گرافکس آٹوکیڈ [AutoCAD] : تعارف اور فوائد

آصف

محفلین
ماشا اللہ بہت اچھا اور تخلیقی کا م ہے۔ میں نے بھی کچھ عرصہ پہلے ’’ریڈ سیل‘‘ کی لیزر انگریور مشین امپورٹ کی ہے ۔ ابھی اس پر تجرباتی کام ہی کر رہے ہیں مگر میرا مقصد اس مشین کے ذریعے عمارتوں کے لکڑی کے ماڈلز تیار کرنا ہے۔ کیا آپ نے اس پر کوئی کام کیا ہے؟؟؟
 
کاظمی بابا

جی بالکل، ہم اس سلسلے میں بھرپور ساتھ دے سکتے ہیں۔
ہم لیزر مشینوں پر گیارہ سال سے کام کر رہے ہیں۔
پہلی مشین 2003 میں امپورٹ کی تھی۔
 
آصف

محفلین
کیا آپ نے 3ڈی پرنٹر بهی استعمال کیا ہے ؟؟
لیزر پر لکڑی کا تجرباتی ماڈل تو میں نے بنا لیا تها مگر اسے خوبصورت بنانے کیلئے درخت ، فرنیچر ، لوگ اور دیگر سجاوٹی چیزیں درکار ہیں جو شاید مارکیٹ سے کہیں ملتی ہوں بصورت دیگر انہیں 3ڈی پرنٹر سے ہی بنانا پڑے گا.
 
جی، چھوٹے مولڈ اور جیولری کی ڈیزایننگ میں ویکس تھری ڈی پرنٹر استعمال کیا ہے۔
مگر آپ کے مطلب کی بہت ساری چیزیں تو با آسانی تھری ڈی روٹری انگریور سے بن جاتی ہیں۔
تھری ڈی ویکس پرنٹر کا کام بہت مہنگا ہے۔
 
آصف

محفلین
میرے پاس جو مشین ہے اس میں روٹری کا آپشن اور ٹول ساتھ ہے اور وہ میں استعمال بهی کرتا ہوں مگر انگریور کے ساتھ آرگینک ماڈلز تو نہیں تیار کئے جا سکتے.
میں نے جو تهری ڈی پرنٹر دیکهے ہیں ان میں پلاسٹک کی تار ڈلتی ہے جو میرے خیال میں زیادہ مہنگی نہیں ہو گی. میرا ارادہ ہے عنقریب اسے خریدنے کا.
معزرت کہ لڑی آٹو کیڈ کی خوبیوں سے لیزر اور روٹر اور پرنٹر پر چلی گئی.
پہلے ہی ہمارے ہاں ان سافٹویئرز کی معلومات کا قحط ہے
 
Top