کیا آپ آٹوکیڈ Autocadمیں کام کر لیتے ہیں؟

  • جی ہاں

    Votes: 5 41.7%
  • جی نہیں

    Votes: 4 33.3%
  • ابھی سیکھ رہا یا رہی ہوں۔

    Votes: 3 25.0%

  • Total voters
    12
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

bilal260

محفلین
اس تھریڈ میں Autocad آٹو کیڈ سے متعلق سوال و جواب ہوا کرے گے۔
سوال پوچھنے والے سوال پوچھے گے اور جن کو معلومات ہے وہ اپنی معلومات شیئر کیا کریں گے۔
جس میں کمانڈ اور اس کااستعمال بتایا جائے گااور آٹو کیڈ کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائے گے۔
اردو محفل کے جو دوست آٹو کیڈ جانتے ہیں ان کے لئے یہ تھریڈ حاضر خدمت ہے اپنے فیض سے ساری دنیا کو مستفید فرمائیں۔
سوالات کا جوابات دینے کے لئے اردو محفل کے جو دوست آٹوکیڈ جانتے ہیں وہ شمولیت اختیار کریں۔
آٹو کیڈ Autocad سے متعلق ایک تھریڈ لنک دیا گیا ہے۔
آٹو کیڈ کا تعارف (Introduction to AutoCAD)
 

bilal260

محفلین
Overkill کمانڈ for AutoCad 2014
فضول لائنیں ڈیلیٹ کرنے کے لئے۔(اگر لائنیں ڈبل ہو تو)
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب 2d کو 3d میں بنانے کے لئے extrude کیا جاتا ہے۔
اگر ہم نے ایک مربع 2d میں بنا یا ہے۔اور اس مربع کے اوپر ہم نے ایک اور مربع بنا یا ہوا ہے۔ جو پہلا مربع ہے یہ چار لائنوں کی مدد سے بنایا گیا ہے جبکہ دوسرا مربع انہی لائنوں کے اوپر rec spaseکی کمانڈ سے بنایا گیا ہے۔
اب ہمارے پاس دو مربع بنے ہوئے ہیں ایک کے اوپر دوسرا ہم جب اس 2d کی 3d بنانے کے لئے ext spaceکمانڈ جب استعمال کریں گے تو یہ extrude نہ ہو گی کیونکہ بہت سی لائنیں بن گئی ہیں ۔
ان مربع شکلوں میں ڈپلیکیٹ لائنوں کو ڈیلیٹ کرنے کے لئے ہم overkill کی کمانڈ استعمال کریں گے۔
سب سے پہلے ٹاسک بار پر over لکھے جب آپ over لکھے گے تو یہ خود ہی کمانڈ پوری کر دے گا یعنی task barپر overkillلکھا ہو آئے گا۔ آپ overلکھ کر space کی کی کو پریس کریں۔اب دونوں مربعوں کو سلیکٹ کر کے space کا بٹن دبائیں۔
ایسے میں یہ معلومات آئے گی
iqhuh1.jpg

یہی سیٹنگ رہنے دیں اور okکر دیں۔
اب آپ دیکھے گے کہ مربع کی نیچے والی لائنیں ڈیلیٹ ہو گئی ہیں اور اوپر والی لائنیں رہ گئی ہیں ۔
اب ان لائنوں کی آپ 3d بنانے کے لئے ext space کمانڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
(یاد دھانی:-میرے پاس آٹو کیڈ 2014انسٹال ہے) اب تو 2015 Autocad بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
 

bilal260

محفلین
لائن لگائیں ، زاویہ سے ،مخصوص جگہ پر
اکثر مطلوبہ لمبائی کی لائن لگا کر اسے گھما کر یاRotate کیا جاتا ہے۔اپنا وقت بچائے کچھ اس طرح کر لیں۔
اب یہاں سیکھایا جائے گا کہ ایک مطلوبہ لمبائی کی لائن وہ بھی زاویہ پر کسی مخصوص جگہ پر کیسے لگائے گے بہت آسان ہے ایک فارمولہ ہے یاد کر لیں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔
سب سے پہلے لائن کمانڈ لیں L space
اب جہاں پر زاویہ میں لائن لگانی ہے وہاں کلک کریں۔
کلک کرنے کے بعد@لکھے پھرلائن کی لمبائی لکھے 5(ملی میٹر) اس کے بعد یہ نشان لکھے > اب اس کا زاویہ لکھے جو کہ 45 ڈگری لکھے۔
فارمولہ اس طرح لکھے اوپر سب سمجھانے کے لئے لکھا ہے۔ فارمولہ نیچے درج ہے۔
45>5@
فارمولہ لکھنے کے بعد spaceکا بٹن دبادیں۔
لیجئے لائن لگ گئی ہے۔
(المختصر) پہلے ایل لکھے اور سپیس بار دبائیں ۔اب کسی ایک جگہ کلک کریں اور فارمولہ لکھیں 45>5@فارمولہ لکھنے کے بعد سپیس بار دبائیں لائن لگ گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
(basic Command Line(Autocad 2014
لائن لگانا۔ آٹو کیڈ لائنوں کی زبان ہے اس لئے آج ہمیں سیکھے گے لائن لگانا۔
سب سے پہلے لائن کی شارٹ کی l ایل ہے۔ l space ایل لکھ کر سپیس بار دبائیں لائن کی کمانڈ ایکٹو ہو جائے گی۔
اب وہاں کلک کریں مائوس سے جہاں پر آپ نے لائن لگانی ہے۔ اب لکھے 5 پانچ یہ پیمائش ہو گی لائن کی جو کہ ہم ملی میٹر میں دے گے ۔5 پانچ لکھنے کے بعد مائوس کو دائیں بائیں کریں گے تو یہ لائن کو دائیں بائیں کرے گا۔وقتی طور پر آپ کسی ایک سمت اسے کر دیں دائیں طرف مائوس کو لے جائیں آپ کہ لائن دائیں طرف بنے گی۔
اب جب آپ نے پیمائش 5دی تو اب مائوس کو سمت یعنی لائن کو سمت بھی دے دیں اور کلک کریں ۔آپ دیکھیں گے کے لائن لگ گئی ہے۔

(المختصر) ایل لکھیں سپیس بار دبائیں ۔۔۔ اب پیمائش دیں جو کہ پانچ لکھیں اور مائوس کو دائیں طرف حرکت دیں اور کلک کر دیں ۔
 
آخری تدوین:
(basic Command Line(Autocad 2014
لائن لگانا۔ آٹو کیڈ لائنوں کی زبان ہے اس لئے آج ہمیں سیکھے گے لائن لگانا۔
سب سے پہلے لائن کی شارٹ کی l ایل ہے۔ l space ایل لکھ کر سپیس بار دبائیں لائن کی کمانڈ ایکٹو ہو جائے گی۔
اب وہاں کلک کریں مائوس سے جہاں پر آپ نے لائن لگانی ہے۔ اب لکھے 5 پانچ یہ پیمائش ہو گی لائن کی جو کہ ہم ملی میٹر میں دے گے ۔5 پانچ لکھنے کے بعد مائوس کو دائیں بائیں کریں گے تو یہ لائن کو دائیں بائیں کرے گا۔وقتی طور پر آپ کسی ایک سمت اسے کر دیں دائیں طرف مائوس کو لے جائیں آپ کہ لائن دائیں طرف بنے گی۔
اب جب آپ نے پیمائش 5دی تو اب مائوس کو سمت یعنی لائن کو سمت بھی دے دیں اور کلک کریں ۔آپ دیکھیں گے کے لائن لگ گئی ہے۔

(المختصر) ایل لکھیں سپیس بار دبائیں ۔۔۔ اب پیمائش دیں جو کہ پانچ لکھیں اور مائوس کو دائیں طرف حرکت دیں اور کلک کر دیں ۔
اپ باقاعدہ طور پر ترتیب سے سیکھانا ہے تو ابتداء میں پروگرام کا یوزر انٹرفیس واضح کرنا چاہیے، تصاویر کی مدد سے ٹول ، ٹول بار اور دیگر حصوں کی نشاندہی اور ان کا استعمال واضح کرنا مبدی کے لیے مفید ہوگا۔
آپ پروگرام کو جانتے ہیں اور جس کو سیکھانا ہے وہ نہیں جانتا تو سیکھنے والے کے لیول پر اترنا پڑتا ہے ، اب جس کو لائن لگانا سیکھانا ہے وہ بالکل ہی ابتداء میں ہے تو اس کو تفصیل سے بتانا پڑے گا
اب مبدی کیا جانے،ایل کہاں لکھنا ہے، اور لائن لگانے کے لیے 5 کہاں لکھنا ہے اور 5 سے مراد فٹ، انچ ،ملی میٹر، یا میٹر ہوگا ؟۔ وغیرہ وغیرہ
 

bilal260

محفلین
جناب محترم ناصر علی مرزا صاحب آپ کا حکم سر آنکھوں پر یہ سوال جواب سیشن ہے ۔
آپ نے کافی سوال پوچھ لیئے یا شاید آپ مجھے کچھ بتلانے کی کوشش کر رہے ہیں میں آپ سے مکمل طور پر اتفاق کرتا ہوں اگر آپ ایک سوال پوچھتے تو میں اس کا جواب دیتا اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کے کس کس سوال کا جواب دوں۔
بنیادی طور پر میں نے یہ تھریڈ ان آٹو کیڈ یوزرز کےلئے بنا یا ہے جو کہ پہلے سے ہی آٹو کیڈ جانتے ہیں۔ ان کو اس سے متعلق tips اور tricks اور بہت سی مفید معلومات کے لئے اس تھریڈ کو کھولا گیا ہے۔
اگر کوئی بنیادی سوال پوچھے گا تو اس کا بھی جواب دیا جا ئے گا اور بہت سے سوال کرنے پر میں کیا کروں کوشش کرتا ہوں آپ کے اس تھریڈ میں دیئے گئے سوالات کے جوابات دوں۔
آپ مزید مفید مشورے عنایت فرمائیں بندہ ناچیز اس پر عمل درآمد کرے گا ۔انشاء اللہ عزوجل۔
 
PressPull کمانڈ کا ستعمال بتائیں؟
زیادہ تر تو ایکسٹروڈ کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہے 2ڈی اوپن آبجیکٹ کو سرفیس بنانے کیلئے۔۔۔اور کلوزڈ آبجیکٹ کو سالڈ بنانے کیلئے۔ 3ڈی فیس کو ایکسٹروڈ یا آف سیٹ کرنے کیلئے۔
 
Top