ناز پری
محفلین
ایک دن میں نے آملے کی کڑی بنائی۔ آملے کی کڑی بناننے کے لیے اناردانہ ، سونف، آملے، بادام، ریٹھے وغیرہ کو پیس کر ہاندی بنانے کے لیے تیار کر لیتے ہیں۔ میں نے بھی ان تمام چیزوں کو لنگری میں پیس لیا۔ اس کے بعد اللہ کا نام لے کر ہانڈی بنانا شروع کر دی بہت محنت کے ساتھ میں نے رات کو آملے کی کڑی تیار کر لی۔ سب نے بہت مزے سے کھائی اور سب کو بہت پسند بھی آئی دوسرے دن جب میں لہسن کوٹنے کے لیے لنگری اٹھانے گئی تو کیا دیکھا۔ آملے کی کڑی کے لیے جو میں نے مصالاجات تیار کیے تھے وہ سب کے سب تو لنگری میں ہی پڑے تھے۔ پھر بھی آملے کی کڑی بہت مزے کی تھی بغیر آملے کے۔
از ناز پری
از ناز پری