آن لائن پول کے نتائج تبدیل؛ ایم کیو ایم کی منفرد دھاندلی

رانا

محفلین
یہ بتانا مقصود تھا کہ کسی ویب سائٹ کا مواد تبدیل کر کے سکرین شاٹ لینا کوئی راکٹ سائنس نہیں :laughing:
جس ویب سائٹ کا حوالہ دیا گیا ہے وہاں نتائج مختلف ہیں
لیکن فاتح بھائی اس لنک پر مضمون نگار نے نیچے تبصرجات میں جو وضاحت دی ہے وہ تو کچھ قابل قبول لگتی ہے۔ مثلا روزنامہ پاکستان کے حوالے سے اسکرین شاٹ والی بات۔ روزنامہ پاکستان کا اسکرین شاٹ واقعی مختلف ہے لیکن نتائج یکساں ہیں۔
 
اصل لنک پر تو نتیجہ وہی ہے جو ایم کیو ایم نے بیان کیا:
==================================================
میں الطاف حسین حق پرست عوام سے سوال کرتاہوں کہ کیامجھے پارٹی اورقوم کوبچانے کی خاطرتحریک سے دستبرداری کرلینی چاہیے؟
Answer Votes
ہاں 3492
ہرگزنہیں 12174
معلوم نہیں 336
==================================================
http://www.esurveyspro.com/PollRss.aspx?Pollid=40183
جس وقت میں نے یہ خبر اور لنک شئر کیا تھا۔ اس وقت نتائج وہی تھے جو میں نے اوپر شئر کئے۔
بعد میں غالباً ایم کیوایم نے مزید کچھ محنت کر کے اصل نتائج میں "نہ" کے وٹوں کو بڑھایا ہوگا۔
 
یہ سب لغو ہے
کراچی حیدراباد سکھر کی لوگ بدستور الطاف کی حمایت کرتے ہیں
باقی پاکستان کے لوگ میڈیا کے ٹرانس میں ہیں اور ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں
 
تجمل حسین

محفلین
یہ سب لغو ہے
کراچی حیدراباد سکھر کی لوگ بدستور الطاف کی حمایت کرتے ہیں
باقی پاکستان کے لوگ میڈیا کے ٹرانس میں ہیں اور ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں
ہوسکتا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے لوگ الطاف کے ٹرانس میں ہوں اور ان کی اپنی کوئی سوچ نہ ہو۔ :)
کیونکہ میڈیا کا صرف تین شہر چھوڑ کر باقی سب کو اپنے ٹرانس میں لینا کچھ سمجھ نہیں آتا۔
 
ہوسکتا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے لوگ الطاف کے ٹرانس میں ہوں اور ان کی اپنی کوئی سوچ نہ ہو۔ :)
کیونکہ میڈیا کا صرف تین شہر چھوڑ کر باقی سب کو اپنے ٹرانس میں لینا کچھ سمجھ نہیں آتا۔
ظاہر ہے کہ الطاف مہاجروں کی نمائندگی کرتا ہے جو شہری علاقے کے لوگ ہیں۔ پروگریسو اور شہری
باقی پاکستان کے لوگ عمومی طور پر جاگیردارانہ ذہنیت کے زیر اثر ہیں ۔ ان کی سوچ بہت حد تک مختلف ہے سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں سے
 
ان کی سوچ بہت حد تک مختلف ہے سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں سے
یہ بات تو درست ہو سکتی ہے مگر۔
باقی پاکستان کے لوگ عمومی طور پر جاگیردارانہ ذہنیت کے زیر اثر ہیں
یہ بات ذرا تعصب پر مبنی لگتی ہے۔ کچھ خیال کریں :)
آپ کی یاد دہانی کے لئے عرض ہے کہ پاکستان کے دو شہر ملتان اور لاہور اس وقت سے آباد شہر چلے آرہے ہیں جب کراچی، حیدرآباد اور سکھر کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ :)
 
یہ بات تو درست ہو سکتی ہے مگر۔

یہ بات ذرا تعصب پر مبنی لگتی ہے۔ کچھ خیال کریں :)
آپ کی یاد دہانی کے لئے عرض ہے کہ پاکستان کے دو شہر ملتان اور لاہور اس وقت سے آباد شہر چلے آرہے ہیں جب کراچی، حیدرآباد اور سکھر کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ :)

جی درست ہے
ملتان اور لاہور کی کیا بات ہے۔ بہت ہی تاریخی شہر ہیں مجھے دونوں پسند ہیں۔ لاہور کے لوگ بہت ہی خوش مزاج اور دلچسپ لوگ ہیں۔ ترقی پسند ہیں۔ پڑھے لکھے ہیں۔
مگر عمومی طور پر لاہور اور ملتان میں ذات برادری اور جاگیر شاہی بہت ہی واضح ہے۔
تعصب کی کوئی بات نہیں۔ تعصب کیوں ؟
 
مگر عمومی طور پر لاہور اور ملتان میں ذات برادری اور جاگیر شاہی بہت ہی واضح ہے۔
میرا تعلق لاہور سے ہے اور میں نے تو اپنے ارد گرد لاہور میں لوگوں کی سوچ میں ذات برادری کا تعصب اور جاگیر دارانہ رویہ نہیں دیکھا۔ البتہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں ذات برادری کے تعصب کے اثرات دیکھے ہیں۔
تعصب کی کوئی بات نہیں۔ تعصب کیوں ؟
کیونکہ آپ نے الطاف حسین کے زیر اثر شہروں کے علاوہ باقی پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کو نظر انداز کر دیا۔
 
میرا مطلب تھا کراچی میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ پائے جاتے ہیں
لاہور میں بھی ہیں۔ مگرکراچی میں لڑیسی ریٹ زیادہ ہے
 
news-18.gif

کسی اور لڑی میں کوئی کہہ رہا تھا کہ کراچی میں نسل کشی نہیں ہورہی
 
اس خبر میں یہ کہاں ہے کہ مقتول کو اس لئے مارا گیا کیونکہ وہ ایک خاص نسل سے تعلق رکھتا ہے؟

ایسے نہ جانے کتنے ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں کراچی میں۔
سب جانتے ہیں کہ کوئی کیوں ماراجارہا ہے۔ یہ تو بچہ بچہ جانتا ہے ۔ اتنے بھولے تو نہ بنیں
 
ایسے نہ جانے کتنے ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں کراچی میں۔
سب جانتے ہیں کہ کوئی کیوں ماراجارہا ہے۔ یہ تو بچہ بچہ جانتا ہے ۔ اتنے بھولے تو نہ بنیں
ہمت بھائی ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد کراچی میں رینجرز کا جو آپریشن شروع ہوا ہے۔ اس دوران اگر پیپیلز پارٹی کی حکومت کے وزراء اور بیوروکریٹس کی بھی شامت نہ آئی ہوتی اور سنی تحریک کے مرکز پر بھی چھاپہ نہ پڑا ہوتا اور بندے گرفتار نہ ہوئے ہوتے تو میں یہ ضرور کہتا کہ اپریشن جانبدارانہ ہے مگر عملی طور پر ایسا نہیں ہے۔ چونکہ کراچی میں متحدہ کی اکثریت ہے اس لئے زیادہ بندے بھی ان کے پکڑے جارہے ہیں۔ آپ یہ بھی تو دیکھیں کہ رینجرز آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی میں امن و امان کی صورتحال بھی تو بہتر ہوئی ہے۔
 
سناٹے کو امن کہتے ہیں
یار کونسی پی پی کی شامت ائی ہے۔ حکومت میں بیٹھی ہے۔ زرداری کی تڑی سے فوج چپ ہوچکی ہے
 
سناٹے کو امن کہتے ہیں
یار کونسی پی پی کی شامت ائی ہے۔ حکومت میں بیٹھی ہے۔ زرداری کی تڑی سے فوج چپ ہوچکی ہے
فوج بالکل چپ نہیں بیٹھی بلکہ زرداری بڑھکیں لگا کر خود دبئی اور پھروہاں سے لندن بھاگ گیا۔ اور ان کے پسندیدہ بیورو کریٹ بھاگ چکے ہیں۔
 
محمداسد

محفلین

جی آپ کی بات درست اور اس بات کا بہت مناسب جواب رانا صاحب اور لئیق صاحب دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے سیاست فورم پر اعتراض کے جواب میں پانچ نکات لکھے ہیں جسے پڑھ کر آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے یہ تکلیف بعد میں اٹھائی۔ بہرحال، مزید ایک گفتگو ملاحظہ فرمائیں کہ جس میں بلاگ کی تصدیق کی گئی ہے:
 
Top