اس جاواسکرپٹ فائل میں مختلف قسم کی غلطیوں کی تصحیح کا ڈیٹا موجود ہے ، جس میں چند الفاظ کی درست املاء ،
کچھ عام ٹائپنگ کی اغلاط ، سابقے اور لاحقے وغیرہ دیے ہوئے ہیں ۔ ان کو استعمال کرنے کے لئے کوئی اور سکرپٹ بھی ہو گا ، آپ معلوم کرنے کی کوشش کریں ۔
اس صفحے پر گیجٹس کی لسٹ ہے ۔ ایڈٹ: لیکن مکمل طریقہ کسی فارسی ویکیپیڈیا استعمال کرنے والے کو ہی معلوم ہو گا ۔
نیا بٹن شامل کرنے کے لئے monobook.js ۔ (
https://en.wikipedia.org/wiki/Special:MyPage/monobook.js) میں تبدیلی کا ذکر ہے لیکن مجھے یہ فائل نہیں مل سکی ، اس کے بغیر یہ بٹن نظر نہیں آئے گا ۔
اردو کے لئے بھی ایسا سکرپٹ لکھا جا سکتا ہے ، لیکن اس کے لئے جس ڈیٹا کی ضرورت پڑے گی وہ شاید دستیاب نہ ہو ۔ مثلاً میں انگلش میں اپنا نام اکثر
ASad اور کبھی کبھار
Asas ٹائپ کر جاتا ہوں ۔ ان غلطیوں کو سوفٹویئر کے ذریعے خودبخود درست کرنے کے بہت سے طریقے دستیاب ہیں جو
میں استعمال کر سکتا ہوں ۔ لیکن ایک عمومی سوفٹویئر یا یوٹیلیٹی سے عمومی غلطیاں درست کی جاتی ہیں اور اس کے لئے عمومی غلطیوں کا ڈیٹا موجود ہونا چاہئیے ۔ کچھ غلطیاں
شفٹ دبنے کی وجہ سے ہوتی ہیں اور کچھ
ساتھ والی کلید دبنے سے ۔ میں انگلش کے لئے ایک پروفریڈنگ ایڈیٹر میں ایسی غلطیاں دور کرنے کے لئے تصحیح کی فائلیں دیکھ چکا ہوں ، یہ فائل qwerty کی بورڈ کے لئے مختلف تھی اور dvorak کے لئے مختلف ، یعنی ہر کی بورڈ لے آؤٹ کے لئے علیحدہ فائل ۔ اردو میں ہم کتنے مختلف لے آؤٹ استعمال کرتے ہیں ؟ محفل پر ہی آٹھ دس افراد اپنے بنائے ہوئے صوتی لے آؤٹ استعمال کرتے ہیں ، مائکروسوفٹ اور پرانے اردو ٹائپ رائٹر اور سوفٹویئر اور اداروں کے لے آؤٹ ان کے علاوہ ہیں ۔