آن لائن ٹولز کو آف لائن سافٹ ویئر میں تبدیل کرنا!

شکیب

محفلین
السلام علیکم!
پیارے محفل والو! کیا آن لائن ٹولز کو آف لائن سافٹ ویئر میں تبدیل کرنے کی کوئی صورت ہوسکتی ہے؟؟؟
جیسے عروض والی سائٹ ہے۔۔۔یا کچھ سال پہلے جاوا آرچیو کی اپلیکیشن کو اینڈرائیڈ "اے پی کے" میں کنورژن کا ایک آن لائن ٹول دیکھا تھا۔
ان آن لائن ٹولز کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اگر سائٹ والوں نے دھیان نہیں دیا، یا اپنے کام میں مشغول ہوگئے۔۔۔ویب ہی بند ہوگئی تو ہم اُس ٹول سے محروم ہوجاتے ہیں۔
مذکورہ "اے پی کے" کنورژن والی سائٹ کی یہی صورتِ حال ہوئی تھی۔
کوئی مدد کرسکے تو زہے قسمت۔
واللہ ھو الموفق والہادی
 
سید ذیشان

محفلین
عروض کا تو سارا کا سارا کوڈ بھی گٹ ہب پر موجود ہے۔ تو اس کو آف لائن کرنا اتنا مشکل کام تو نہیں ہونا چاہیے۔ :)
 
شکیب

محفلین
ابھی میں پروگرامنگ کی ابجد پر ہوں۔۔۔ ابن سعید عارف کریم تجمل حسین سید ذیشان جیسے اساتذہ سکھائیں گے تو ان شاء اللہ کچھ ہم بھی کریں گے۔
کیونکہ اردو پروگرامنگ، ایک الگ بات ہوجاتی ہے۔۔۔! اللہ مددگار ہے۔
آپ کے علم میں کسی نے عروض کو آف لائن نہیں کیا؟ اور اس کی ڈیزائننگ براہِ راست آن لائن کی ہے آپ نے؟
اپنی عادت کے موافق میں نےہر سائٹ کی طرح عروض کی سائٹ کو بھی سارا کھنگال ڈالا تھا اور آپ کا فراہم کردہ سورس کوڈ بھی لے لیا تھا۔۔۔لیکن، ناکامی ہاتھ آئی۔
 
کوڈ تو کافی مرتبہ ڈاونلوڈ کیا جا چکا ہے۔ اب لوگ اس کیا کرتے ہیں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ویسے ہمارا اراہ تو یہی ہے کہ عروض کو اردو ویب سرور پر ہی شامل کیا جائے۔ لیکن ٹیکنالوجی کے مسائل کی وجہ سے ابتک ایسا نہیں ہو پایا۔ مستقبل میں اس کا امکان روشن ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
عالم طور پر ایسا ممکن نہیں ہوتا جب تک سورس کوڈ اور ڈیٹابیس تک رسائی نہ ہو۔ ہاں اگر سایٹ صرف ایچ ٹی ایم ایل پر مشتمل ہو تب ایسا ممکن ہے۔

کیا آپ نے کوئی ریڈ می قسم کا ڈاکومنٹ بھی کوڈ رپازٹری میں شامل کیا ہوا ہے جس میں اپلیکیشن سیٹ اپ کرنے کی تفصیل موجود ہو۔
میرے ذہن میں تو اسے آف لائن استعمال کرنے کا یہی طریقہ موجود ہے کہ ونڈوز مشین پر انٹرنیٹ انفارمیشن سرور وغیرہ سیٹ اپ کرکے اس پر ویب اپلیکیشن رن کی جائے۔
 
ویژوول اسٹوڈیو 2013 کی سلوشن فائل موجود ہے اسی رپازٹری میں، اس سے پورے کا پورا سلوشن لوڈ ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیٹا بیس کا سیٹ اپ کرنا پڑتا ہے۔ ڈیٹابس کی تمام فائلیں بھی ریپازٹری میں موجود ہیں۔

اس کو اسی صورت میں آف لائن چلانا ایک جگاڑ ہی ہو گا کوئی اچھا حل نہیں۔ حل تو تبھی ممکن ہے جب اس کی ونڈوز ایپ بنائی جائے۔ :)
 
لیکن سولیوشن رن کرنے کے لیے ویژوئل سٹوڈیو درکار ہوگا۔ کیا کوئی انسٹالر یا سیٹ اپ فراہم کرنا ممکن نہیں ہے جس کے ذریعے آئی آئی ایس کے اندر تمام سیٹنگز ہو جائیں اور صرف براؤزر میں چلانے کی ضرورت باقی رہ جائے؟
 
سوچتا ہوں۔ کوڈ تو ویسے بھی لکھا ہوا ہے شائد ایپ ہی بنا دوں اس کا۔
 
شکیب

محفلین
آپ لوگوں کی ہائی لیول گفتگو سے ناچیز اس فیصلے پر پہنچا ہے کہ مسئلہء مذکورہ کو باقاعدہ طور پر حل نہیں کیا جاسکتا، اور سیدھی بات یہ کہ اس ویب والے سے رابطہ کرکے درخواست دینی چاہیے کہ بھائی پلیز آف لائن اپلیکیشن بنادیجیے۔
چنانچہ ہم بھی "اس ویب والے" سید ذیشان برادر سے درخواست کرتے ہیں کہ بھائی پلیز آف لائن اپلیکیشن بنادیجیے۔;)
 
Top