٹ اس بارے میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ سب کی تعمیری تنقید سر آنکھوں پر۔ اگر آپ کو کوئی بات کھٹکے تو ایک مرتبہ ذاتی پیغام کے ذریعے اس کے متعلق دریافت کرنا غالباً زیادہ بہتر راستہ ہوگا۔

میری تجویز ہے کہ لائبریری ٹیم کے ہی کوئی رکن خود سے اس تھریڈ کو مقفل کر دیں۔
 

رضوان

محفلین
تمام ساتھی اس موضوع پر کافی سیر حاصل دلائل دے چکے ہیں اور نبیل نے بھی وضاحت کردی ہے۔ مزید باتیں نئے مباحث اور غلط فہمیوں کو جنم دیں گی پھر انکی وضاحتیں کی جائیں گی۔ اس لیے میں اس دھاگے کو مقفل کرکے چابی دریا میں پھینک رہا ہے۔
آپ سب لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top