خبیب احمد خالد نے کہا:
سنسرڈ فرام موڈ۔ ۔
جناب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ سب کچھ ٹائپ خود کیا گہا ہے اور یہ کام اس وقت کا ہو چکا ہے جب ونڈوز 2000ریلیز ہو ئی تھی سافٹ ویر کی شکل میں تو اس وقت سے دستیاب ہے۔ اور یہ بات میں پورے وسوخ سے کہا سکتا ہوں کہ کلام اقبال میں یونیکوڈ اور سرچ کے حوالے سے یہ پہلا سافٹ ویر ہےنیٹ پر بھی۔ لیکن میں پاکستان میں جس شہر میں رہتا ہوں ایک چھوٹا شہر ہے وہاں نیٹ دیر سے آیا اس لئے آپ تک یہ خبر دیر تک پہنچی۔ اب اقبال لائبریری نے تو پہلے صرف سارا کچھ امیج میں دیا تھا۔ آپ کا پتہ نہیں۔ کیا خیال ہے آپ کا۔ اگر آپ نے کاپی پیسٹ کرنا ہے تو کر لیں۔
جناب نمبر ایک تو ہم اعجاز صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں اس لیے میں برملا کہہ رہا ہوں کہ مجھے آپ کےاوپر والے الفاظ پر افسوس ہی نہیں ڈھیر سارا غصہ بھی آیا ہے۔
اور نمبر دو ہم اپنے اراکین محفل کا بہت احترام کرتے ہیں اور اسی احترام کی ان سے توقع رکھتے ہیں۔اور اعجاز صاحب ہمارے بزرگوں میں سے ہیں۔
اگر انھوں نے افسوس کا لفظ استعمال کیا تو اس کا معنی یہ تھا کہ فالتو کی محنت کی گئی جسے کسی اور طرف بھی لگایا جاسکتا تھا ان کےعلم میں اگر یہ بات نہیں تھی کہ آپ نے آج سے چھ سات سال پہلے کا یہ کام کررکھا تھا تو آپ ان الفاظ کے بغیر بھی غلط فہمی دور کرسکتے تھے۔
میرے خیال میں ایک اچھے انسان اور اچھے مسلمان کی حیثیت سے آپ کو “کفن بھی دے دینا چاہیے“ جیسے الفاظ نہیں استعمال کرنے چاہیے تھے۔
میری درخواست ہے کہ ان الفاظ کو اپنی پوسٹ میں سے حذف کردیں۔۔۔۔