آن لائن شاپنگ سائیٹ کے بارے میں معلومات چاہیئے۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ برادرم۔ انگریزی میں کتب تو میں یہاں سے بھی خرید لیتا ہوں۔ میرا مسئلہ اردو کتب خریدنا ہے۔ میں کوئی ایسا حل ڈھونڈ رہا ہوں کہ پاکستان میں اردو کتابیں ڈلیور کرنے والی ویب سائٹ کے ذریعے کتابیں پاکستان میں اپنے گھر بھجوا دوں اور جب وہاں کا چکر لگے تو سب سمیٹتا آؤں۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہادیہ ہمارا آن لائین شاپنگ کا تجربہ Shrugs خریدنے کی حد تک ہے۔ یہ تجربہ اچھا رہا تھا۔ چارجر کے لیے بھائی لوگ ہی بتا سکتے ہیں۔ ویسے ہم نین بھائی والی بات کریں گے کہ ہواوے سیٹ کا چارجر عام دستیاب ہونا چاہیے۔ کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ آن لائن شاپنگ میں منگواتے کچھ ہیں اور آ کچھ اور جاتا ہے۔ اور چارجر ایسی چیز ہے کہ اس کی پِن کو چیک کر کے خریدنا چاہیے۔ :)
 
عثمان

محفلین
جی خریدی جا سکتی ہیں لیکن ان دونوں کی اردو کولیکشن کافی کم ہے۔ اردو کے لیے سنگِ میل کی ویب سائٹ پر کافی کولیکشن ہے لیکن ان کی سروس بس ایویں ہی سے ہے، مثال کے طور یہ دونوں سائٹ والے کیش آن ڈیلیوری پر کتابیں بھیج دیتے ہیں، سنگِ میل والے ابھی بھی باوا آدم کے زمانے کا منی آرڈر پہلے مانگتے ہیں۔ :)
میں نے تو تارڑ صاحب کے کچھ سفر نامے خریدنے کا پروگرام بنایا تھا۔ یعنی اب ارادہ ملتوی ہی سمجھوں؟
آخر کریڈٹ کارڈ کے زمانے میں داخل ہونے میں کیا قباحت ہے؟ ادھر تو لوگ اب گروسری بھی آن لائن منگوا رہے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میں نے تو تارڑ صاحب کے کچھ سفر نامے خریدنے کا پروگرام بنایا تھا۔ یعنی اب ارادہ ملتوی ہی سمجھوں؟
آخر کریڈٹ کارڈ کے زمانے میں داخل ہونے میں کیا قباحت ہے؟ ادھر تو لوگ اب گروسری بھی آن لائن منگوا رہے ہیں۔
یہ ان کا سوال و جواب کا صفحہ ہے، رقم کی ترسیل کا طریقہ لکھا ہے۔ کیش آن ڈیلوری یا کارڈ سے پیمنٹ کا کوئی طریقہ نہیں۔
 
محمّد

محفلین
شکریہ برادرم۔ انگریزی میں کتب تو میں یہاں سے بھی خرید لیتا ہوں۔ میرا مسئلہ اردو کتب خریدنا ہے۔ میں کوئی ایسا حل ڈھونڈ رہا ہوں کہ پاکستان میں اردو کتابیں ڈلیور کرنے والی ویب سائٹ کے ذریعے کتابیں پاکستان میں اپنے گھر بھجوا دوں اور جب وہاں کا چکر لگے تو سب سمیٹتا آؤں۔ :)
نبیل صاحب کوئی طریقہ ملا؟:)
 
ببلو

محفلین
شکریہ برادرم۔ انگریزی میں کتب تو میں یہاں سے بھی خرید لیتا ہوں۔ میرا مسئلہ اردو کتب خریدنا ہے۔ میں کوئی ایسا حل ڈھونڈ رہا ہوں کہ پاکستان میں اردو کتابیں ڈلیور کرنے والی ویب سائٹ کے ذریعے کتابیں پاکستان میں اپنے گھر بھجوا دوں اور جب وہاں کا چکر لگے تو سب سمیٹتا آؤں۔ :)
https://www.linkshop.pk
اردو کتب خریدنے کے لیے میں اس سائٹ کو استعمال کرتا ہوں۔۔۔میراتجربہ ان کے ساتھ بہت اچھا رہا ہے۔۔۔صرف کیش آن ڈیلیوری ابھی تک استعمال کیا ہے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

السلام علیکم! کیا حال ہیں محفلین؟
کل سے ایک مسئلے کا شکار ہوں۔ میرا موبائل کا چارجر خراب ہوگیا ہے۔5،6 گھنٹے میں چارجنگ ہوتی ہے۔ پتہ نہیں اب سیل کی بیٹری کا ایشو ہے یا چارجر کا۔ مگر میں سوچ رہی ہوں ۔نیو چارجر منگوا لوں۔ قصہ مختصر یوں ہے کہ بھائی نے سیل فون بھیجے تھے سب بہنوں کے لیے۔ مگر غلطی سے میرے سیل کا چارجر نہیں آیا۔ میں نے یہاں سے ہی چارجرلے لیا تھا۔ مگر اب وہ صحیح چارجنگ نہیں کررہا۔ کیونکہ وہ اسی سیل کا چارجر نہیں ہے(اسی لیے مجھے یہی لگ رہا کہ چارجر کا ایشو ہے)۔ میرا سیل یہ ہے ۔ میں سوچ رہی ہوں۔کسی آن لائن سائیٹ سے منگوا لوں۔ کیونکہ یہاں سے شاید مجھے نا ملے۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی اچھی سائیٹ ہے اس سلسلے میں۔ تو ضرور بتائیے۔خاص کر جہاں سے آپ نے خود بھی کوئی پراڈکٹ خریدی ہو۔ شکریہ ان ایڈوانس
محمد تابش صدیقی ، فرقان احمد ، نیرنگ خیال

آپ کا موبائل فون ہوائی آنر 5ایس کا اوریجنل چارجر تصویر میں آپ کو نظر آئے گا۔ میرے پاس بھی یہی موبائل فون ہے آنر9، آپ کے بھائی نے جو فرمایا درست ہے اس لئے کہ اس کا چاجر کے آؤٹ پٹ وولٹیج 5 وولٹ ہیں اور پاکستان میں جو چارجر ہر جگہ دستیاب ہیں ان کے زیادہ تر وولٹ 5۔3 ہوتے ہیں۔ اس لئے چارجنگ ٹائم بہت لے رہا ہے، آنلائن پر خریدنے سے بہتر ہے قریبی کسی موبائل فون شاپس سے اپنے ہوائی موبائل فون کا چارج خرید سکتی ہیں لیکن آؤٹ پٹ وولٹیج 5 وولٹ ہونے چاہئیں، اگر کسی بھی طرح ناکامی ہو تو مجھے بتائیں میں آپکو یہاں سے لے کر آپ کو ھدیہ کر دوں گا۔

2vv7r7m.png

والسلام
 
اسد

محفلین
ویسے تو ایک سال ہونے والا ہے لیکن شاید پھر بھی کسی کے کام آ جائے۔
کچھ کتابیں تلاش کرتے ہوئے دراز پی کے کا ربط ملا۔ جب غور کیا تو معلوم ہوا کہ یہاں پر "لبرٹی بکس"، "ریڈنگز" اور "پیراماؤنٹ" کے باقائدہ سٹور موجود ہیں۔
شاید "سنگِ میل" کا باقائدہ سٹور تو نہیں ہے لیکن ان کی کتابیں بھی دوسرے سٹورز، مثلاً "لنک شاپ" پر دستیاب ہیں۔ عام طور پر سنگِ میل کی کتابوں کی قیمت ان کی اپنی سائٹ کے مقابلے میں دراز پی کے پر کم ہے۔ صرف تلاش کرنا پڑے گا کہ سب سے کم قیمت کس سٹور پر ہے، مثلاً بانو قدسیہ کا ناول 'راجہ گدھ' مختلف سٹورز پر 639 روپے سے 1299 روپے میں دستیاب ہے۔ جب کہ سنگِ میل کی اپنی سائٹ پر اس کی قیمت 795 روپے ہے۔
اگر میزان بینک، حبیب بینک یا بینک الفلاح کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے مخصوص دنوں میں ادائگی کریں تو دراز پی کے پر 10 سے 15 فیصد رعایت مل جاتی ہے۔
نوٹ: میں دراز پی کے پر خریداری کرتا رہتا ہوں لیکن ابھی تک کتابیں نہیں خریدیں۔
 
Top