آپریشن ضرب عضب :گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، متعدد دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

آپریشن ضرب عضب :گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، متعدد دہشت گرد ہلاک ، کئی ٹھکانے تباہ

20 جون 2014 (10:53)

میران شاہ(مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے ، قبائلیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے دی جانے والی مہلت کا آج آخری روز ہے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن ''ضرب عضب'' کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے میران شاہ کے قریب قطب خیل میں شیلنگ کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان سے عام شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور قبائلیوں کو علاقہ خالی کرنے کیلئے دی جانے والی مہلت کا آج آخری روز ہے ،گزشتہ چند دنوں کے دوران 70 ہزار کے قریب افراد محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوئے ہیں اور ان نقل مکانی کرنے والے افراد کی شناخت کیلئے نادرا کا تصدیقی نظام بھی نصب کیا گیا ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق آپریشن ضرب عضب کی تکمیل کی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی، دہشت گردوں کے رابطے روکنے کیلئے مواصلاتی نظام کو جام کر دیا گیا ہے،افغان موبائل سموں کی روک تھام کیلئے بھی متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/zarb-e-azb/20-Jun-2014/114708
 
ضرب عضب: 232 مبینہ شدت پسند ہلاک، بیس ٹھکانے تباہ
ڈان ۔ کام اور Pazir Gul تاریخ اشاعت 20 جون, 2014



شیئر کریں
ای میل
0 تبصرے
پرنٹ کریں
div.slideshow__item">
53a3ddce710c8.jpg

53a3ddce710c8.jpg

۔ —اے ایف پی فوٹو
پشاور: شمالی وزیرستان میں گزشتہ اتوار سے جاری ضرب عضب آپریشن میں اب تک کم از کم 232 مبینہ شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے بیس ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔

ڈان نیوز نے جمعہ کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ آپریشن کے دوران آٹھ سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ سات زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، دہشت گردوں کے پہاڑیوں پر قائم دو بڑے کمیونیکیشن سینٹر اور ایک بم بنانے والی فیکڑی تباہ کر دی گئی۔

عسکری ذرائع کے مطابق، میران شاہ اور میر علی میں جاری آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے فرار ہونے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔

ادھر، پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے فوج نے شمالی وزیستان کے تمام علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ دنوں میں فوج بڑی زمینی کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ فوج نے کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد شمالی وزیرستان میں بڑے آپریشن کا آغاز کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے رجسٹرڈ خاندانوں کی تعداد 7031 تک پہنچ چکی ہے۔

حافظ گل بہادر کا اعلان طالبان رہنما حافظ گل بہادر نے جمعہ سے 'دفاعی جنگ' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بہادر کے ترجمان احمداللہ احمدی نے ٹیلی فون پر ڈان کو نامعلوم مقام سے بتایا کہ شمالی وزیرستان کی شوری کبھی بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا حصہ نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی جنگ کا مقصد نقصان سے بچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوری نے ٹی ٹی پی کو شمالی وزیرستان میں سرگرمیوں کی کوئی اجازت نہیں دی۔
http://urdu.dawn.com/news/1006087/zarb-i-azb-232-militants-killed-20-hideouts-destroyed
 
Top