مختلف ویب سائٹس ٹیکسٹ سے آنلائن رہتے ہوئے گرافک بنانے کی سہولت دیتی ہیں ۔ اس بارہ میں معلومات حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ یہ کس طرح کیا جاتا ہے ۔ کیا فونٹس سرور پر انسٹال کئے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں کونسا ٹول استعمال کیا جاتا ہے۔
سٹائل شیٹ سے گرافکس جنریٹ نہیں ہوتی ہیں۔ بہرحال سرور سائیڈ پر مختلف طریقوں کے ذریعے گرافکس جنریٹ کرنا ممکن ہے۔ البتہ اس کے لیے سرور سائیڈ پروگرامنگ کی ضرورت پیش آئے گی۔ یہ کام پی ایچ پی میں بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے لیے ٹروٹائپ فونٹس کو پی ایچ پی کی کمپیٹیبل فارمیٹ میں کنورٹ کرکے سرور پر رکھنے کی ضرورت بھی پیش آئےگی۔
امیج میجک لائبریری سے مراد کونسا پروگرام ہے اور یہ کہاں سے ملے گا اور مناسب فونٹس سے کیا مراد ہے۔
میرے ذہن میں ایک ویب سائٹ کا تصور تھا جس پر یوزر آن لائن ایک لائن پر مشتمل ٹیکسٹ لکھ کر سرور پر موجود فونٹس (خاص طور پر اردو فونٹس) کے لحاظ سے اپنا متن تصویری طور پر دیکھ سکتا ہو یعنی فونٹس کو اپنی کمپیوٹر پر انسٹال یا ڈاؤنلوڈ کئے بغیر۔
اس سلسلہ میں ایک ویب سائٹ نظر سے گذری ہے جہاں عربی یونی کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے آپ گرافک تیار کرسکتے ہیں ۔ یہاں پر فونٹ لسٹ میں سے ایک فونٹ منتخب کریں اور ٹیکسٹ لکھ کر گرافک حاصل کریں ویب سائٹ کا لنک
امیج میجک لائبریری سرور پر ہی ہونی چاہیے۔ آپ کو خود سے انسٹال نہیں کرنی پڑے گی اور نہ ہی آپ کر سکیں گے۔ اپنے ہوسٹنگ پرووائڈر سے اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنے سے آپ بہتر جان پائیں گے کہ امیج میجک انسٹال ہے یا نہیں۔
امیج میجک پی ایچ پی کی ایکسٹینشن ہے جو امیج پروسیسنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ لیکن پی ایچ پی سرور سائیڈ پر امیج جنریٹ کرنے کا صرف ایک طریقہ ہے۔ اگر اے ایس پی کا استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعے بھی تصاویر جنریٹ کی جا سکتی ہے۔ اور میرے خیال میں اے ایس پی کے ذریعے اردو فونٹ کا استعمال بہتر ممکن ہوگا۔