آن لائن جریدہ ’سمت‘ کا شمارہ 19 کا اجراء کر دیا گیا

الف عین

لائبریرین
عزیزانِ گرامی
آن لائن جریدے ’سمت‘ کا تازہ شمارہ ۱۹ بابت جولائی تا ستمبر 2010ء بوجوہ کافی تاخیر کے ساتھ حاضر ہے۔
http://samt.heroku.com/
اس شمارے کو بھی ناچیز نے ہی ترتیب دیا ہے، اس لئے کہ اعلان کے مطابق جناب م م مغل عدم صحت کی وجہ سے ادارت کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکے۔ انشاء اللہ اگلے شمارے کی ترتیب میں ان کا حسنِ ترتیب نظر آئے گا۔
اس بار حسین الحق کا گوشہ سہ ماہی ‘شعر و حکمت‘ سے مستعار ہے۔
مشمولات:
* مجھے کہنا ہے کچھ۔۔۔۔۔ : اعجاز عبید
رنگِ عقیدت
* نعت رسول پاکؐ : خاور چودھری
گوشہ حسین الحق
* قضیہ نظریوں کا اور قصہ کہانی پن کی واپسی کا : ارجمند آرا
* حسین الحق سے ایک انٹرویو : شہاب ظفر
* وا حسرتا : حسین الحق
* ناگہانی : حسین الحق
کہانی/ناول
* کسی ایک لمحہ : مشرف عالم ذوقی
* مراجعت : خاور چودھری
* یوم جمہوریہ : مجیب ناگپوری
* کھلی کھڑکی : ہیکٹر ہیو مونرو ترجمہ:ڈاکٹر عالم اعظمی
نقد و نظر۔ مضامین
* دستِ برگ : گوپی چند نارنگ
* ولی کی شاعری پر فارسی کے اثرات ایک تنقیدی جائزہ : صابر علی سیوانی
* عہد نو کا سب رنگ شاعر۔ قدسیؔ مصباحی : ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی
مطالعہ
* سرگزشت پروین شا کر : تاثراتی مطالعہ : مصنف: ڈاکٹر شاہد نوخیز، لکچر ر فارسی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مبصر: ڈاکٹر عالم اعظمی
شعر و سخن: نظمیں
* کب تلک سوتے رہو گے ؟’’لوہا کُٹ‘‘ ’’ کند خنجر‘‘: ستیہ پال آنند
* اجنبی گھاؤ : علیم صبا نویدی
* مختصر نظمیں : پروفیسر خالد سعید
* انجانے پنچھی کے بوسے : نیناں جوگن
* دوہے : فراغ روہوی
شعر و سخن: غزلیں
٭مضطرؔ مجاز
٭رؤف خیر
٭مظفر النساء نازؔ
٭افتخار عابدؔ
٭عطا تراب
٭آصف شہزاد
٭عطا تراب
٭اقبال خسروؔ قادری
٭ثمیر کبیر
مزاح
* مسئلہ تذکیر و تانیث : نصرت ظہیر
کتابیں، رسائل
* منٹو شناسی اور شکیل الرحمن : مرتب: کوثر مظہری مبصر: مصحف اقبال توصیفی
* سہ ماہی نیا ورق : ایڈیٹر:ساجد رشید مبصر:ڈاکٹر مسعود جعفری
* مضامین تازہ : مصنف: ڈاکٹر مظفر حنفی مبصر: ڈاکٹر مسعود جعفری
اردو
* شاہین کے مجموعۂ کلام ’’پشتارہ‘‘ کی تقریبِ تعارف : علی حیدر ملک
یاد رفتگاں
* پروفیسر مختار الدین احمد:ممتاز ماہرِ غالبیات : ڈاکٹر خلیق انجم
خاکے
* افتخار نسیم۔ ایک انوکھا سچ : نوشی گیلانی
گاہے گاہے باز خواں
* سعادت حسن منٹو کی یاد میں : شاہد احمد دہلوی
اپنی آراء سے نوازنا نہ بھولئے گا۔
 

arifkarim

معطل
علوی نستعلیق چھوڑ کر جمیل پر کیوں آگئے اچانک، باباجانی؟ :)
font.png
ویسے لنک جمیل کو جا رہا ہے ۔
 

زیف سید

محفلین
جناب الف عین صاحب

مجھے پورا رسالہ پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا لیکن افسانہ، مزاحیہ مضمون اور نوشی گیلانی کا افتی نسیم کے بارے میں لکھا ہوا خاکہ ضرور پڑھا ہے۔ حسنِ انتخاب اور حسنِ ترتیب کے لیے داد قبول فرمائیں۔

دستِ برگ کے بعد سے ستیہ پال آنند صاحب کی کئی کتابیں آ چکی ہیں اور وہ آج کل بھی مسلسل لکھ رہے ہیں، اس لیے اگر ان کی کوئی تازہ تخلیق شامل کی جاتی تو بہتر ہوتا۔ ان پر لکھا ہوا گوپی چند نارنگ صاحب کا مضمون بھی خاصا پرانا ہو چکا ہے۔

نصرت ظہیر صاحب اپنے مضمون میں بعض جگہ موضوع سے بھٹک گئے ہیں۔ عربی گاف اور جیم کی بحث درست نہیں ہے، جب کہ ان کا یہ کہنا بھی ٹھیک نہیں کہ “انگریزی فری سٹائل زبان ہے، جو جیسے چاہے بول سکتا ہے۔“ میرا خیال ہے کہ دنیا کی کوئی زبان “فری سٹائل“ ہونے کی متحمل نہیں ہو سکتی، ورنہ کسی کو کسی بات کی سمجھ ہی نہیں آئے گی۔ لیکن خیر، مزاحیہ مضمون ہونے کی وجہ سے رعایتی نمبر دیے جا سکتے ہیں۔

زیف
 
علوی نستعلیق چھوڑ کر جمیل پر کیوں آگئے اچانک، باباجانی؟ :)
font.png
ویسے لنک جمیل کو جا رہا ہے ۔

کچھ لوگوں کا مشورہ تھا کہ جمیل نستعلیق استعمال کیا جائے۔ لہٰذا ہم نے سی ایس ایس میں سب سے پہلے جمیل پھر علوی سمیت پچھلی ترتیب شامل کر دی۔ علوی کے بجائے جمیل کے روابط دینے کا ایک سبب حالیہ ربط پر علوی کی فائل کا کرپٹ ہونا بھی تھا۔ مجھ سمیت کئی لوگوں کو اس سے شکایت تھی۔ گرافکس میں تبدیلی نہ کر پانے کے باعث زیریں گوشے میں موجود فونٹ بینر اب بھی علوی کی پکار لگا رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زیف۔ پہلے خیال تھا کہ آنند صاحب پر گوشہ شائع کر دیا جائے، کہ انہوں نے خود اس بار دونوں نظمیں بھیجی تھیں۔ لیکن صرف نارنگ کا مضمون دستیاب ہو سکا۔ اس لئے وہی شامل کر دیا۔ اور پھر گوشہ حسین الحق کا کرنا پڑا۔
 

الف عین

لائبریرین
سعود، جمیل نستعلیق کے لنک کا گرافکس بنا بنایا مل سکتا ہے نا۔ محفلین کے بلاگس وغیرہ سے، اجازت تو بعد میں بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ محفل کے بلاگرس کو اعتراض تو نہیں ہو گا۔ بہر ھال میں پسند کروں گا کہ دونوں فانٹس کا لنک شامل ہو۔ یا ’علوی‘ کے گرافکس میں ’علوی‘ نکال کر وہ لنک اور صفحے پر پائنٹ کروا دو، اور اس صفحے پر دونوں فانٹس کے لنکس ہوں۔ قاری کی مرضی دونوں میں سے کوئی پسند کر لے۔
 
Top