آن لائن ورڈ ایڈیٹرز

کمپیوٹنگ کو آپ کے کمپیوٹر سے نکال سرور پر لے جانے کا رواج واپس آرہا ہے۔ SUN نے تو عرصہ پہلے کہا تھا "The network is the computer"۔ ایک اہم پیش رفت آن لائن ورڈ ایڈیٹرز کے حوالے سے سامنے آرہی ہے۔ یعنی اپنے ڈاکومینٹس آن لائن رہتے ہوئے بنا لیں۔ کسی ورڈ پیڈ، م‌س ورڈ کی ضرورت نہیں۔ کچھ ایسے ایڈیٹرز:

http://www.ajaxwrite.com
http://www.thinkfree.com
http://www2.writely.com
http://freebies.about.com/od/freesoftware/tp/freeonlinewp.htm

کچھ عرصے قبل گوگل نے رائٹلی کو کھا لیا جس سے ماحول میں مزید گرماگرمی آئی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا شارق بھائی۔ دراصل آپریٹنگ سسٹم سے مائیکروسافٹ کی مناپلی ختم ہونے کا سبب یہی ہوگا۔ یعنی کہ اگر آپ آپریٹنگ سسٹم کو محض اس لیے استعمال کریں‌کہ وہ آپ کو سرور سے کنکٹ کردے۔ باقی ساری کہانی آن لائن چلے گی تو مائیکرو سافٹ کا بوریہ بستر گول ہو جائے گا

اس میں ابھی تک ہائی سپیڈ قابلٍ اعتبار انٹرنیٹ کنکشن نہیں وجود میں آسکا۔ یعنی آپ نے فائل بنائی، سیو کی، اور واپس دیکھنے کے وقت پتہ چلا کہ ایرر404 واقع ہو گیا ہے :)

مائیکرو سافٹ نے کچھ عرصہ قبل ایک اعلان کیا تھا کہ وہ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ یعنی انٹرنیٹ 1 اور انٹرنیٹ 2 (جو کہ اس سارے پلان کی بنیاد ہے) کی ہر قیمت پر مخالفت کرے گا
 
مائیکروسافٹ کو پریشان

دلچسپ بات بتائی قیصرانی آپ نے ۔ ۔ ۔ ویسے انٹرنیٹ اُس رفتار کا تو کبھی مقابلہ نہیں کرسکتا جو ذاتی ڈسک سے ملتی ہے اس لیے بہرحال پرانے انداز کے ورڈ پراسیسر کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی ۔ ۔ ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے انٹرنیٹ پر ہائی ڈیفینیشن وڈیو کا خواب ۔ ۔ ۔ بہرحال گوگل اپنی حرکتوں سے مائیکروسافٹ کو پریشان رکھے گا۔
 
Top