آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
میری ایک درخواست ہے کہ جو بھی جب بھی عمرہ کرے، باقی دوستوں کے لیے بھی دعا کر لیا کرے۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ خیر تو ہے، آج کھانا پکانے کی چھٹی تھی تو تم نے سوچا آج سارا دن ادھر ہی گزار دو۔

قیصرانی صاحب کیسا رہا آج کا ٹسٹ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
الحمدللہ۔ کافی اچھا رہا۔ دو سوال تو بہت مشکل تھے۔ لیکن باقی بہت عمدہ رہا۔
1۔ کیسٹ سن کر سوالوں کے جواب دینا(بہت تیز بول رہا تھا بندہ)
2۔ ٹیکسٹ پڑھ کر سوالات کے جوابات دینا
3۔ گرائمر
4۔ مضمون نگاری اور خطوط
کافی عمدہ رہا۔ شکریہ
امید صاحبہ کے آنے کی تو کوئی توقع نہیں ہے، جیہ آسکیں‌گی کیا؟
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آج کس نے ٹھنڈی ٹھار آہیں بھری ہیں کہ محفل اتنی ٹھنڈی ہے۔

حالانکہ رضوان بھی آن لائن ہیں
 

رضوان

محفلین
اسدسعید, بوچھی, رضوان, زکریا, سارا, شمشاد, قیصرانی, محب علوی
یہ سب لوگ آن لائن ہیں یا پھر نظروں کا دھوکہ ہے۔
ہو سکتا ہے اداسیاں غالب ہوں۔
سارا کا تو میں ایک پیغام مزاحیہ اشعار میں پڑھ آیا ہوں۔ جانے دوسروں کے گھروں کی باتیں یہ کیسے جان جاتیں ہیں؟
 

تیشہ

محفلین
جناب، زبیر کب آرہے ہیں پھر پاکستان ؟ خالی ہاتھھ آرہے ہو تو بتائیے گا :lol: مجھے کچھ اپنوں کے لئے شاپنگ بیھجنی ہے زیادہ نہیں ہے تھوڑی سی ہے ،
:p :lol:

اور جب واپس بھی اگر خالی ہاتھ آئے تو بتائے گا :p :lol: :lol:
 

رضوان

محفلین
باجو بہت دیر سے آپ نے بتایا ہے۔ کل رات یہاں پہنچ چکا ہے اور ابھی کراچی ہے پرسوں میرے ساتھ جائے گا اور واپسی ہوگی اگست میں اس وقت ضرور بتاؤں گا آپ کو۔ :oops:
 

قیصرانی

لائبریرین
لو دوستو، میں تو چلا آٹا گوندھنے، پھر روٹی بنانے، پھر کھانے۔ اس کے بعد انشاء اللہ ملاقات ہوتی ہے۔ :)
ظفری یہ کام کر سکتے ہو کہ نہیں جو میں‌کر سکتا ہو‌ں‌ :wink:
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
لو دوستو، میں تو چلا آٹا گوندھنے، پھر روٹی بنانے، پھر کھانے۔ اس کے بعد انشاء اللہ ملاقات ہوتی ہے۔ :)
ظفری یہ کام کر سکتے ہو کہ نہیں جو میں‌کر سکتا ہو‌ں‌ :wink:
بےبی ہاتھی
ظفری شاید کرسکتا ہو مگر آٹا گوندھتے ہوئے ہلتا ضرور ہوگا :lol:
کیوں ظفری؟
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
لو دوستو، میں تو چلا آٹا گوندھنے، پھر روٹی بنانے، پھر کھانے۔ اس کے بعد انشاء اللہ ملاقات ہوتی ہے۔ :)
ظفری یہ کام کر سکتے ہو کہ نہیں جو میں‌کر سکتا ہو‌ں‌ :wink:
بےبی ہاتھی

جو کام تم کرنے جا رہے ہو وہ کام میں کر کے ہی ابھی نیٹ پر بیٹھا ہوں ۔ :wink:

آج آف لیا تھا جاب سے ۔۔۔ اس لیئے یہ کام کرنا پڑا ، زیادہ تر تو یہ کام میرا روم میٹ ہی کرتا ہے ۔ (کیا روٹیاں اور پراٹھا بناتا ہے جواب نہیں اُس کا، میں نے بھی اُسی سے سیکھا ہے ۔
 

ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ اس کام کے لیئے یہاں گھریلو آٹا گوندنے کی مشین خریدی ہو ئی ہے ۔ وہی ہی ہلتی ہے ۔۔۔۔ ویسے کیا تُم نہیں ہلتے ۔۔۔ ؟ :wink:
 

رضوان

محفلین
روٹی کھانے کے لیے ہل جل تو کرنی پڑتی ہے۔ :)
اچھا یہاں سونا اس وجہ سے پڑا تھا کہ فرزانہ آگئیں ہیں۔ مبارک ہو فرزانہ کو کہ دور دیسوں میں اپنے شعرو سخن کے جھنڈے گاڑ آئیں ہیں۔

ظفری اگر ٹم شعر سنانے جاؤ اور سامنے سے پوری غزل گلے پڑ جائے تو؟
 
تو ظفری شعر وہیں پھینک غزل ساتھ لے آئے گا کہ کچھ ہاتھ ہی آئے گا شعر تو دوسروں تک پہنچتے ہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
اب جو چیز اس طرح گلے پڑ جائے تو اُسے اُگلنا اور نِگلنا کہاں ممکن ہوتا ہے ۔ :wink:

میں منگل سُوتر کی بات نہیں کر رہا ۔۔۔۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top