آن لائن ڈائری لکھیں!!!

سیما علی

لائبریرین
آمین ۔لیکن کبھی کبھی زندگی کی اطلاع بھی دینی چاہیے، پتا تو چلے کونسی دعائیں مانگنی ہیں، زندگی کی آسانی کی یا قبر کی کشادگی کی۔
دعا ہے کہ اللہ آپکو ایسی دنیا عطافرمائے جس میں برکت وسعت اور عافیت ہو۔۔۔۔ایسی دنیا عطافرما ئے جو رب سے دور نہ کردے۔۔۔۔
ہمیں اور آپکو دنیا میں بھلائی عطا کردے اور آخرت میں بھلائی عطا کر دے اور ہمیں اور آپکودوزخ کے عذاب سے بچالے ۔۔دنیا و آخرت کی آسانیاں عطا فرمائے ۔۔
اے اللہ ہمیں ایسی دنیا عطافرما جو ہمیں مدینے والے کی غلامی سے نہ نکالے۔۔۔۔ اے اللہ ہمیں ایسی دنیا عطافرما جو مجھے اولیاء کی محبتوں سے دور نہ کر دے۔۔۔۔۔
اے اللہ ہم سب کو ایسی دنیا عطافرما جو ہمیں ماں باپ کی نافرمانی میں مبتلا نہ کر دے۔۔۔۔۔۔
اے اللہ ہمیں ایسی دنیا عطافرما جو بہترین ہو !!!!! ایسی دنیا جو ہماری آنے والی نسلوں کے کام آئے ۔۔۔۔ آمین یا رب العا لمین ۔۔۔۔۔۔
 
یاسر شاہ

محفلین

آمین اللہ جل جلالہ سب دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول فرمائے۔آمین اورصحت ،عافیت کے ساتھ ساتھ اپنی محبت سے مالا مال کرے ۔آخردم تک اوروں کی محتاجی سے بچائے۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت اور کربناک ہوتا ہے، مگر یہ بھی سچ ہے کہ وقت کی سمجھائی بات حتمی ہوتی ہے اور ساری زندگی کے لئے سمجھ آجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ام اویس

محفلین
کچھ لوگ بات کی حقیقت جان لینے کے باوجود اپنی ضد پر اڑے رہتے ہیں ۔انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا
 
Top