اقبال جہانگیر
محفلین
آپریشن کے بعد دہشت گرد دوبار ہ روپ بدل کر گھس آئے تو اس کی ذمہ داری نہیں لے سکتے :پرویز خٹک
14 جولائی 2014 (23:36)
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگرشمالی وزیرستان میں آپریشن کے بعد دہشت گرد دوبارہ روپ بدل کر گھس آئے تو اس کی ذمہ داری ہم نہیں لے سکتے ، وفاقی حکومت کو سرحدوں پر خود ذمہ داری سنبھالنا ہوگی ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ شمالی وزیر ستان آپریشن کی اطلاع نہیں دی گئی تھی لیکن صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کی مدد کر رہی ہے ، اب تک ساڑھے آٹھ لاکھ آئی ڈی پیز رجسٹرڈ کر لئے ہیں جبکہ نقل مکانی کر نے والوں کی تعداد 10لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ، متاثرین کی رجسٹریشن فوج نے کی ہے جبکہ اس کی ذمہ داری وفاق کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے جس کی وجہ سے بھتہ خوری کی وارداتوں میں فرق آیا ہے ،کسی کو بھتہ خوری کی شکایت ہے تو پولیس کو بتائے ،پورے سال میں 10سے 15بھتہ خوری کی وارداتیں رپورٹ ہوتی ہیں ۔پرویز خٹک نے سما ءٹی وی کے پروگرام ”ندیم ملک لائیو“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل پر حملے کے واقعہ سے وہ آج تک پریشان ہیں کہ جیل توڑنے اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کے سارے واقعہ کے دوران کسی پولیس یا جیل ملازم نے ایک بھی گولی نہیں چلائی ۔ایک سوال کے جواب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس ہمارے صوبے سے نہیں بلکہ فاٹا کے علاقے سے پھیل رہا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/14-Jul-2014/122962