ميرا نہيں خيال كسى كا نام بگاڑنے ميں كوئى مزاح ہے اور زيادہ تر لطيفہ باز حضرات كو صرف خواتين كا نام بگاڑنا پسند ہے كسى كو شگوفہ يا فتنہ كہہ كر نام بگاڑ كر آپ محفل ميں ايك غلط روايت شروع كر رہے ہيں ۔ انسان ايسا مذاق ان سے كرتا اچھا لگتا ہے جن سے اس كى بے تكلفى ہو۔
مذاق كا سليقہ سيكھنا ہے تو مقدس كے موضوع سے سيكھيے جس كو سب نے انجوائے كيا كسى كى دل آزارى نہيں ہوئى ۔
اگريہ سوقيانہ ذوق معيار ہے تو ذوق سليم كا خدا حافظ ۔
میری محترم بہنا آپ کی سوچ بلا شبہ اچھی ہے ۔ اور آپ نے نام بگاڑنے کی روایت کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔
مگر کیا یہ اچھا نہ ہوتا کہ آپ اک ایسی نصیحت صاحب مضمون اور انتظامیہ کو ذاتی پیغام میں کر دیتیں ۔
تاکہ صاحب مضمون آپ کی نیت مخلصانہ کو جان کر اپنے مضمون میں سے قابل اعتراض الفاظ خود ہی بدل دیتا ۔
اور اگر وہ آپ کی نصیحت پر عمل نہ کرتا تو آپ اس طرح کھلے طور تبصرہ کرنے میں حق بجانب ہوتیں ۔
آپ کے اتنی تاخیری تبصرے نے اک طرف تو اک ایسے مضمون کو متنازغہ قرار دیا ۔
جو کہ اکثریت کی پسندیدگی کا حامل ٹھہرا تھا ۔ اور دوسری طرف آپ نے بگڑے ناموں کو "کوٹ " کرتے
مزاح کو حقیقت میں بدل دیا ہے ۔
میں ان ہستیوں کے ظرف کی داد دیتا ہوں جنہوں نے اس مضمون میں اپنے ناموں کو بگڑے اور خیالی گفتگو میں مصروف پاتے
بھی ا س سے صرف نظر کیا ۔ انہوں نے وسیع النظری اور وسیع القلبی کا مظاہرہ کرتے خاموشی اختیار کی ۔ اور محفل کی فضاء کو
کسی بھی انتشار کا شکار نہ ہونے دیا ۔
اک اور بات کہ آپ کے جوابی تبصرے کا لہجہ اور الفاظ کسی بھی صورت مضمون کے لہجے اور الفاظ سے
کم نہیں ہے اور نصیحت کی بجائے فضیحت کی علامت ہے ۔