بہت اچھے انداز میں راہ سجھائی بھائی جان بھگانے کے لئے چلئے خدا حافظ ۔وہیں جا رہا ہوں ۔۔۔

ارے میں مذاق کر رہا ہوں، میرے دادا جی کا دھاگا تھوڑا ہی ہے، ہمیں تو بس کسی بھی دھاگے کو شروع کرنے کی اجازت ہے، اس کے بعد تو یہ اوپن فورم ہے، ہر رکن ہر دھاگے میں اپنے اختیار کے مطابق کہنے کا حق رکھتا ہے۔:)
 
وہو آپ تو سیریس ہو جاتے ہیں ۔اور ہم کون سے بغیر مذاق میں بول رہے تھے ۔:)
 
سبحان اللہ :)
کیا جانکاری ہے جناب کی
اسقدر مفید ار معلوماتی دھاگا پیش کرنے پر ابردست خراج تحسین آپ کی نظر
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین
 
خوب! یعنی ثمان کو اب سے
ہشت اتا آٹھ اٹھ یا کہیئے اَیٹ
اور دیگر جو دیں ہیں معلومات
کھٹکھٹایا انہوں نے دل کا گَیٹ
سرسری داد کچھ نہیں سچ ہے
بزمِ اردو کے تم ہو ہیوی وَیٹ
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ

کمال ہی کردیا اُسامہ بھائی آپ نے۔۔۔۔! بہت لاجواب تحریر ہے یقیناًبہت عرق ریزی کے بعد ہی یہ خوبصورت تخلیق وجود میں آئی ہے۔

بہت ساری داد کے مستحق ہیں آپ ۔

خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔ :)
 
سبحان اللہ :)
کیا جانکاری ہے جناب کی
اسقدر مفید ار معلوماتی دھاگا پیش کرنے پر زبردست خراج تحسین آپ کی نظر
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے آمین

آمین!
بہت شکریہ جناب اس قدر حوصلہ افزائی کا، ورنہ اصل بات تو یہ ہے کہ محفل میں سب سے زیادہ استفادہ شاید آنجناب کے معلوماتی اور مفید مراسلوں سے کیا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی ہمیشہ ہمیشہ کی نہ ختم ہونے والی خوشیاں اور شادآبادیاں نصیب فرمائے۔آمین!:)
 
خوب! یعنی ثمان کو اب سے
ہشت اتا آٹھ اٹھ یا کہیئے اَیٹ
اور دیگر جو دیں ہیں معلومات
کھٹکھٹایا انہوں نے دل کا گَیٹ
سرسری داد کچھ نہیں سچ ہے
بزمِ اردو کے تم ہو ہیوی وَیٹ

بزمِ اردو کی ہی یہ برکت ہے
ہوگئے ہم ہیں خوب ہی اب سیٹ
ہیوی ویٹ آپ نے کہا ہم کو
ہوگئے چوڑے سینہ دل اور پیٹ
جمعہ جمعہ نہیں ہوئے دن آٹھ
سوچتا ہوں مگر ہوا کیوں لیٹ
محفلین اس قدر ہیں اچھے یاں
سیٹھ بھی ہیں یہاں اور ان کی کیٹ
نیٹ سے بھاگتا تھا میں جتنا
رات دن کر رہا ہوں اب یاں چیٹ
اردو محفل نہ ہوتی گر بالکل
یوز میں کم ہی کرتا انٹرنیٹ:)
 
واہ واہ واہ

کمال ہی کردیا اُسامہ بھائی آپ نے۔۔۔ ۔! بہت لاجواب تحریر ہے یقیناًبہت عرق ریزی کے بعد ہی یہ خوبصورت تخلیق وجود میں آئی ہے۔

بہت ساری داد کے مستحق ہیں آپ ۔

خوش رہیے۔ شاد آباد رہیے۔ :)

بہت شکریہ

آپ نے ہماری اس ٹوٹی پھوٹی محنت کا کمال کہہ کر ہمارا حوصلہ دگنا چوگنا کردیا۔

بہت بہت شکریہ جناب آپ کا۔

جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔:)
 
ایک پرانی بکواس
مکالمہ آٹھ کا
فہیم : کتنے آٹھ تھے؟
انیس : آٹھ آٹھ تھے سردار۔
فہیم : آٹھ آٹھ یعنی سولہ
انیس : سولہ نہیں آٹھ مرتبہ آٹھ سردار۔
فہیم : آٹھ مرتبہ کا نہیں ایک مرتبہ کا پوچھا ہے۔
انیس : ایک مرتبہ آٹھ۔۔
فہیم : ہاں ہاں ایک مرتبہ آٹھ کتنے تھے؟؟؟
انیس : ایک مرتبہ آٹھ آٹھ تھے سردار۔۔۔
فہیم : آٹھ آٹھ یعنی اٹھاسی؟؟
انیس : نہیں سردار آٹھ آٹھ الگ ہیں۔۔
فہیم : تو آٹھ آٹھ ایک ساتھ کیوں نہیں؟؟
انیس : جس طرح ایک میان میں دو تلواریں نہیں رہ سکتیں اس لیے آٹھ بھی نہیں رہ سکتے۔۔
فہیم : میں نے آٹھ کا پوچھا تھا یہ تلواریں کہاں سے آگئیں؟
انیس : کیوں کہ تلواریں بھی آٹھ تھیں۔۔
فہیم : وہ ٹھیک ہے مگر آٹھ کتنے تھے؟؟؟
انیس : آٹھ ایک ایک ایک ایک ایک ایک ایک ایک تھے۔۔
فہیم : یہ اتنے سارے ایک کہاں سے آگئے؟؟
انیس : یہ آٹھ ایک ہیں سردار۔۔
فہیم : مگر میں نے آٹھ کاپوچھاہے ایک کانہیں۔آٹھ کتنے تھے؟
انیس : آٹھ تھے۔
فہیم : مجھے پتا ہے آٹھ کا مگر آٹھ تھے کتنے؟
انیس : ابے تجھے سردار بنا کس نے دیا؟؟؟؟
فہیم : سردار سے بدتمیزی صرف آٹھ کے واسطے؟ تمہیں آٹھ مرتبہ گولی ماری جائےگی۔۔:mad:
انیس : بالکل بالکل جس طرح آٹھ گولیاں ایسے ہی آٹھ آٹھ۔۔۔
فہیم: اوہ تو یہ بات تھی۔۔۔ سردار کو اتنا حساب آتا تو وہ پاکستان کا وزیر خزانہ نہیں بن جاتا۔۔۔ :D
 
آج آٹھ کے بارے میں ایک اور حسابی قاعدہ معلوم ہوا:
کسی بھی موبائل نمبر کو آٹھ سے ضرب دیں، پھر موبائل نمبر ، آٹھ اور حاصل ضرب کے تمام ہندسوں کو باہم جمع کریں، حاصل جمع اگر ایک سے زیادہ ہو تو پھر جمع کریں، یہاں تک کہ صرف ایک ہندسہ بچ جائے، وہ بچ جانے والا ہندسہ بھی آٹھ ہی ہوگا۔
مثال کے طور پر:
پہلا مرحلہ موبائل نمبر کو آٹھ سے ضرب دیا: 03314082160 × 8 = 26512657280
دوسرا مرحلہ ان تمام نمبروں کو آپس میں جمع کرلیا: 0+6+1+2+8+0+4+1+3+3+0+8+0+8+2+7+5+6+2+1+5+6+2 = 80
تیسرا مرحلہ حاصل جمع کو باہم جمع کرلیا: 0+8 = 8
 
ملائکہ

محفلین

:sleepy::tongueout4::idontknow::mrgreen::confused3: :silly:
 
Top