اقبال جہانگیر
محفلین
آپریشن ضرب عضب: تازہ بمباری میں دس مبینہ عسکریت پسند ہلاک
اے ایف پی تاریخ اشاعت 02 جولائ, 2014
ملٹری ہیلی کاپٹروں نے عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانوں پر حملہ کر کے دس مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا—۔فائل فوٹو
بنوں: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان اور شدت پسندوں کے خلاف جاری ملٹری آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر آج صبح بمباری کی گئی۔
اس بمباری کے نتیجے میں 10 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں خار وارسک کے علاقے میں 12 کلومیٹر شمال کی جانب شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
ایک مقامی سیکورٹی افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایاکہ 'آرمی ہیلی کاپٹروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے، جس کے نتیجے میں دس مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے'۔
شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے باعث اب تک تقریباً ساڑھے چار لاکھ افراد پاکستان کے مختلف علاقوں اور پڑوسی ملک افغانستان نقل مکانی کرچکے ہیں جو حالیہ سالوں میں پاکستان کے کسی بھی علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے چار لاکھ 54 ہزار 207 افراد (36 ہزار 514 خاندان) کی سیدگئی چیک پوسٹ پر رجسٹریشن کی جاچکی ہے۔
یاد رہے کہ آپریشن ضربِ عضب کراچی ائیرپورٹ پر آٹھ جون کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے ایک ہفتے بعد شروع کیا گیا تھا، جس میں اب تک متعدد مقامی اور غیر ملکی مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
http://urdu.dawn.com/news/1006559/army-kills-10-militants-in-latest-offensive