آن لائن قرآن مجید پڑھانے کیلئے مدد چاہیے

SohaibAhmadu

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، امید ہے آپ ٹھیک ہونگے، دوستوں میرا ایک دوست آن لائن قرآن پڑھانا چاہتا ھے، اس کیلئے کچھ سوال ھے،

1- قرآن پڑھانے کیلئے سکائپ پر کیا طریقہ کار ہے؟

2- کیا کمپیوٹر کا ہونا ضروری ہے؟

3- کمپیوٹر پر کوئی پروگرام اضافی ضرورت ہوتا ھے یا نھیں؟

آپ دوستوں کے جواب کا منتظر
 
کمپیوٹر
فاسٹ انٹر نیٹ
سکائپ یا کوئی اور سکرین شئرنگ سافٹ ویئر
مائیک، سپیکر
فیس کی وصولی کے لئے پے منٹ گیٹ وے
مارکیٹنگ کے لئے ویب سائٹ، یا کم از کم فیس بک پیج
 
1- قرآن پڑھانے کیلئے سکائپ پر کیا طریقہ کار ہے؟
طالب علم سے کال پر کنکٹ ہونے کے بعد، اپنے پاس قاعدہ یا قرآن شریف اوپن کر لیں، اور سکرین شئر کر دیں۔ سکائپ سکرین شئر کے لئے سکائپ کی ویب سائٹ دیکھ لیں۔
2- کیا کمپیوٹر کا ہونا ضروری ہے؟
بالکل۔ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ ہونا ضروری ہے۔
3- کمپیوٹر پر کوئی پروگرام اضافی ضرورت ہوتا ھے یا نھیں؟
سکائپ یا کوئی بھی ایسا سافٹ ویئر جس پر سکرین شئر ہو سکے اور آڈیو آ جا سکے۔ بعض لوگ دونوں مقاصد کے لئے الگ سافٹ ویئر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً کال کے لئے سکائپ اور سکرین شئرنگ کے لئے ٹیم ویوئر۔
قاعدہ یا قرآن مجید کمپیوٹر پر موجود ہونا۔
طالب علم کے پاس بھی کال اور سکرین ویو کے لئے وہی سافٹ ویئر موجود ہونے چاہئیں جو آپ کے پاس موجود ہیں۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
بہت شکریہ، تابش بھائی، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
طالب علم سے کال پر کنکٹ ہونے کے بعد، اپنے پاس قاعدہ یا قرآن شریف اوپن کر لیں، اور سکرین شئر کر دیں۔ سکائپ سکرین شئر کے لئے سکائپ کی ویب سائٹ دیکھ لیں۔

بالکل۔ ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ ہونا ضروری ہے۔

سکائپ یا کوئی بھی ایسا سافٹ ویئر جس پر سکرین شئر ہو سکے اور آڈیو آ جا سکے۔ بعض لوگ دونوں مقاصد کے لئے الگ سافٹ ویئر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً کال کے لئے سکائپ اور سکرین شئرنگ کے لئے ٹیم ویوئر۔
قاعدہ یا قرآن مجید کمپیوٹر پر موجود ہونا۔
طالب علم کے پاس بھی کال اور سکرین ویو کے لئے وہی سافٹ ویئر موجود ہونے چاہئیں جو آپ کے پاس موجود ہیں۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
کیا موبائل کے زریعے سکرین شیئر نھیں ھوسکتی؟ کوئی ایپلیکیشن وغیرہ
کمپیوٹر
فاسٹ انٹر نیٹ
سکائپ یا کوئی اور سکرین شئرنگ سافٹ ویئر
مائیک، سپیکر
فیس کی وصولی کے لئے پے منٹ گیٹ وے
مارکیٹنگ کے لئے ویب سائٹ، یا کم از کم فیس بک پیج
 
کیا موبائل کے زریعے سکرین شیئر نھیں ھوسکتی؟ کوئی ایپلیکیشن وغیرہ
انٹر ایکٹو کمیونکیشن کے لئے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ہی درست رہے گا۔
میرا نہیں خیال موبائل پر یہ ممکن ہو پائے گا۔ کہ آپ بیک وقت کال پر بھی ہوں، سکرین بھی شئر ہو رہی ہو اور کوئی پوائنٹر بھی آئے۔
پڑھانے کے لئے جو کنسنٹریشن چاہیے، وہ بھی ممکن نہیں۔
 
SohaibAhmadu

محفلین
شکریہ بھائی، مفید معلومات کا
انٹر ایکٹو کمیونکیشن کے لئے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ہی درست رہے گا۔
میرا نہیں خیال موبائل پر یہ ممکن ہو پائے گا۔ کہ آپ بیک وقت کال پر بھی ہوں، سکرین بھی شئر ہو رہی ہو اور کوئی پوائنٹر بھی آئے۔
پڑھانے کے لئے جو کنسنٹریشن چاہیے، وہ بھی ممکن نہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سکرین شیئر سے بہتر ہے کہ ایک قاعدہ یا کتاب دونوں جگہ موجود ہو یعنی بھیج کر کھول لیا جائے اور محض آڈیو سے رابطہ ہو جائے تو مقصد حاصل ہو جائے گا خواہ وہ سکائپ سے ہو یا کسی اور میسینجر سے مثلاً یاہو ۔ اووو ۔
سکرین شیئر غیر ضروری بینڈودتھ خرچ کرے گا تاہم اگر سپیڈ اچھی ہو تا وڈیو یاسکرین شیئرالبتہ مزید مؤثر ہو سکتے ہیں۔اگر بالکل ابتدا سے آگاز کیا جائے تو سکرین شیئر اہم ہوگا۔
 
Top