کاشف رفیق
محفلین
پاکستان میں اپنے شوہر مسعود جنجوعہ سمیت مبینہ طور پاکستانی انٹیلیجنس ایجینسیوں کے ہاتھوں لاپتہ ہونیوالے پاکستانیوں کی رہائی کی مہم چلانی والی آمنہ مسعود جنجوعہ کا امریکہ کا ویزہ مسترد کر دیا گیا ہے۔
آمنہ مسعود جنجوعہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی دعوت پر آجکل یورپ کے دورے پر ہیں اور وہ ایمنسٹی کی دعوت پر امریکی دورہ بھی کرنے والی تھیں۔
یہ بات واشنگٹن سے ایمنسٹی انٹرنیشنل یو ایس اے کے ایشیا کے کو آرڈینیٹر ٹی کمارے نے مقامی میڈیا کو بتائي ہے۔
ٹی کمار کے مطابق آمنہ مسعود جنجوعہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی دعوت پر پاکستان میں ریاستی ایجنسیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر لاپتہ پاکستانیوں کی رہائي کیلیے مہم کے سلسلے میں یورپ کے دورے کے بعد امریکہ کا دورہ کرنے ہی والی تھیں کہ دورانِ سفر جنیوا میں انہیں اسلام آباد سے اہل خانہ نے بتایا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ان کا امریکی ویزہ مسترد کر دیا ہے۔
ٹی کمار نے بتایا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ کو ان کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ سفارتخانے کے حکام نے انہیں ان کے (آمنہ کے) ویزہ مسترد ہونے کی وجوہات نہیں بتائيں۔ ٹی کمار نے کہا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی دعوت پر امریکی دورے پر آ رہی تھیں اور ان کی دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی منتخب نمائندگان سینیٹ و کانگرس سے بھی ملاقاتیں کرنی طے ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل آمنہ مسعود جنجوعہ کا ویزہ مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے اور وہ (ایمنسٹی انٹرنیشنل) امریکی حکام سے آمنہ مسعود کے جنجوعہ کے ویزہ کی منسوخی کے خلاف احتجاج کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آمنہ مسعود جنجوعہ امریکی ویزہ کے لیے پھر سے درخواست دیں گی اور ایمنسٹی انٹرنیشنل اس کے حصول میں ان کی مدد کرے گي۔
سورس