آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کیا بات ہے رضوان بڑے خاموش ہیں آج رات؟

کتنی راتیں رہ گئی ہیں مزید کالی کرنے کے لیے؟
 

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے محب رضوان کو ڈھونڈنے نکل گئے ہیں

وہاب بھائی آپ ایک بار تو اس نئے دھاگے کو رونق بخش دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان تو آ گئے اور اب محب چھپ گئے، لگتا ہے آج رات یہ
لُک چھپ جانا، مکئی دا دانہ، راجے دی بیٹی آئی جے
کھیلیں گے

اب پتہ نہیں ان میں “ راجے دی بیٹی “ کون بنے گا؟
 

فریب

محفلین
آخری خبریں آنے تک راجہ فار حریت ہمارے ساتھ موجود ہیں باقی نو دو گیارہ
 

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
کیا بات ہے رضوان بڑے خاموش ہیں آج رات؟

کتنی راتیں رہ گئی ہیں مزید کالی کرنے کے لیے؟

بس باقی دھندے بھی ساتھ ساتھ چل رہے ہیں اس لیے۔
ابھی تو چار پڑیں ہیں پھر چاندنی شروع ہوجائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب گئے اور رضوان اور محب واپس، لگتا ہے راجہ صاحب بھی لکن میٹی میں شامل ہیں۔

کیوں رضوان بھائی۔
 

فریب

محفلین
اب تینوں موجود مگر لگتا ہے تینوں‌نے یہاں نہ آنے کا سمجھوتہ کر رکھا ہے
 

زیک

مسافر
اس وقت تو صرف آپ ہی ہیں سو بوچھی یہ بتائیں کہ آپ کا عمرے کا پلان کیسے بنا؟
 

تیشہ

محفلین
بہت عرصے سے بڑی سسٹر بلارہی ہیں ، سب ہو آتے ہیں اک میں نیہں جا سکی ،اب کے وہ بڑے غصے اور ناراضگی کی حالت میں ہیں کہ یہ جان بوجھکر آتی نہیں :) اب کے امی نے بھی لتاڑا ہے اسی بات پر ، اور ویسے بھی میں سوچ رہی تھی کہ کبھی فرصت سے آرام سے بچوں کو بھی لے کر جاؤں بہن کے بھی رہوں اور عمرہ بھی کر آؤں ، اور اب تو عمرہ کرنے کی اک دم سے دل میں خواہش تیز ہوگئی ہے کہ کرنا ہی چاہئی بلائیں ، آفتوں سے بندہ بچا رہتا ہے ، :)
اس لئے سوچا دسمبر میں جاؤں گرمی تو نہ ہوگی نہ ، سو بندہ آرام سے کر لیتا ہے ،
 

الف عین

لائبریرین
کیسے ہوفرزوق۔
یہاں حیدر آباد میں تو فجر سے بارش ہو رہی ہے۔ اس وقت کچھ تھمی ہے۔ گیارہ بجے کے بعد۔
 

فرذوق احمد

محفلین
الحمداللہ اعجاز بھائی میں ٹھیک ہوں
آپ سنائیں کیسی طبعیت ہے آپ کی اور آپ کے گھر میں سب کیسے ہیں ۔ یہ سن کر اچھا لگا کہ حیدر آباد میں بارش ہوئی ۔لاہور میں بھی 3 دن قبل بارش ہوئی تھی مگر موسم پھر ویسا ہی ہو گیا ہے ۔یعنی دوباہ گرمی ہوگئی ہے :?
لو شمشاد بھائی بھی آ گئے ہیں شمشاد بھائی آپ کیسے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top