آپریشن کا ردعمل ،طالبان کی غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو ملک چھوڑنے کی و ارننگ

آپریشن کا ردعمل ،طالبان کی غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو ملک چھوڑنے کی و ارننگ

17 جون 2014 (01:30)

اسلام آباد(اے این این)طالبان نے غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو ملک چھوڑنے کی تنبیہ کردی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کا اعلان ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں, سرمایہ کار اور ایئر لائنز فوری طورپر پاکستان کے ساتھ جاری معاملات معطل کرکے ملک چھوڑنے کی تیاری کریں بصورت دیگر اپنے کسی قسم کے نقصان کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران لوگوں کے جان و مال کے نقصان کے ذمہ دار وزیراعظم نوازشریف کی حکومت اور پنجابی اسٹیبلشمنٹ ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ طالبان کی جانب سے جوابی کارروائیاں تاریخ میں ضرب المثل کے طورپر یاد رکھی جائیں گی۔شاہد اللہ شاہد نے خبر دار کیاہے کہ حکمرانوں کے لاہور اور اسلام آباد میں محلات کو نذر آتش کیا جائے گا۔ہم یاد دلاناچاہتے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر امن اور مذاکرات کی طرف آنا پڑے گا لیکن اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوگی۔

http://dailypakistan.com.pk/national/17-Jun-2014/113533
 
طالبان کی یہ دہمکی طالبان کی ملک دشمنی اور قوم دشمنی کا جیتا جاگتا شاہکار ہےکیونکہ طالبان اس دہمکی کے ذریعہ غیر ملکی کمپنوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان چھوڑنے کی تنبیہ کر رہے ہیں اور ملک خداداد پاکستان کو اقتصادی طور پر تباہ کرنے کے درپے ہیں۔
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں .طالبان دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں. طالبان پاکستان کو نقصان پہنچا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرناچاہتے ہیں۔طالبان کے حملوں کی وجہ سے ملک کو اب تک 102.51ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہو چکا ہے اور یہ نقصان جاری ہے۔گزشتہ تین سال کے دوران معیشت کو 28 ارب 45 کروڑ 98 لاکھ ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑا .طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے اور اب یہ پاکستان کواقتصادی لحاظ مزید کمزور کرنے کے درپے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمالی وزیرستان آپریشن شروع
https://awazepakistan.wordpress.com
 
آخری تدوین:
Top