آن لائن ٹائمنگ

زین

لائبریرین
یہاں آپ نے اپنی آن لائن ٹائمنگ بتانی ہےیعنی آپ عموماً کس وقت محفل میں آتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے تو مجھے بھی پاکستان کے وقت کے مطابق
دوپہر 12 سے ایک کے درمیان سے لے کر رات کو 2 سے 3 تک جب بھی یاد کیا جائے انشاءاللہ حاضر ہوں گا:)
 

تعبیر

محفلین
:eek: :eek::eek:

اتنی دیر کیسے خاموش رہ لیتے ہیں

ویسے جو یہاں اتے ہیں اور کچھ بھی پوسٹ نہیں کرتے ان سے میرا ایک سوال کہ وہ یہاں کرنے کیا اتے ہیں پھر :confused:
 
کیوں کہ آن لائن کا مطلب صرف محفل گردی نہیں ہے اپیا۔ اکثر احباب کے یہاں‌براؤزر کے ایک ٹیب میں محفل کھلی ہوتی ہے جب کہ ساتھ ہی دوسرے کارہائے زمانہ چلتے رہتے ہیں بیچ بیچ میں کبھی توفیق ہو جائے تو ایک نظر ادھر جھانک لیتے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
آفس میں‌چونکہ کمپیوٹر کے سامنے ہی تقریباً سارا وقت گزرتا ہے اور گھر آنے کے بعد بھی میں کہیں‌باہر کم ہی جاتا ہوں اس لیے محفل تک پہنچ تو ہر وقت ہی ہوئی ۔
لیکن آفس میں‌ بھی محفل پر لاگ ان کم ہی ہوتا ہوں جب کوئی پوسٹ‌کرنی ہو تب ہی۔
ورنہ سعود بھائی کی بات کے مطابق ایک ٹیب میں‌محفل آن رہتی ہے ۔
جب دیکھتا ہوں کہ مجھے پوسٹ کرنا چاہیے تو لاگ ان ہوکر پوسٹ کردیتا ہوں:)
 

زین

لائبریرین
آپ بھی تو بتائیں نا زین

مین زیادہ تر رات میں آتی ہون پر ہماری طرف شام ہوئی ہوتی ہے

جی تعبیر بہن !
ہماری کوئی ٹائمنگ معلوم نہیں 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت آسکتے ہیں
ویسے میں اکثر دن12 بجے سےرات پانچ بجے بلکہ صبح 6 بجے تک آن لائن ہوتا ہوں
 

خوشی

محفلین
کس وقت آن لا ئین ہوتی ہوں یہ تو یہاںکا ماحول دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ ہو گا کہ کب کب یہاں‌آنا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے آنے جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔ کبھی بھی کہیں سے بھی، جب بھی موقع ملتا ہے آ جاتا ہوں۔
 

شکیل احمد

محفلین
جی تعبیر بہن !
ہماری کوئی ٹائمنگ معلوم نہیں 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت آسکتے ہیں
ویسے میں اکثر دن12 بجے سےرات پانچ بجے بلکہ صبح 6 بجے تک آن لائن ہوتا ہوں
یعنی تم رات کو جاگتے اور دن کو سوتے ہو، عبدالقدوس سے سیکھا ہے یہ سب؟
 

زین

لائبریرین
دن کو بھی جاگتے ہی رہتے ہیں ، عبدالقدوس بھائی تو بارہ بجتے ہی خوگوش کی نیند جاتے ہیں ۔
جناب اپنا تعارف بھی کروایجئے ، ہو تو پرانے لیکن نام نیا رکھ لیا ہے اس لیے

، عبدالقدوس بھائی
 
میں عموما صبح ساڑھے دس سے شام پانچ/ ساڑھے پانچ تک محفل وقتا فوقتا دیکھتا رہتا ہوں۔۔۔ لیکن ابھی تو رات ہونے کے باوجود موجود ہوں۔۔۔ ایسے اتفاقات کبھی کبھی ہی ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دن کو بھی جاگتے ہی رہتے ہیں ، عبدالقدوس بھائی تو بارہ بجتے ہی خوگوش کی نیند جاتے ہیں ۔
جناب اپنا تعارف بھی کروایجئے ، ہو تو پرانے لیکن نام نیا رکھ لیا ہے اس لیے

، عبدالقدوس بھائی

یہ عبد القدوس بھائی کون ہیں؟ ان کا تعارف تو دلائیں۔
 
Top