آپکا پسندیدہ فیشن و اسٹائل اور کلر کنٹراسٹ کونسا ہے ؟؟؟

تعبیر

محفلین
فیشن ہر دور میں وقت اور ضرورت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور کچھ فیشن پھر دوبارہ سے لوٹ کر بھی آئے ہیں۔ نئے پرانے ۔ قدیم اور جدید فیشن میں سے آپ کا پسندیدہ فیشن کونسا رہا ہے؟؟؟

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں :confused:

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟

امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں :)

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہیں
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟
 
جیا راؤ

جینز کرتی۔۔۔۔ :battingeyelashes:
(ویسے اس کو فیشن کہتے بھی ہیں کہ نہیں۔۔۔؟:biggrin::blushing:)

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں :confused:

یاد ہی نہیں آرہا۔۔۔۔ :(
ویسے چوڑی دار پاجامہ کے ساتھ اونچی قمیض کا فیشن آیا تھا۔۔ وہ مجھے پسند ہے۔۔۔۔ :)

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟

'تکون' عجیب سے دامن والی بہت ہی اونچی قمیضیں اور بہتتتت گھیر والی شلواریں۔۔۔۔ :mad:

امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں :)

ہممم۔۔۔۔ اچھا لگتا ہے۔۔۔ ساڑھی یا اونچی قمیضوں میں ہی ہیں زیادہ تر۔۔۔
امی کا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی کبھی نہیں پہنی۔۔۔ مگر جیولری پہن کر دیکھتی ہوں اکثر مگر بس گھر میں۔۔۔ :tongue::biggrin:

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہیں
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟

ڈارک پرپل اور بلیک
ریڈ اور بلیک بھی۔۔ (مگر بہت 'گھس' چکا۔۔۔۔۔ :biggrin:)
آف وائٹ اور کافی کلر۔۔۔ اسکن اینڈ براؤن۔۔
اور ایسے ہی ڈارک اور لائٹ کلر کنٹراسٹ۔۔۔ :)
 
ملائکہ

محفلین
فیشن ہر دور میں وقت اور ضرورت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور کچھ فیشن پھر دوبارہ سے لوٹ کر بھی آئے ہیں۔ نئے پرانے ۔ قدیم اور جدید فیشن میں سے آپ کا پسندیدہ فیشن کونسا رہا ہے؟؟؟

ہمم تعبیر جی مجھے تو شلور قمیص ہمیشہ سے پسند ہے جسکا فیشن کبھی نہیں جاتا۔۔۔۔۔۔۔ ہاں شلوار قمیص کے اُوپر جتنی کاری گری ہوتی ہو وہ الگ بات ہے:grin:

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں :confused:

استائل کوئی بھی ہو چاہے ان چاہے آؤٹ بس کپڑے اچھے سلے ہوئے ہوں مطلب فٹنگ ایسی ہو کہ پتہ چلے کہ آپکے ہی ہیں:rollingonthefloor: تو مجھے ایسے کپرے اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟

بیل بوٹم تھا شاید مجھے بے انتہا برا لگتا تھا کبھی نہیں پہنا وہ۔۔۔۔۔۔۔ اور گھیر والی شلوار اففففففف تھوڑی بہت تو چلتی ہے پر بہت زیادہ تو بہت ہی بری لگتی ہے

امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں :)

امی کی تصوریرں دیکھ کر تو میں صرف ہنستی ہوں کہ اتنی فٹنگ کہ بندہ کو کھڑا کر کے کپڑے سی ڈالے:rollingonthefloor: اور میں نے تو کبھی امی کی کوئی جیولری نہیں پہنی میں تو ویسے بھی کم ہی پہنتی ہوں بس خریدتی ضرور ہوں:grin:

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہیں
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟

ہممم مجھے بلیک اور لائٹ بلو
وائٹ کے ساتھ کوئی بھی اچھا سا پرپل یا بلو یا بلیک
پیچ کلر بھی بہت پسند ہے:)
 
تعبیر

محفلین
بوچھی نے کہا:
:grin::grin:

میں تو سب سے پہلے آئی تھی اور کب سے لکھ کر ویٹ میں تھی اب اللہ جانے باقی کی لڑکیاں کدھر گم ہیں کوئی بھی آکر نہیں گئی
میں اسی لئے گپ شپ کے کھولتی ہی نہیں پتا ہوتا ہے کوئی آتی ہے کوئی نہیں تو خواہمخواہ ٹائم ویسٹ ہوتا ہے :battingeyelashes:
مجھے تو صرف اپنی تصویروں سے دلچسپی ہوتی ہے وہی تھریڈ کھولتی بھی ہوں :battingeyelashes:
باقی دیکھ لیں کوئی بھی ریگولر نہیں آئیں ۔۔ ھم دو ہی ہیں یہاں پے ۔ :battingeyelashes:

ہاں صحیح کہا میں بھی اسی لیے کہیں بھی ٹاپک پوسٹ نہیں کر رہی ۔سب کے بہت نخرے ہو گئے ہیں نا اجکل
ویسے لگتا ہے کہ اپکی اس بات کا خاسا اثر ہوا ہے اور اس تھریڈ پر کافی رپلائز آگئے ہیں۔

میں نے یہاں تفصیل سے لکھنا ہے۔۔لیکن ابھی نہیں۔۔فارغ ہو کر لکھتی ہوں۔

مین اپ کو امتحان کے لیے وش نا کر سکی یہاں لیکن دعا مانگی تھی آپ کے لیے۔
کیسے رہے امتحان اور تھکن اتری کہ نہیں ؟؟؟

السلام علیکم

تعبیر ، یہ بات بالکل سچ کہی آپ نے :star:

وعلیکم السلام

بوچھی یہاں کی ممبر نا ہوتیں تو محفل پر گپ شپ ہی نا ہوتی نا؟؟؟

ویسے جیا بھی میری امید ہوا کرتی تھی پر اب وہ بہت کم کم آتی ہیں۔
 
تعبیر

محفلین
شکریہ ملائکہ اور جیا

ایک فیشن اور بہت برا تھا دھوتی شلوار والا وہ یاد ہے آپ سب کو :)

جیا گھس تو یہ کلر کمبینیشن بھی چکا ہے لیکن مجھے اب بھی پسند ہے۔ فیروزی اور بلو کا اور دوسرا میرون اور اورنج کا اور پنک کا بھی تھا کسی کےساتھ وہ بھی پسند ہیں۔ بلیک تو ہر ایک کے ساتھ چلتا کیا دوڑتا ہے
البتہ سفید مجھے فیروزی اور پنک کے ساتھ بہت پسند ہے
 
تعبیر

محفلین
امی کے زمانے میں مجھے انکے ہئیر اسٹالئز بہت پسند تھے اور جالی والے دوپٹے۔
اس زمانے میں موتیوں/ بیڈز کا کام بہت شاندار تھا اور میری امی کے وہ سوٹس اب بھی ویسے کے ویسے ہی ہیں۔ جو سوٹ مجھے خاس پسند تھا وہ میری چھوٹی بہن نے لے لیا جب بھی پہنتی ہے تو میری حسرتیں پھر سے جاگ جاتی ہیں ;)
 
ماوراء

محفلین

:happy:

ماوراء ، پڑھاکو ، اب لکھیں جلدی سے اور پڑھائی اور امتحان کیسے جا رہے ہیں بلکہ اب تو یہ بتائیں کہ کیسے ہوئے ؟
ہاں۔۔بس ختم ہو گئے۔۔ایک چھوٹا سا کام اور رہ گیا ہے، پھر ایک، دو دن میں لکھتی ہوں۔ پیپر بہت اچھے ہوئے ۔۔سوائے ایک کے۔ لیکن کوئی مسئلہ نہیں۔۔جو ضروری تھے۔۔وہ اچھے ہوئے۔
مین اپ کو امتحان کے لیے وش نا کر سکی یہاں لیکن دعا مانگی تھی آپ کے لیے۔
کیسے رہے امتحان اور تھکن اتری کہ نہیں ؟؟؟
سچی؟ بہت بہت شکریہ۔ مجھے بس دعاؤں کی ہی ضرورت ہے۔ :)
اچھے ہوئے۔۔آج ہی آخری پییر تھا۔۔ اتنی خوشی ہو رہی ہے۔ تو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ تھکن کس طرح اتاروں۔:grin:
 
زھرا علوی

محفلین

فیشن ہر دور میں وقت اور ضرورت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور کچھ فیشن پھر دوبارہ سے لوٹ کر بھی آئے ہیں۔ نئے پرانے ۔ قدیم اور جدید فیشن میں سے آپ کا پسندیدہ فیشن کونسا رہا ہے؟

نئے پرانے فیشنز میں بہت سارے ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں۔۔شرارہ،غرارہ، ساڑھی، سادہ شلوار قمیض۔۔۔خاص کر چھوٹی قمیض اور گھیر والی شلوار اور بڑا سا دوپٹہ مجھے بہت پسند ہیں۔۔۔۔۔

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں

مجھے پرانا ساریوں اور غراروں والا دور بڑا پسند ہے۔۔مگر آج کل کے دور میں یہ بلکل بھی نہیں چل سکتا۔۔۔:(

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟

مجھے جینز کرتے کبھی بھی پسند نہیں رہے ۔۔اور بیل باٹم سٹائل بھی۔۔۔۔نو وے۔۔۔۔:sick:

امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں

میری ماں بہت سٹائلو تھیں زبردست ڈریس ڈیزائن کیا کرتیں تھیں انکے اس دور کہ کپڑے اور ڈیزائن اور پرانی تصویریں دیکھ کر میں آج بھی حیران ہوتی ہوں۔۔۔ بچپن میں اکثر ہی انکے کپڑے جیولری پہں کر ہم دونوں بہنیں دلہن بنا کرتی تھیں۔۔۔:grin:

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہی
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟

مجھے آف وائیٹ اور پنک،میرون اور اسکن،گولڈن اور آف وائیٹ ، اور بلیک اور وائیٹ کنٹراسٹ بہت پسند ہیں۔۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
نہیں نہیں تعبیر جی میری تو نظر ہی کل پڑی تو میں نے جلدی سے لکھ دیا:applause: :tongue:

شکریہ زہرا آپ کے غرارے کہنے پر مجھے بھی پرانا زمانہ یاد آگیا
ویسے اچھا فیشن تھا :)
 
تعبیر

محفلین
کیوں آج کل کے زمانے میں غرارا نہیں کہتے کیا۔۔۔۔۔؟:confused::confused:

میری بات اکثر سمجھ کیوں نہیں اتی کسی کو میرے ربااااااااااااااا

اب بھی غرارہ ہی کہتے ہیں لیکن پرانے زمانے میں جب نوابوں کو دورر تھا تب پہنا جاتا تھا نا تو میں نے اسی دور کا کہا تھا :)

یا اللہ اب سمجھ میں آجائے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فیشن ہر دور میں وقت اور ضرورت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور کچھ فیشن پھر دوبارہ سے لوٹ کر بھی آئے ہیں۔ نئے پرانے ۔ قدیم اور جدید فیشن میں سے آپ کا پسندیدہ فیشن کونسا رہا ہے؟؟؟

قدیم فیشن میں مجھے غرارے بہت اچھے لگتے ہیں۔ چوڑی دار پاجامہ تو خیر ہمیشہ ہی ان رہا ہے۔ اپنے ہوش میں میں نے جو فیشن لوٹتے دیکھا ہے وہ لمبی قمیضوں کا ہے۔ جب ہم سکول میں تھے تب شاید لمبی قمیضوں اور کھلے پائنچوں کا فیشن آیا تھا۔ اور اب آج کل پاکستان میں پھر یہی فیشن ہے۔ لیکن مجھے یہ کوئی خاص پسند نہیں۔
ویسے قدیم فیشن میں مجھے یہاں کا وکٹورین فیشن بھی مزے کا لگتا ہے۔ :)
جدید فیشن میں مجھے knee length shirts ہی ہمیشہ اچھی لگی ہیں۔
ایک دو سال پہلے پٹیالہ شلوار اور گھیردار شلوار کا فیشن آیا تھا۔ وہ بھی اچھا لگا تھا۔

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں :confused:

غرارہ اور چوڑی دار پاجامہ۔شلوار قمیض تو ہے ہی۔

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟
سلیولیس قمیضیں۔ ٹراؤزرز خصوصاً کٹ والے ٹراؤزرز۔ ویسے میرا اپنا ڈریس کوڈ ہے۔ اس میں تھوڑی بہت تبدیلی تو ہو سکتی ہے لیکن میں ہر نیا آنے والا فیشن نہیں اپناتی۔

امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں :)

امی کی تصویروں میں تو مجھے اس زمانے کی ہر چیز ہی اٹریکٹ کرتی ہے۔ لیکن بالخصوص کپڑوں کے حوالے سے مجھے چھوٹی قمیضیں اچھی لگتی تھیں۔باقی لہنگے، غرارے، ساڑھی روزمرہ لباس میں تو نہیں آتی۔ وہ تو ہر دور میں لوگ تقریبات میں پہنتے ہی رہے ہیں۔
پرانی فلموں میں مجھے ان کے ہیئر سٹائلز کی سمجھ نہیں آتی کہ کیسے بناتے اور کیری کرتے تھے۔ بھاری بھاری جُوڑے اور بیک کومبنگ کر کے جو ہیئر سٹائل بناتے تھے۔ (اسے کیا کہتے ہیں بھلا؟ :blushing:) گھنگھریالی لٹوں والے سٹائلز البتہ مجھے پسند ہیں۔
ویسے پرانی فلموں میں آئی لائنر لگانے کے انداز اچھے لگتے ہیں :happy:

امیوں کی اتنی بھاری بھرکم جیولری کون پہنے :)۔

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہیں
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟

نیلا اور سلور کمبینیشن۔
ان دنوں گرمیاں ہیں تو مجھے گرمیوں والے کنٹراسٹ زیادہ یاد آ رہے ہیں۔ سفید کے ساتھ تو بہت سے کنٹراسٹ اچھے لگتے ہیں۔ جیسے سفید اور بےبی پنک۔ سفید کے ساتھ اورنج اور سرخ۔ سفید اور کالا۔
لیمن اور مہندی اچھا لگتا ہے۔
سردیوں میں ہلکے اور گہرے براؤن، گلابی اور گرے کا کمبینیشن اچھا لگتا ہے۔
 
ماوراء

محفلین
فیشن ہر دور میں وقت اور ضرورت کے ساتھ بدلتے رہے ہیں اور کچھ فیشن پھر دوبارہ سے لوٹ کر بھی آئے ہیں۔ نئے پرانے ۔ قدیم اور جدید فیشن میں سے آپ کا پسندیدہ فیشن کونسا رہا ہے؟؟؟
مجھے چھوٹی قمیض اور تنگ پائنچوں کے ساتھ گھیرے والی (زیادے گھیرے والی نہیں) شلوار۔ اور وہ انار کلی والا سٹائل چست پاجامہ اور فراک نما قمیض بہت پسند ہے۔
2-4752b.jpg
salwar-kameez-kdm527.jpg

یہ ویسے زیادہ ہی کھلی ہے۔:tongue:
patiala-salwar-kameez.jpg

کس طرح کا اسٹائل آج بھی پسند ہے یا آپ اسے آج بھی دیکھنا چاہتی ہیں :confused:
چھوٹی قمیض اور تنگ پائنچے والی شلوار کا ہی فیشن رہے تو بہتر ہے۔ لمبی قمیضیں بالکل بھی اچھی نہیں لگتیں۔
اور میرا دل ہے کہ وہ لہنگے والا یا غرارے والافیشن پھر آ جائے۔۔جو بوڑھیاں ہر وقت پہنتی تھیں۔
دوسرے معنوں میں Long skirt مجھے بہت پسند ہیں۔
1635342.jpg

اب تک کونسا فیشن سب سے ناپسندیدہ لگا ہے جسے آپ نے نہیں اپنایا ؟؟؟
لمبی قمیض اور کھلے پائنچوں والی شلوار کا۔ اور وہ جو بہت زیادہ گھیرے والی شلوار ہوتی ہے۔
امیوں کی پرانی تصویریں دیکھ کر آپ کے کیا تاثرات ہوتے یا پرانی فلموں کا فیشن دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے۔
امی کی پرانی تصویریں دیکھ کر یہی سوال ہوتا ہے کہ اتنا فیشن اس زمانے میں۔۔بالکل ہی چھوٹی قمیضیں، اور بالکل ہی باریک چنری والا ڈوپٹہ۔۔ اور ہمیں تو کہتی ہیں کہ یہ نہ کرو۔۔وہ نہ کرو۔۔:(

کیا آپ نے اپنی امی کا پرانا لہنگا، غرارہ یا ساڑھی، جیولری پہنی ہے؟؟؟کچھ اس بارے میں بھی بتانا چاہیں تو ضرور بتائیں :)
لہنگا تو امی کا تھا ہی نہیں۔۔ساڑھی اور جیولری کئی دفعہ پہنی تھی، جب پاکستان میں تھی۔ ساڑھی پہن کر تو اچھی ماڈلنگ کی ہوئی ہے۔ اور ٹکہ بہت پسند تھا۔۔وہ بڑا پہنا ہے۔:p لیکن یہ ساری باتیں چھوٹے ہوتے کی ہیں۔ :blushing::grin:

اس کے علاوہ آج بھی کلر کنٹراسٹ کے ساتھ سوٹس پسند کیے جاتے ہیں اور کئی ایک تو کافی چلے بھی اور آج تک پسند کیے جاتے ہیں
۔آپکے پسندیدہ کلر کنٹراسٹ کون کونسے ہیں ؟؟؟
نارنجی، سبز اور پیلا۔ لائٹ پرپل اور لائٹ پنک۔ پیلا اور سرخ۔۔اور گہرا سبز اور گہرا نیلا سب سے زبردست لگتا ہے۔
 
Top