آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے (ذکرِ محفلین)

مقدس

لائبریرین
اففففف میر ے خدایا
اتنااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا اچھا لکھا آپ نے غالب بھائی
بٹ میرے کو آپ نے لڑاکو بنا دیا
سچی مچی میں بڑی مشوم سی بندی ہوں۔۔
 
صبح صبح (امریکہ میں) آنکھ کھلتے ہی ایسا چٹ پٹا ناشتہ مل جائے تو کسی کو اور کیا چاہئے؟ :) :) :)

ہمیں لگتا ہے کہ اس دفعہ سالگرہ کی کمنٹری کے دعوے داروں میں مسابقہ ہونے والا ہے۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت لکھا ہے اویس، تم واقعی بہت محنت کر رہے ہو اور خوب کر رہے ہو۔

تمھاری اس محبت اور محنت کیلیے بہت سی داد، خوش رہو۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
بھیا بہت پسند آیا ہے یہ سلسلہ
میرا دل آج بہت اداس ہے، طبیعت بحال ہوتے ہی اپنے انداز میں شرکت کروں گی انشاءاللہ
:(
جی بھیا آج دل بہت اداس ہے ۔ ۔
:sad:
بھیا وقت ہر زخم کا مرہم ہے، بھر ہی دیتا ہے ہر زخم کو آپ ہی آپ
:idontknow2:
اففففف!!!!!! اتنی اداسی سس! ہم بھی اداس ہو گئے۔ اللہ خیر کرے
 
چھوٹاغالبؔ جناب ہمیں تو آپ کا یہ لکھا مکالمہ یا بہتر کہیں مقابلہ صفحہ اول سے ہی اتنا پسند آیا کہ ہم نے اس کے پرنٹ لے لئے اور چائے کے ساتھ کمرے میں بند ہو کر ان کا مطالعہ کیا۔۔۔۔ اور جب اتنی دقت سے مطالعہ فرمایا ہم نے تو عیاں ہے کہ اغلاط نگاری اور تنقید کے لائق بھی ٹھہرے آپ۔۔۔۔ لیکن آپ فکر نہ کیجے "من ہمچین خیالی ندارم" ۔۔۔۔;)
 
یوسف-2

محفلین
بہت اعلیٰ بھتیجہ غالب، کیا کہنے۔ ماشاء اللہ بہت خوب۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
اس مضمون کے دلچسپ، پر مزاح اور زبردست ہونے سے قطع نظر ایک ملائم سی یاد دہانی کرانا چاہیں گے کہ احباب طنز و مزاح والی ہلکی پھلکی تحریروں میں اس بات کا خیال رکھیں کہ کرداروں میں محض ان کو شامل کیا کریں جن سے بے تکلفی ہو یا جن کے بارے میں یقین ہو کہ ان کی طبیعت پر ایسی باتیں گراں نہیں گذریں گی۔ بعض دفعہ ہمیں شکایات موصول ہوتی ہیں کیوں کہ کچھ لوگ عمومی فورم پر اپنی شخصیت کی خاکہ نگاری، اس پر بحث یا نام بگاڑے جانے کو پسند نہیں کرتے۔ :) :) :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بھیا بہت پسند آیا ہے یہ سلسلہ
میرا دل آج بہت اداس ہے، طبیعت بحال ہوتے ہی اپنے انداز میں شرکت کروں گی انشاءاللہ
لو جی، ایں گلِ دیگر شگفت:-o
اسی بات پر کیا خوب کہا ہے کسی نے:rollingeyes:
مرغی اپنی جان سے گئی اور کھانے والے کو مزہ ہی نہ آیا:idontknow2:
بہنا جی اداس رہیں تو چھوٹے حیوانِ ظریف کی ظرافت کیا ہوئی؟َ:sad::sad:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اس مضمون کے دلچسپ، پر مزاح اور زبردست ہونے سے قطع نظر ایک ملائم سی یاد دہانی کرانا چاہیں گے کہ احباب طنز و مزاح والی ہلکی پھلکی تحریروں میں اس بات کا خیال رکھیں کہ کرداروں میں محض ان کو شامل کیا کریں جن سے بے تکلفی ہو یا جن کے بارے میں یقین ہو کہ ان کی طبیعت پر ایسی باتیں گراں نہیں گذریں گی۔ بعض دفعہ ہمیں شکایات موصول ہوتی ہیں کیوں کہ کچھ لوگ عمومی فورم پر اپنی شخصیت کی خاکہ نگاری، اس پر بحث یا نام بگاڑے جانے کو پسند نہیں کرتے۔ :) :) :)
اسی وجہ سے تو آپ کا نام ِ نامی شامل ہونے سے بچ گیا
(جس کی شمشاد نے نشاندہی بھی اور اس کمی کو محسوس بھی کیا)
خیر اب تو
یار زندہ صحبت باقی
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چھوٹاغالبؔ ویسے ایک بات تو ثابت ہے آپ کو علوم انسان دانی سے بھی کافی شد بد ہے کہ جناب نے اتنے وسوق سے حضرات کا خاکہ "کشید" کر رکھا ہے۔۔۔ ۔
رحم ، مولانا ، رحم:wasntme:
گرمیوں کے موسم میں اتنی بٹرنگ:roll:
مکھن سستا ہو گیا ہے یا ڈیری فارم اپنا ہے؟:?::);)
 
Top